• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واقعہ افک میں مردوں کے لیے کیا نصیحت ہے؟؟؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
واقعہ افک اور غور طلب نکات۔​
موجودہ زمانہ میں فتنہ وفساد کی کثرت سے بعض اوقات حق تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے ۔مگر اللہ تعالی کا وعدہ سچا ہے اور وہ اپنے نیک بندوں کو حق کی منزل نصیب کرتا ہے۔​
واقعہ افک بھی ایک ایسی ہی روشن مثال ہے ، صدیقہ کائنات ام المؤمنین عائشہ رضہ اللہ عنہا کی سچائی اور حیا کی بابت قرآن مجید میں آیات نازل کی گئیں۔واقعہ افک میں منافقین کے بہتان سے بری فرما کر برات بھی ظاہر کر دی۔اس سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں کمی نہ آئی، بلکہ ان کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا اور قیامت تک کے لیے اچھا ذکر باقی رہا۔واقعہ افک میں مردوں کے لیے بڑی نصیحت ہے۔​
ملاحظہ کریں۔​
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ سفر میں جاتے وقت آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے نام فرعہ ڈالتے اور جس کا نام نکلتا اسے اپنے ساتھ لے جاتے. چنانچہ ایک غزوے کے موقع پر میرا نام نکلا. میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم ے ساتھ چلی( یہ واقعہ پردے کی آیتیں اترنے کے بعد کا ہے) ہوتا یوں کہ میں اپنے ہودج میں بیٹھی رہتی اور جب قافلہ چلتا تو یونہی ہودج رکھ دیا جاتا. ہم غزوے پر گئے، آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم غزوے سے فارغ ہوئے اور واپس لوٹے اور مدینے کے قریب آگئے. رات کو چلنے کی آواز لگائی گئی میں قضا حاجت کیلئے نکلی اور لشکر کے پڑاؤ سے دور جاکر میں نے قضا حاجت کی پھر واپس لوٹی لشکرگاہ کے قریب آکر میں نے اپنے گلے کو ٹٹولا تو ہار نہ پایا. میں واپس اس کے ڈھوندنے کے لئے چلی گئی اور تلاش کرتی رہی. یہاں یہ ہوا کہ لشکر نے کوچ کردیا. جو لوگ میرا ہودج اٹھاتے تھے انہوں نے یہ سمجھ کر کہ میں حسب عادت اندر ہی ہوں ہودج اٹھا کر اوپر رکھ دیا اور چل پڑے. یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت تک عورتیں نہ کچھ ایسا کھاتی پیتی تھیں نہ وہ بھاری بدن کی بوجھل تھیں. تو میرے ہودج اٹھانے والوں کو میرے ہونے یا نہ ہونے کا مطلق پتہ نہ چلا اور میں اس وقت اوائل عمر کی تو تھی ہی. الغرض بہت دیر کے بعد مجھے میرا ہار مل گیا.​
یہاں میں جو پہنچی تو کسی آدمی کا نام و نشان بھی نہ تھا. نہ کوئی پکارنے والا نہ جواب دینے والا. میں اپنے نشان کے مطابق وہی پہنچی جہاں ہمارا اونٹ بٹھایا گیا تھا، اور وہیں انتظار میں بیٹھ گئی کہ جب آپۖ چل کر میرے نہ ہونے کی خبر پائیں گے تو مجھے تلاش کرنے کے لئے یہیں آئیں گے. مجھے بیٹھے بیٹھے نیند آگئی اتفاق سے حضرت صفوان بن معطل سلمی ذکوانی جو لشکر کے پیچھے رہتے تھے وہ پچھلی رات کو چلے تھے صبح کے چاندنے میں یہاں پہنچ گئے. ایک سوتے ہوئے آدمی کو یکھ کر خیال آنا تھا. غور سے دیکھا تو چونکہ پردے کے حکم سے پہلے مجھے وہ دیکھتے ہی تھے ، دیکھتے ہی پہچان گئے اور بآواز بلند ان کی زبان سے نکلا انا ﷲ وانا الیہ راجعون . ان کی آواز سنتے ہی میری آنکھ کھل گئی اور میں آپنی چادر سے اپنا منہ ڈھانپ کر سنبھل بیٹھی. انہوں نے جھٹ سے اپنے اونٹ کو بٹھایا اور اس کی ٹانگ پر اپنا پاؤں رکھا. میں اٹھی اور اونٹ پر سوار ہوگئی. انہوں نے اونٹ کو کھڑا کردیا اور بھگاتے ہوئے لے چلے. قسم اﷲ کی نہ وہ مجھ سے کچھ بولے نہ میں نے ان سے کوئی بات کی. نہ سوائے انا ﷲ کے میں نے ان کے منہ سے کوئی کلمہ سنا. دو پہر کے قریب ہم اپنے قافلے سے مل گئے.

