• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نگارشات جدید ایڈیشن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,565
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
نگارشات جدید ایڈیشن
نام مصنف
حافظ شاہد رفیق
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Nigharshat-Jadeed-Edition-01.jpg
تبصرہ

شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ(1895ء-1968ء) کی ذات ِمتنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالمِ اسلام کے علمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلّم ،متکلّم ، نقّاد ، دانشور ، مبصر اور ايک کامياب مصنف تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں دسترس حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ و سير اور فقہ پر ان کو عبور حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا ۔ حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔ ان کی اکثر تصانيف حديث کی تائيد و حمايت اور نصرت و مدافعت ميں ہيں آپ نے دفاع سنت کا بیڑا اٹھایا اور اس کا حق ادا کیا ۔منکرین حدیث کو آڑے ہاتھوں لیا تمنا عمادی اور غلام احمد پرویز کے تشکیکی پروپیگنڈا کے ڈھول کا پول کھولا۔ حدیث کے مقام و مرتبہ کو براہین قاطعہ سے واضح کیا۔ زیر نظر کتاب ’’ نگارشات‘‘ شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی تمام مطبوع و غیر مطبوع منتشر تحریروں کا مجموعہ ہے جو کہ دس جلدوں پر مشتمل مولانا حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی مصنف و مرتب کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے محترم حافظ صاحب نے مدینہ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد 2007ء میں مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ اور شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی مشاورت سے ان نگارشات کی جمع و ترتیب اور تحقیق و تدوین کا آغاز کیا اور تقریبا سولہ سال کے طویل عرصہ میں اسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا ۔ فاضل مرتب نے تمام نگارشات کو موضوعات کی ترتیب سے مدون کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کو جزائے خیر سے نوازے کہ انہوں نے مولانا سلفی رحمہ اللہ کا تمام تحریری سرمایہ اور علمی ورثہ کو اس مجموعے کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا ۔آمین (م۔ا)
لنک جلد اول
لنک جلد دوم
لنک جلد سوم
لنک جلد چہارم
لنک جلد پنجم
لنک جلد ششم
لنک جلد ہفتم
لنک جلد ہشتم
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,565
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 23
تقدیم 27
تقریظ 31
مقدمہ 35
سوانح حیات شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی 50
حدیث کی تشریعی اہمیت 73
ایک فاضل جج کی غلط فہمیوں پر مبنی تنقیحات اور ان پر ایک نظر 124
حدیث شریف کا مقام حجیت 141
حدیث کا مقام قرآن کی روشنی میں 156
حجیت حدیث آنحضرت ﷺ کی سیرت کی روشنی میں 177
حدیث علمائے امت کی نظر میں 196
جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث ایک تنقیدی جائزہ 217
خبر آحاد 243
جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث اور مدیر فاران کراچی 290
محدثین عجمی النسل کیوں؟ 304
عجمی سازش کا فسانہ 309
عجمی سازش کا تجزیہ واقعات کی روشنی میں 328
امام محمد بن مسلم زہری قرشی اور تحریک انکار حدیث 353
مولانا تمنا کے تنقیدی مضمون کا علمی محاسبہ 426
واقعہ افک کے متعلق نئی تمنائی ریسرچ 486
 
Top