• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واجب و فرض میں فرق۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
فرض اور واجب دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔
جو لوگ اس میں فرق کرتےہیں، ان کے نزدیک قطعی دلیل سے ثابت شدہ چیز فرض ، جبکہ ظنی دلیل سے ثابت ہونے والا حکم واجب ہوگا۔
تفصیل یہاں دیکھ لیں۔
 

محمد طیفور

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2018
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
تو کیا آپ کا یہ مطلب ہے کہ فرض،واجب،مستحب کو نہیں ماننا چاہئے؟؟؟

کیا فرض،واجب،مستحب ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے نہیں تھے ؟؟؟

ان سوالات پہ میری رہنمائی فرمائیں۔
@خضر حیات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تو کیا آپ کا یہ مطلب ہے کہ فرض،واجب،مستحب کو نہیں ماننا چاہئے؟؟؟
احکامات کی یہ تقسیم کی ہی اس لیے گئی ہے، تاکہ ہم ان احکامات کی کما حقہ ادائیگی کرسکیں۔
یعنی ان کی حیثیت و اہمیت کے مطابق انہیں بجا لا سکیں۔
کیا فرض،واجب،مستحب ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے نہیں تھے ؟؟؟
اس طرح اصطلاحات نہیں تھیں۔ البتہ فرض و واجب اور مستحب درجے کےاحکامات تو موجود تھے۔
یعنی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں پانچ وقت کی نماز موجود تھی ، جسے پڑھنا فرض اور واجب تھا۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں نمازوں سے پہلے اور بعد میں سنتیں اور نوافل تھے، جنہیں نماز کی طرح پڑھنا فرض یا واجب نہیں تھا، البتہ مستحب تھا۔
 
Top