بس اتنی سی بات کا ہلاک ہونے والوں نے بتنگڑ بنالیا. ان کا سب سے بڑا اور بڑھ بڑھ کر باتیں بنانے والا عبداﷲ بن ابی بن سلول تھا. مدینے آتے ہی میں بیمار پڑگئی اور مہینے بھر تک بیماری میں گھر میں رہی. نہ میں نے کچھ سنا ، نہ کسی نے مجھ سے کہا. جو کچھ غل غپاڑہ لوگوں میں ہورہا تھا میں اس سے بے خبر تھی. البتہ میرے دل میں یہ خیال بسا اوقات گزرتا تھا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی مہر و محبت میں کمی کی کیا وجہ ہے؟ بیماری میں عام طور پر جو شفقت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کو میرے ساتھ ہوتی تھی. اس بیماری میں وہ بات نہ پاتی تھی اسے لئے مجھے رنج تو بہت تھا مگر کوئی وجہ معلوم نہ تھی ، بس آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم تشریف لاتے ، سلام کرتے اور دریافت فرماتے طبیعت کیسی ہے؟ اور کوئی بات نہ کرتے ، اس سے مجھے بڑا صدمہ ہوتا. مگر بہتان بازوں کی تہمت سے میں بالکل غافل تھی.
اب سنئے اس وقت تک گھروں میں لٹرین کا انتظام نہ تھا . اور عرب کی قدیم عادت کے مطابق ہم لوگ میدان میں قضا حاجب کیلئے جایا کرتے تھے. عورتیں عموماً رات کو جایا کرتی تھیں. گھروں میں لٹرین بنانے پر عام طور پر نفرت کی جاتی تھی .حسب عادت میں ام مسطح بنت ابی رہم ابن عبدالمطلب بن عبد مناف کے ساتھ قضاء حاجت کیلئے چلی. اس وقت میں بہت ہی کمزور تھی. یہ ام مسطح میرے والد کی خالہ تھیں. ان کی والدہ صخر بن عامر کی لڑکی تھیں. ان کے لڑکے کا نام مسطح بن اثاثہ بن عباد بن عبدالمطلب تھا. جب ہم واپس آنے لگے تو حضرت ام مسطح کا پاؤں چادر کے دامن میں الجھا اور بے ساختہ ان کے منہ سے نکل گیا کہ (تائس مسطح) مسطح غارت ہو مجھے برا لگا اور میں نے کہا، تم نے بہت برا کلمہ بولا، توبہ کرو، تم گالی دیتی ہو. جس نے جنگ بدر میں شرکت کی. اس وقت ام مسطح نے کہا. بھولی بی بی آپ کو کیا معلوم میں نے کہا کیا بات ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ بھی ان لوگوں میں ہے جو آپ کو بدنام کرتے پھرتے ہیں. مجھے سخت حیرت ہوئی میں ان کے سر ہوگئی کہ کم از کم مجھے سارا واقعہ تو کہو. اب انہوں نے بہتان باز لوگوں کی تمام کارستانیاں مجھے سنائیں . میرے تو ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے. رنج و غم کا پہاڑ مجھ پر ٹوٹ پڑا، مارے صدمے کے میں تو اور بیمار ہوگئی. بیمار تو پہلے سے تھی. اس خبر نے تو نڈھال کردیا. جوں توں کرکے گھر پہنچی اب صرف یہ خیال تھا کہ میں اپنے میکے جا کر اور اچھی طرح معلوم تو کرلوں کہ کیا واقعی میری نسبت ایسی افواہ پھیلائی گئی ہے اور کیا کیا مشہور کیا جارہا ہے.
اتنے میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور سلام کیا اور دریافت فرمایا کیا حال ہے؟ میں نے کہا اگر آپۖ اجازت دیں تو میں اپنے والد کے ہاں ہو آؤں. آپۖ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اجازت دے دی میں یہاں سے آئی اپنی والدہ سے پوچھا کہ اماں جان لوگوں میں میرے متعلق کیا باتیں پھیل رہی ہیں. انہوں نے فرمایا ، بیٹی یہ تو نہایت معمولی بات ہے تم اپنا دل بھاری مت کرو. کسی شخص کی اچھی بیوی جو اسے محبوب ہو اور اس کی سوکنیں بھی ہوں. وہاں ایسی باتوں کا کھڑا ہونا تو لازمی امر ہے.میں نے کہا ، سبحان اﷲ کیا واقعی لوگ میری نسبت ایسی افواہیں اڑا رہے ہیں.


