• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وادیٔ پرخار

شمولیت
فروری 07، 2013
پیغامات
453
ری ایکشن اسکور
924
پوائنٹ
26
دشمنانِ اسلام اس جنگ کو دُوسرے معنی پہناتے ہیں

اعداء یہ ہتھکنڈہ بھی استعمال کرسکتے ہیں کہ عقیدہ ونظریہ کے بجائے کسی اور نعرہ کو اس جنگ کا شعار بنادیں۔اور اسے اقتصادی یا سیاسی یا نسلی جنگ ثابت کرنے کی کوشش کریں تاکہ مومنین کو اس معرکہ کی اصل حقیقت ے بارے میں گھپلے میں ڈال دیں اور عقیدہ کی جو مشعل ان کے سینوں میں فروزاں ہے اُسے بجھادیں۔اہلِ ایمان کواس بارے میں کسی دہوکے کاشکار نہ ہونا چاہیے ۔اور انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اعداء کے یہ الجھاوے ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہیں ۔اور جو اس جنگ میں کوئی اور نعرہ بلند کرتا ہے تو دراصل وہ یہ چاہتا ہے کہ اہلِ ایمان کو اس ہتھیار سے محروم کردے جو ان کی کامیابی وظفرمندی کا اصل راز ہے ،یہ کامیابی جس شکل میں بھی ہو ۔چاہے اُس روحانی بلندی اور آزادی کے رنگ میں ہو جو اخدود کے واقعہ میں اہلِ ایمان کو نصیب ہوئی یا اس بلندی کی بدولت حاصل ہونے والے مادی غلبہ کی صورت میں جس سے صدر اول کے مسلمان سرفراز ہوئے ۔
مقصدِجنگ اور شعار معرکہ کو مسخ کرنے کی مثال آج ہمیں بین الاقوامی عیسائیت کی اس کوشش میں نظر آتی ہے ،جو ہمیں اس فکری جنگ کے بارے میں طرح طرح کے فریبوں میں مبتلا کرنے کے لئے صرف ہورہی ہے اور تاریخ کو مسخ کرکے یہ افترا پردازی کی جارہی ہے صلیبی جنگوں کے پس پردہ سامراجی حرص کارفرماتھی،یہ سراسر جھوٹ ہے۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سامراج جس کا ظہور ان جنگوں کے بہت بعد ہوا ہے وہ صلیبی روح کا آلہ کار بنا رہا ہے ۔کیونکہ یہ صلیبی روح جس طرح قرون وسطیٰ میں کھل کر کام کرتی رہی ہے اس طرح اب وہ بغیر نقاب کے نہیں آسکتی تھی۔یہ عقیدۂ اسلام کے ان معرکوں میں پاش پاش ہوچکی تھی جو مختلف النسل مسلمان رہنماؤں کی قیادت میں برپا ہوئے۔ان میں صلاح الدین اور خاندانِ عمالیک کے توران شاہ کُردی تھے۔ان لوگوں نے اپنی قومیتوں کو فرامو ش کرکے صرف عقیدہ اور نظریہ ہی کو یاد رکھا ۔اور عقیدہ ہی بدولت وہ ان کامیابیوں سے ہم کنار ہوئے ۔
وَمَا نَقَمُوْا مِنْھُمْ اِلَّا اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاﷲِ العَزِیْزِ الْحَمِیدِ ۔
اﷲتعالیٰ کا فرمان بالکل سچا ہے ،اور یہ جعل ساز اور فریب پیشہ لوگ جھوٹے ہیں۔
 
Top