ہندو مذہب تو ہے ہی رسومات کا مجموعہ ۔ عملی طور پہ یہ کہاں ویدوں پر عمل کرتے ہیں ۔ بس پنڈت کا مذہب ہی ان کا مذہب بن گیا۔ اگرچہ ان کی کتابوں کا مجھے نہیں معلوم لیکن آپ دو حوالے دیکھیں ۔
مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج ۔۔۔ حافظ عبدالسلام بن محمد۔
نکاح سے پہلے روٹی اور نیوندرا:
دوسرا حوالہ بڑا اہم ہے ۔ یہ مشہور کتاب تحفۃ الہند۔ جو کہ نو مسلم (غالباََ پنڈت بھی تھے) بعد میں اسلام کے عالم بھی ہوئے مولانا عبیداللہؒ کا ہے ۔
انہوں نے خوب پنڈتوں کے ساتھ اٹھ بیٹھ کے ہندو مذہب کو قریب سے دیکھ کر ان کی باتوں کو بیان کیا ہے ۔اور یہ رسومات انہوں نے بطور ہندو مذہب ہی بیان کی ہیں ۔ اور آپ کے علم میں ہی ہوگا کہ مرنے پر تیجہ دسواں وغیرہ کے بارے میں بھی علماءیہیں سے بھی دلیل دیتے ہیں کہ یہ ہندووں سے رسمیں آئی ہیں۔
انہوں نے اپنا کچھ تعارف یوں کروایا ہے ۔۔۔۔۔
یہ انہوں نے کافی تفصیل سے بیان کی ہیں ۔ اور ان کے گھر کے آدمی بھی رہے ہیں ۔
اس لئے پہلے جو میں نے ہندو رائٹرز کی تحریر پیش کی اس کو بھی تائید ملتی ہے ۔
مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج ۔۔۔ حافظ عبدالسلام بن محمد۔
نکاح سے پہلے روٹی اور نیوندرا:
سب سے پہلے تو یہ کہ مسلمانوں میں دعوت ولیمہ لڑکے کی طرف سے ہوتی ہے اور خاوند اور بیوی کی آپس میں ملاقات کی بعد ہوتی ہے- یہاں لڑکی والوں کی طرف سے دعوت طعام کا ذکر کہیں نہیں ملے گا کہ بہت سے لوگ جمع کر کے بارات منا کر لڑکی والوں کے گھر ضیافت اڑائی جائے- ہمارے ہاں نکاح سے پہلے کھانا پکتا ہے- لڑکے والوں کے ہاں بھی اور لڑکی والوں کے ہاں بھی اور اس میں لوگوں کو بلایا جاتا ہے- اسے روٹی کہتے ہیں- یہ روٹی رسول اللہﷺ کا طریقہ نہیں- ہندوؤں کا طریقہ ہے- جب ہندوؤں کا ایک طریقہ اختیار کیا تو اس کے ساتھ ان کے دوسرے طریقے بھی اختیار کرنے پڑتے ہیں- چلئیے کھانا آپ نے کھلا دیا- اب رجسٹر رکھ کر بیٹھ گئے- کہتے ہیں:” پیسے لاؤ”- اس کا نویتہ (نیوندوا) رکھا ہوا ہے-
صفحہ 31
اس میں بھی رسم کے طور پر انہوں نے ذکر کیا ہے ۔ صفحہ 31