اب تو مجھے رنج و غم نے اس قدر گھیرا کہ بیان سے باہر ہے. اس وقت سے جو رونا شروع ہوا. واﷲ ایک دم بھر کے لئے میرے آنسو نہیں تھمے. میں سرڈال کر روتی رہی کہاں کاکھانا پینا، کہاں کا سونا جاگنا اور کہاں کی بات چیت بس رنج والم اور رونا ہے اور میں ہوں. ساری رات اسی حالت میں گزری کہ آنسوؤں کی لڑی نہ تھمی. دن کو بھی یہی حال رہا.

آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اﷲ عنہ کو اور حضرت اسامہ بن زید رضی اﷲ عنہما کو بلایا. وحی میں دیر ہوئی . اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو کوئی بات معلوم نہ ہوئی تھی. اس لئے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات سے مشورہ کیا کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم مجھے الگ کردیں یا کیا کریں؟ حضرت اسامہ نے صاف کہا کہ اے اﷲ کے رسولۖ صلی اﷲ علیہ وسلم ہم آپ کی اہل پر کوئی برائی نہیں جانتے. ہمارے دل تو ان کی محبت عزت اور شرافت کی گواہی دینے کے لئے حاضر ہیں. ہاں حضرت علی نے جواب دیا کہ یا رسول اﷲۖ صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو کوئی تنگی نہیں عورتیں ان کے سوا بھی بہت ہیں اگر آپ گھر کی خادمہ سے پوچھیں تو آپ کو صحیح واقعہ معلوم ہوسکتا ہے.آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اسی وقت گھر کی خادمہ حضرت بریرة کو بلوایا اور ا ن سے فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کی کوئی بات شک و شبہ والی کبھی بھی دیکھی ہو تو بتلاؤ. بریرة نے کہا کہ اس اﷲ کی قسم جس نے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے میں نے ان میںکوئی بات کبھی اس قسم کی نہیں دیکھی. ہاں صرف یہ بات ہے کہ کم عمری کی وجہ سے ایسا ہوجاتا ہے کہ کبھی کبھی گوندھا ہوا آٹا یونہی رکھا رہتا ہے اور بی بی سو جاتی، تو بکری آٹا کھا جاتی. اس کے سوا میں نے ان کا کوئی قصور کبھی نہیں دیکھا. چونکہ کوئی ثبوت اس واقعہ کا نہ ملا اس لئے اسی دن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ممبر پر کھڑے ہوئے اور مجمع سے مخاطب ہوکر فرمایا کون ہے جو مجھے اس شخص کی ایذاؤں سے بچائے جس نے مجھے ایذائیں پہنچاتے پہنچاتے اب تو میری گھر والیوں کے بارے میں مجھے ایذائیں پہنچانی شروع کردیں . واﷲ میں جہاں تک جانتا ہوں مجھے اپنی گھر والیوں میں سوائے بھلائی کے کوئی چیز معلوم نہیں جس شخص کا نام یہ لوگ لے رہے ہیں میری دانست میں تو اس کے متعلق بھی سوالئے بھلائی کے اور کچھ نہیں وہ میرے ساتھ ہی گھر میں آتا تھا یہ سنتے ہی حضرت سعد بن معاذ کھڑے ہوگئے، فرمانے لگے ، یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم میں موجود ہوں ، اگر قبیلہ اوس کا شخص ہے تو ابھی ہم اس کی گردن تن سے جدا کرتے ہیں اور اگر وہ ہمارے خزرج بھائیوں سے ہے تو بھی آپ جو حکم دیں ہمیں اس کی تعمیل میں کوئی عذر نہ ہوگا. یہ سن کر حضرت سعد بن عبادہ کھڑے ہوگئے. یہ قبیلہ خزرج کے سردار تھے. تھے تو یہ بڑے نیک بخت مگر حضرت سعد بن معاذ کی اس وقت کی گفتگو سے انہیں اپنے قبیلے کی حمیت آگئی اور ان کی طرف داری کرتے ہوئے حضرت سعدبن معاذ سے کہنے لگے نہ تو تو اسے قتل کرے گا ، نہ اس کے قتل پر تو قادر ہے اگر وہ تیرے قبیلے کا ہوتا تو اس کا قتل کیا جانا کبھی پسند نہ کرتا. یہ سن کر اسید بن حضیر کھڑے ہوگئے یہ حضرت سعد بن معاذ کے بھتیجے تھے کہنے لگے اسے سعد بن عبادہ تم جھوٹ کہتے ہو ہم اسے ضرور مار ڈالیں گے. آپ منافق ہیں کہ منافقوں کی طرف داری کررہے ہیں. اب ان کی طرف سے ان کا قبیلہ اور ان کی طرف سے ان کا قبیلہ ایک دوسرے کے مقابلے پر آگئے اور قریب تھا کہ اوس و خزرج یہ دونوں قبیلے آپس میں لڑ پڑیں. حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے ممبر پر انہیں سمجھانا اور چپ کرانا شروع کیا. یہاں تک کہ دونوں طرف خاموشی ہوگئی.
