عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,595
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
زیرنظر کتاب ’’ واقعۂ کربلا اور اس کا پس منظر‘‘ معروف خطیب و عالم دین علامہ محمد عطاء اللہ بندیالوی صاحب کی ایک تحقیقی و تاریخی تصنیف ہے، جس میں سانحۂ کربلا کے اسباب، واقعات اور نتائج کا تجزیہ مستند تاریخی مصادر اور روایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ خلافتِ راشدہ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی تبدیلیوں، خلافتِ بنو امیہ کے قیام، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہدِ حکومت، یزید کی نامزدگی، اہلِ کوفہ کے طرزِ عمل اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقف کا تاریخی ترتیب کے ساتھ جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ بالخصوص علامہ بندیالوی صاحب نے کتاب ہذا میں ان روایات کی نشاندہی کی ہے جو بعد کے ادوار میں بلا تحقیق مشہور ہو گئیں، اور تاریخی اصولوں کی روشنی میں ان کا جائزہ بھی لیا ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب