اگر بات ایسی ہی ہے تو مذکورہ بالا صورت میں شوہر کو چوتھائی ملے گا اور بیٹیاں بیٹوں کے ساتھ عصبہ ہوں گی اور باقی بچا مال ان کے درمیان سنگل (لڑکیوں کو) ڈبل (لڑکوں کو) کے اعتبار سے تقسیم ہوگا اصل مسئلہ چار سے اور تصحیح کے بعد آٹھ سے ہوگا یعنی پورے مال کو آٹھ حصوں میں کر لیں گے چوتھائی یعنی دو شوہر کو ملے گا ہر ایک لڑکے کا دو دو اور مجموعی چار ہوگا، ہر ایک لڑکی کا ایک ایک مجموعی دو ہوگا