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم بھی خاموش ہو رہے یہ تو تھا وہاں کا واقعہ. میرا حال یہ تھا کہ سارا دن بھی رونے ہی میں گزرا. میرے اس رونے نے میرے والدین کی بھی سٹی گم کردی تھی. وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ میرا یہ رونا میرا کلیجہ پھاڑ دے گا. دونوں حیرت زدہ مغموم بیٹھے ہوئے تھے اور مجھے تو رونے کے سوا اور کوئی کام ہی نہ تھا. انصار کی ایک عورت آئی اور وہ بھی میرے ساتھ رونے لگی. ہم یونہی بیٹھے ہوئے تھے جو اچانک رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اور سلام کرکے میرے پاس بیٹھ گئے. قسم اﷲ کی جب سے یہ بہتان بازی شروع ہوئی تھی آج تک رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم میرے پاس کبھی نہیں بیٹھے تھے . مہینہ بھر گزر گیا تھا کہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی یہی حالت تھی کوئی وحی نہیں آئی تھی کہ فیصلہ ہوسکے. آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے بیٹھتے ہی اول تو تشہد پڑھا، پھر اما بعد پڑھ کر فرمایا کہ اے عائشہ ! تیری نسبت مجھے یہ خبر پہنچی ہے اگر تو واقعی پاک دامن ہے تو اﷲ تعالیٰ سے استغفار کر اور توبہ کر. بندہ جب گناہ کرکے اپنے اقرار گناہ کے ساتھ اﷲ کی طرف جھکتا ہے اور اس سے معافی طلب کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے.آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اتنا فرما کر خاموش ہوگئے یہ سنتے ہی میرا رونا دھونا سب جاتا رہا ، آنسو تھم گئے . یہاں تک کہ میں آنسو کا ایک قطرہ بھی نہ پاتی تھی میں نے اول تو اپنے والد سے درخواست کی کہ میری طرف سے رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو آپ ہی جواب دیں لیکن انہوں نے کہا واﷲ! میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو کیا جواب دوں؟ اب میں نے اپنی والدہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ آپ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو جواب دیں. لیکن انہوں نے بھی یہی کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتی کہ میں کیا جواب دوں؟ آخر میں نے خود ہی جواب دینا شرو ع کیا میری عمر کچھ ایسی بڑی تو نہ تھی اور نہ مجھے زیادہ قرآن حفظ تھا . میں نے کہا آپ سب نے ایک بات سنی اور اسے اپنے دل میں بٹھالیا، گویا سچ سمجھ لی اور اب اگر میں کہوں گی کہ میں اس سے بالکل بری ہوںاور اﷲ خوب جانتا ہے کہ واقعی میں اس سے بالکل بری ہوں لیکن تم لوگ نہیں مانو گے ہاں اگر میں کسی امر کا اقرار کرلوں حالانکہ اﷲ تعالیٰ کو خوب علم ہے کہ میں بالکل بے گناہ ہوں تو تم ابھی مان لو گے. میری اور تمہاری مثال تو بالکل حضرت ابو یوسف کا یہ قول ہے: فصبر جمیل واﷲ الستعان علی ما تصفون '' پس صبر ہی اچھا ہے جس میں شکایت کا نام ہی نہ ہو، اور تم جو باتیں بناتے ہو ان میں اﷲ تعالیٰ ہی میری مدد کرے''اتنا کہہ کر میں نے کروٹ پھیرلی اور اپنے بستر پر لیٹ گئی. واﷲ مجھے یقین تھا کہ چونکہ میں پاک ہوں اﷲ تعالیٰ میری برات اپنے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کو ضرور معلوم کرادے گا . لیکن یہ تو میرے گمان میں بھی نہ تھا کہ میرے بارے میں قرآن کی آیتیں نازل ہوں گی. میں اپنے آپ کو اس سے بہت کمتر جانتی تھی کہ میرے بارے میں کلام اﷲ کی آیتیں اتریں. ہاں مجھے زیادہ سے زیادہ یہ خیال ہوتا تھا کہ ممکن ہے کہ خواب میں اﷲ تعالیٰ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو میری برات دکھا دے.
واﷲ! ابھی تو نہ رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وسلم اپنی جگہ سے ہٹے تھے اور نہ گھر والوں میں سے کوئی گھر کے باہر نکلا تھا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونا شروع ہوگئی اور چہرے(مبارک) پر وہی نشان ظاہر ہوئے جو وحی کے وقت ہوتے تھے اور پیشانی مبارک سے پسینے کی پاک بوندیں ٹپکنے لگیں. سخت سردی میں بھی وحی کے نازل ہونے کی یہی کیفیت ہوا کرتی تھی. جب وحی اتر چکی تو ہم نے دیکھا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا چہرہ (مبارک) ہنسی سے شگفتہ ہورہا ہے. سب سے پہلے آپۖ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ عائشہ خوش ہوجاؤ . اﷲ تعالیٰ نے تمہاری برات نازل فرمادی. اسی وقت میری والدہ نے فرمایا کہ بچی حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو جا. میں نے جواب دیا کہ واﷲ! نہ تو میں آپۖ کے سامنے کھڑی ہوں اور نہ سوائے اﷲ تعالیٰ کے کسی اور کی تعریف کروں. اسی نے میری برات اور پاکیزگی نازل فرمائی ہے. اس لئے میں تو اسی کی تعریف کروں گی اور اسی کا شکریہ ادا کروں گی.
(تفسیر ابن کثیر ، جلد 3)
( ''صحیح اسلامی واقعات ''، صفحہ نمبر 24-15)

