سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی نہیں مگر اس کے ساتھ ایک شیطان اس کا ساتھی نزدیک رہنے والا مقرر کیا گیا ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی یا رسول اللہ شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں میرے ساتھ بھی ہے لیکن اللہ نے اس پر میری مدد کی ہے تو میں سلامت رہتا ہوں اور نہیں بتلاتا مجھ کو کوئی بات سوائے نیکی کے۔“
محترم علماء کرام سے گذارش ہے کہ اس موضوع پر ایک مکمل مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔ کیونکہ اس سے ذہن کافی انتشار کا شکار ہورہا ہے ۔
بشیطان یعنی ابلیس تو ایک ہی ہے ۔جو اس کے آلہ کار ہیں وہ کون سی مخلوق ہیں جہاں تک میری ناقص معلومات ہے شیطان جنوں میں سے تھا تو کیا اس کا لشکر بھی جنوں کا ہے ۔ تو کیا ان جنوں کو ہدایت بھی مل سکتی ہے یعنی کوئی ابلیس کے لشکر سے نیک بھی بن سکتا ہے ؟
ایک شیطان اس کا ساتھی نزدیک رہنے والا سے کیا مراد ہے ۔ اور ان کو کیا اللہ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے ؟
اور جس شیطان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقرر کیا گیا تھا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیکی کی بات بتا تا تھا یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے ؟
اس کے علاوہ یہ حدیث کہ شیطان انسان کہ جسم میں خون بن کر دوڑتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے کہ یہ ایک دوسرا شیطان ہے ؟
ایک اور حدیث میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جس راستے سے گذرتے تھے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا تھا پھر خون میں دوڑنے والے شیطان کی کیا تشریح ہوگی ؟
ایک اور حدیث میں ہے کہ شیطان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرات بھلادی تھی ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک قول کے مطابق ان کے ساتھ کے شیطان کو نیک کر دیا گیا تھا تو پھر وہ کون سا دوسرا شیطان تھا؟
ایک اور سوال یہ کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے تو ڈر کر شیطان بھاگ جاتا ہے لیکن اس کو اتنی قدرت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات میں خلل ڈالے ؟
@اسحاق سلفی صاحبمحترم علماء کرام سے گذارش ہے کہ اس موضوع پر ایک مکمل مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔ کیونکہ اس سے ذہن کافی انتشار کا شکار ہورہا ہے ۔
بشیطان یعنی ابلیس تو ایک ہی ہے ۔جو اس کے آلہ کار ہیں وہ کون سی مخلوق ہیں جہاں تک میری ناقص معلومات ہے شیطان جنوں میں سے تھا تو کیا اس کا لشکر بھی جنوں کا ہے ۔ تو کیا ان جنوں کو ہدایت بھی مل سکتی ہے یعنی کوئی ابلیس کے لشکر سے نیک بھی بن سکتا ہے ؟
ایک شیطان اس کا ساتھی نزدیک رہنے والا سے کیا مراد ہے ۔ اور ان کو کیا اللہ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے ؟
اور جس شیطان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقرر کیا گیا تھا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیکی کی بات بتا تا تھا یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے ؟
اس کے علاوہ یہ حدیث کہ شیطان انسان کہ جسم میں خون بن کر دوڑتا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے کہ یہ ایک دوسرا شیطان ہے ؟
ایک اور حدیث میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جس راستے سے گذرتے تھے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا تھا پھر خون میں دوڑنے والے شیطان کی کیا تشریح ہوگی ؟
ایک اور حدیث میں ہے کہ شیطان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرات بھلادی تھی ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک قول کے مطابق ان کے ساتھ کے شیطان کو نیک کر دیا گیا تھا تو پھر وہ کون سا دوسرا شیطان تھا؟
ایک اور سوال یہ کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے تو ڈر کر شیطان بھاگ جاتا ہے لیکن اس کو اتنی قدرت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات میں خلل ڈالے ؟
@خضر حیات صاحب
Last edited: