• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیکیوں میں آگے بڑھنے والے تو بس ------------------

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
نیکیوں میں آگے بڑھنے والے تو بس ------------------
اللہ سبحان اللہ تعالی فرماتے ہیں-


وَّكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلاثَةً فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ أُولَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
اور تم تین گروہوں میں ہو جاؤ گے-پس دائیں ہاتھ والے کیا ہیں دائیں ہاتھ والے اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے اور آگے بڑھنے والے آگے بڑھنے والے ہیں یہی لوگ قرب حاصل کرنے والے ہیں،نعمتوں والے باغوں میں-
سورہ الواقعہ آیات 7 سے 12
  • الحمد للہ ھم سب اللہ سے قریب ھونا چاہتے ہیں،نعمتوں بھرے باغات میں رہنا چاہتے ہیں،اس کے لئے ہمیں نیکی کے کاموں میں سبقت لینا ھوگی،اللہ کے دین کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے میں کوئی حرج نہیں بشرط یہ کے یہ کام صرف اللہ کے لئے ہو اپنی شان برھانے کے لئے نہ ھو-

  • اب ھمارے دل میں آتا ہے میں کیسے آگے بڑھوں ،مجھے تو یہ بھی نہیں آتا وہ بھی نہیں آتا،ھم اپنی سوچ اور ظاہری نگاہوں سے بڑے بڑے کاموں کو نیکی کا کام سمجھ کو پیچھے رہ جاتے ہیں حالانکہ اللہ کام کی کوالٹی دیکھتا ہے کوانٹٹی نہیں-

  • ہر وہ کام جو اللہ کے لئے کیا جائے نیکی کا کام ہے اور ھمیں اس میں اپنی استطاعت کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے،ھہیں نیکیوں میں دوڑ لگانی ہے سابقون السابقون بننا ہے تو ان کاموں میں سے جو بھی ھم سمجھتے ہیں ھم کر سکتے ہیں انشا ء اللہ ھم کریں گے-ہر انسان کو اپنے حالات اور صلاحیت پتا ہے کہ وہ کونسا کام کر کے نیکی میں سبقت لے سکتا ہے-

  • سب سے پہلے عبادات میں دیکھتے ہیں،کوئی اول وقت میں نماز پڑھ کر،کوئی فرض نماز کے علاوہ نفل پڑھ کر،کوئی تہجد میں اتھ کر،کوئی اشراق پڑھ کر،کئی چاشت پڑھ کر،کوئی نماز میں خشوع لا کر کے اللہ کو دیکھ رہا ہے-

  • اسی طرح روزے میں تمام اعضاء کو روزہ رکھا کر کہ کسی سے اللہ کی نافرمانی کا کام نہیں لینا،روزہ افطار کرا کر،افطاری کی تیاری کرا کر،افطاری سے پہلے دعائیں مانگ کر-

  • اسی طرح زکوۃ ادا کرنے میں،دکھا کر اور چھپا کر صدقہ کرنے میں،غریب اور مسکینوں کا خیال رکھنے میں-

  • حج کا فریضہ ادا کرنے میں،اس کی نیت اور کوشش کرنے میں-

  • رہا حقوق العباد تو بہت سے نیکی کے موقع ھمارے ارد گرد ہوتے ہیں-

  • کوئی مسکرانے میں پھل کر کے،کوئی سلام میں،کوئی کسی کے لئے دروازہ کھول کر،کوئی گاڑی میں رائٹ دے کر،کسی کی فیس ادا کر کے،کسی کی مشکل میں کام آ کے،بیمار کی عیادت کر کے،کسی کا قرض اتار کے،کسی کو عید کے کپڑے دلا کے-کسی کو برائی سے روک کے ،کسی کو اچھائی پر ابھار کے-

  • غرض کی اتنے کام ہیں جس کی لسٹ بنانا نہ ممکن ہے مگر کرنا ممکن ہے بس اس کے لئے تھوری سی کوشش اور وقت نکالنے کی ضرورت ہے-

بس جو آج ہے یہی آج ہے کل آج نہیں ہو سکتا،جو آج نہیں وہ کبھی نہیں وہ سکتا،اس لئے اٹھیے خود بھی نیکیوں میں سبقت کر جائیں اور دوسروں کو بھی اس پر ابھاریں ہو سکتا ہے کل موقع ملے نہ ملے

وَالْعَصْرِ (١)إِنَّ الإنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ (٢)إِلا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ (٣)
قسم ہے زمانے کی،بیشک البتہ انسان خسارے میں ہےسوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور جنہوں نے آپس میں حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی-
نیکیوں میں سبقت لے جانے کے لئے بھی صبر چاہئے ہوتا ہے کیونکہ نتیجہ بظاہر سامنے نظر نہیں آ رہا ہوتا ہے مگر الحمد للہ اللہ کا قرب حاصل ہو رہا ہوتا ہے-

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق دے کے ھم نیکیوں مہں آگے بڑھیں اور سابقون السابقون میں شامل ہو جائیں آمین

ویسے اس شیئرنگ کو آگے پڑھانا بھی نیکی کا کام ہے دیکھتے ہیں اللہ کس کو سبقت لے جانے کی توفیق دیتا ہے-
 
Top