ہائی لائٹ کردہ اقتباس پڑھنے کے بعد آخری اقتباس میں نبی کریم ﷺ کا طرز عمل ان مردوں کے لیے نصیحت جیسا ہے۔جو کہ کسی کی باتوں میں آ کر اپنا گھر اجاڑ لیتے ہیں۔لمحہ بھر کو سوچیئے کہ اس واقعہ سے آپ ﷺ کس قدر پریشان تھے ، اور دوسری جانب عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے آنسو نہیں تھمتے تھے ، مگر فرمایا:

’’ اے عائشہ ! تیری نسبت مجھے یہ خبر پہنچی ہے اگر تو واقعی پاک دامن ہے تو اﷲ تعالیٰ سے استغفار کر اور توبہ کر. بندہ جب گناہ کرکے اپنے اقرار گناہ کے ساتھ اﷲ کی طرف جھکتا ہے اور اس سے معافی طلب کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے. ‘‘

، کیا آج کے مردوں کی غیرت و حمیت نبی کریم ﷺ سے بڑھ کر ہے ؟ جو جھٹ سے طلاق یا بدنامی پر اتر آتے ہیں ، حالانکہ ایسے سخت اور مشکل وقت میں بھی آپ ﷺ کے الفاظ مبارک مردوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔صد افسوس کہ آج ہمارے درمیان ایسی خواتین بھی موجود ہیں ، جو محض جھوٹی تمہت سے دھتکار دی گئی یا جنہیں گناہ کے بعد توبہ کا موقعہ نہیں دیا گیا ، عورت کی چوکھٹ اور مضبوط سہارا بننے والے معاشرے کے رسم ورواج کے سامنے کمزور ہو جاتے ہیں ، تب جب عفو درگزر اور عدل وانصاف بھلا دیئے جائیں۔پھر بھی ایک ہستی ہے جو سب سے زیادہ عادل اور محافظ ہے ، اور اس کی رحمت سے کوئی مایوس نہیں!


يَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ 74؀

اپنی رحمت کے لیے جس کو چاہتا ہے مخصوص کر لیتا ہے اوراللہ تعالی بڑے فضل والا ہے۔'' (74) سورت آل عمران
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اللہ ہدایت دے ایسے مردوں کو جو اپنے آپ کو پاکباز اور اور اپنی بیویوں کو گمراہ سمجھتے ہیں وحی تو اب آنے سے رہی لہذا ایسے معاملات کا فیصلہ مکافات عمل سے ہوتا ہے یا پھر بدلے والے دن وہ اپنا کیا پا لیں گے ۔
انھیں یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ پاک دامن اور عفیفہ عورتوں پر تہمت یا بہتان بازی کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے ،
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اس میں مردوں کے لیے بہت بڑا سبق ہے، اللہ تمام مردوں کو رسول اللہ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے بیٹھتے ہی اول تو تشہد پڑھا، پھر اما بعد پڑھ کر فرمایا کہ اے عائشہ ! تیری نسبت مجھے یہ خبر پہنچی ہے اگر تو واقعی پاک دامن ہے تو اﷲ تعالیٰ سے استغفار کر اور توبہ کر. بندہ جب گناہ کرکے اپنے اقرار گناہ کے ساتھ اﷲ کی طرف جھکتا ہے اور اس سے معافی طلب کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے.آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اتنا فرما کر خاموش ہوگئے یہ سنتے ہی میرا رونا دھونا سب جاتا رہا ، آنسو تھم گئے . یہاں تک کہ میں آنسو کا ایک قطرہ بھی نہ پاتی تھی میں نے اول تو اپنے والد سے درخواست کی کہ میری طرف سے رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو آپ ہی جواب دیں لیکن انہوں نے کہا واﷲ! میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو کیا جواب دوں؟ اب میں نے اپنی والدہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ آپ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو جواب دیں. لیکن انہوں نے بھی یہی کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتی کہ میں کیا جواب دوں؟ آخر میں نے خود ہی جواب دینا شرو ع کیا میری عمر کچھ ایسی بڑی تو نہ تھی اور نہ مجھے زیادہ قرآن حفظ تھا . میں نے کہا آپ سب نے ایک بات سنی اور اسے اپنے دل میں بٹھالیا، گویا سچ سمجھ لی اور اب اگر میں کہوں گی کہ میں اس سے بالکل بری ہوںاور اﷲ خوب جانتا ہے کہ واقعی میں اس سے بالکل بری ہوں لیکن تم لوگ نہیں مانو گے ہاں اگر میں کسی امر کا اقرار کرلوں حالانکہ اﷲ تعالیٰ کو خوب علم ہے کہ میں بالکل بے گناہ ہوں تو تم ابھی مان لو گے. میری اور تمہاری مثال تو بالکل حضرت ابو یوسف کا یہ قول ہے: فصبر جمیل واﷲ الستعان علی ما تصفون '' پس صبر ہی اچھا ہے جس میں شکایت کا نام ہی نہ ہو، اور تم جو باتیں بناتے ہو ان میں اﷲ تعالیٰ ہی میری مدد کرے''اتنا کہہ کر میں نے کروٹ پھیرلی اور اپنے بستر پر لیٹ گئی. واﷲ مجھے یقین تھا کہ چونکہ میں پاک ہوں اﷲ تعالیٰ میری برات اپنے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کو ضرور معلوم کرادے گا . لیکن یہ تو میرے گمان میں بھی نہ تھا کہ میرے بارے میں قرآن کی آیتیں نازل ہوں گی. میں اپنے آپ کو اس سے بہت کمتر جانتی تھی کہ میرے بارے میں کلام اﷲ کی آیتیں اتریں. ہاں مجھے زیادہ سے زیادہ یہ خیال ہوتا تھا کہ ممکن ہے کہ خواب میں اﷲ تعالیٰ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو میری برات دکھا دے.
واﷲ! ابھی تو نہ رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وسلم اپنی جگہ سے ہٹے تھے اور نہ گھر والوں میں سے کوئی گھر کے باہر نکلا تھا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونا شروع ہوگئی اور چہرے(مبارک) پر وہی نشان ظاہر ہوئے جو وحی کے وقت ہوتے تھے اور پیشانی مبارک سے پسینے کی پاک بوندیں ٹپکنے لگیں. سخت سردی میں بھی وحی کے نازل ہونے کی یہی کیفیت ہوا کرتی تھی. جب وحی اتر چکی تو ہم نے دیکھا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا چہرہ (مبارک) ہنسی سے شگفتہ ہورہا ہے. سب سے پہلے آپۖ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ عائشہ خوش ہوجاؤ . اﷲ تعالیٰ نے تمہاری برات نازل فرمادی. اسی وقت میری والدہ نے فرمایا کہ بچی حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو جا. میں نے جواب دیا کہ واﷲ! نہ تو میں آپۖ کے سامنے کھڑی ہوں اور نہ سوائے اﷲ تعالیٰ کے کسی اور کی تعریف کروں. اسی نے میری برات اور پاکیزگی نازل فرمائی ہے. اس لئے میں تو اسی کی تعریف کروں گی اور اسی کا شکریہ ادا کروں گی.
اللہ اکبر قربان جائیں ماں عائشہ رضی اللہ عنہا طاہرۃ مطہرۃ کی شان پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یقیننا یہ واقعہ اپنے اندر بہت سے سبق رکھتا ہے۔


رہی بات تھریڈ کے متعلق کہ جس موضوع کے ساتھ یہ لگایا گیا تو وہ تو ٹھیک ہے کہ مردوں اور عورتوں کیلئے بہت سی نصیحتیں ہیں اور خاص طور پر میاں بیوی کیلئے ۔۔۔۔
لیکن یہ بات۔۔۔۔۔۔



ہائی لائٹ کردہ اقتباس پڑھنے کے بعد آخری اقتباس میں نبی کریم ﷺ کا طرز عمل ان مردوں کے لیے نصیحت جیسا ہے۔جو کہ کسی کی باتوں میں آ کر اپنا گھر اجاڑ لیتے ہیں


کچھ عجیب لگی ویسے مطلقا کہہ دیا جاتا کہ اس واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے تو ٹھیک تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ کہنا کہ انکے لیے سبق ہے جو کسی۔۔۔۔۔!!!!!
یہ صحیح نہیں۔۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اللہ اکبر قربان جائیں ماں عائشہ رضی اللہ عنہا طاہرۃ مطہرۃ کی شان پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یقیننا یہ واقعہ اپنے اندر بہت سے سبق رکھتا ہے۔


رہی بات تھریڈ کے متعلق کہ جس موضوع کے ساتھ یہ لگایا گیا تو وہ تو ٹھیک ہے کہ مردوں اور عورتوں کیلئے بہت سی نصیحتیں ہیں اور خاص طور پر میاں بیوی کیلئے ۔۔۔۔
لیکن یہ بات۔۔۔۔۔۔







کچھ عجیب لگی ویسے مطلقا کہہ دیا جاتا کہ اس واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے تو ٹھیک تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ کہنا کہ انکے لیے سبق ہے جو کسی۔۔۔۔۔!!!!!
یہ صحیح نہیں۔۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم
شکریہ۔
جو الفاظ آپ نے بیان کیئے ، یہ تو میں نے تحریر نہیں کیئے۔
البتہ موضوع ’’ خاندان اور معاشرے‘‘ کے پیچھے لگنے والے مردوں سے متعلق ہے تو یہاں مقصد یہی بیان کیا گیا ہے۔
مختلف احادیث و روایت بھی بعض اوقات کسی ایک ہی موضوع پر ہوتی ہیں ، مگر ان کے مختلف پہلوؤں میں بھی سبق موجود ہوتا ہے۔چناچہ یہ کوئی ناپسندیدہ عمل نہیں۔۔۔واللہ اعلم!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّ الَّذِينَ جَاؤُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ
بیشک جن لوگوں نے (عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی ﷲ عنہا پر) بہتان لگایا تھا (وہ بھی) تم ہی میں سے ایک جماعت تھی، تم اس (بہتان کے واقعہ) کو اپنے حق میں برا مت سمجھو بلکہ وہ تمہارے حق میں بہتر (ہوگیا) ہے۔ ان میں سے ہر ایک کے لئے اتنا ہی گناہ ہے جتنا اس نے کمایا، اور ان میں سے جس نے اس (بہتان) میں سب سے زیادہ حصہ لیا اس کے لئے زبردست عذاب ہے
24:11

لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَذَا إِفْكٌ مُّبِينٌ
ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اس (بہتان) کو سنا تھا تو مومن مرد اور مومن عورتیں اپنوں کے بارے میں نیک گمان کر لیتے اور (یہ) کہہ دیتے کہ یہ کھلا (جھوٹ پر مبنی) بہتان ہے۔
24:12

لَوْلَا جَاؤُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُوْلَئِكَ عِندَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ
یہ (افترا پرداز لوگ) اس (طوفان) پر چار گواہ کیوں نہ لائے، پھر جب وہ گواہ نہیں لا سکے تو یہی لوگ اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں
24:13

وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ
اور اگر تم پر دنیا و آخرت میں اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو جس (تہمت کے) چرچے میں تم پڑ گئے ہو اس پر تمہیں زبردست عذاب پہنچتا
24:14

إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّنًا وَهُوَ عِندَ اللَّهِ عَظِيمٌ
جب تم اس (بات) کو (ایک دوسرے سے سن کر) اپنی زبانوں پر لاتے رہے اور اپنے منہ سے وہ کچھ کہتے رہے جس کا (خود) تمہیں کوئی علم ہی نہ تھا اور اس (چرچے) کو معمولی بات خیال کر رہے تھے، حالانکہ وہ اللہ کے حضور بہت بڑی (جسارت ہو رہی) تھی
24:15

وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَا أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَذَا سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ
اور جب تم نے یہ (بہتان) سنا تھا تو تم نے (اسی وقت) یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمارے لئے یہ (جائز ہی) نہیں کہ ہم اسے زبان پر لے آئیں (بلکہ تم یہ کہتے کہ اے اللہ!) تو پاک ہے (اس بات سے کہ ایسی عورت کو اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبوب زوجہ بنا دے)، یہ بہت بڑا بہتان ہے۔
24:16

يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَن تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
اللہ تم کو نصیحت فرماتا ہے کہ پھر کبھی بھی ایسی بات (عمر بھر) نہ کرنا اگر تم اہلِ ایمان ہو
24:17

وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
اور اللہ تمہارے لئے آیتوں کو واضح طور پر بیان فرماتا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے
24:18
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اللہ اکبر قربان جائیں ماں عائشہ رضی اللہ عنہا طاہرۃ مطہرۃ کی شان پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یقیننا یہ واقعہ اپنے اندر بہت سے سبق رکھتا ہے۔


رہی بات تھریڈ کے متعلق کہ جس موضوع کے ساتھ یہ لگایا گیا تو وہ تو ٹھیک ہے کہ مردوں اور عورتوں کیلئے بہت سی نصیحتیں ہیں اور خاص طور پر میاں بیوی کیلئے ۔۔۔۔
لیکن یہ بات۔۔۔۔۔۔







کچھ عجیب لگی ویسے مطلقا کہہ دیا جاتا کہ اس واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے تو ٹھیک تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ کہنا کہ انکے لیے سبق ہے جو کسی۔۔۔۔۔!!!!!
یہ صحیح نہیں۔۔۔۔۔۔۔واللہ اعلم
مین آپ کی بات سے کلی اتفاق نہیں کرتا ہوں ،کسی بھی زاویے سے بات کرین بات ایک ہی ہے
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
مین آپ کی بات سے کلی اتفاق نہیں کرتا ہوں ،کسی بھی زاویے سے بات کرین بات ایک ہی ہے

کوئی بات نہیں بھائی زاویوں میں اختلاف ہو جانا عجیب بات نہیں۔۔۔۔۔
 
Top