• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واٹس ایپ گروپ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘ کے اراکین کا تعارفی سلسلہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سلسلہ تعارف نمبر 20

مجموعہ مجلس التحقیق الاسلامی، لاھور میں آج کی تعارفی شخصیت ھیں:
فاضل برادر / محقق ساتھی حافظ ابو سفیان میرمحمدی حفظہ اللہ

آئیے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے پردہ کشائی کرتے ھیں۔

1. مکمل نام: ابوسفیان بن محمد عباس بن قاری یوسف بن صوفی عبد الله
2. آبائی علاقہ: میرمحمد٬ ضلع قصور
3. عمر: 27 برس
4. ازدواجی کیفیت: شادی شدہ

5. دینی تعلیم:
حفظ قرآن کریم کی تکمیل مدرسہ تحفیظ القرآن، بونگہ بلوچاں سے 2002 میں ھوئی۔

درسِ نظامی کی تعلیم موصوف محترم نے دار العلوم محمدیہ، لاھور اور جامعہ الدعوہ، مریدکے سے حاصل کی۔ ان کی درس نظامی سے فراغت 2009 میں مکمل ھوئی ۔

6. اساتذہ کرام:
برادر عزیز کے حفظ کے اساتذہ بونگہ بلوچاں میں قاری عبد الجلیل اور قاری عبدالرحیم رحمھما اللہ تھے۔

درس نظامی کی کتب جن مشہور مشائخ سے پڑھی ان کے اسماء گرامی یہ ھیں:
الشیخ حافظ عبد السلام بھٹوی
الشیخ حافظ عبد اللہ رفیق
الشیخ محمد بن عبداللہ شجاع آبادی
الشیخ مفتی عبد الرحمن عابد
الشیخ ابوسيف جمیل الرحمن
الشیخ مولانا يحي عارفى
الشیخ عطاء الرحمن علوی
الشیخ خاور رشید بٹ
الشیخ عبد الرحمن ثانی بن عبدالمنان نورپوری
حفظھم الله ورعاهم

7. تدریسی تجربہ:
موصوف نے فراغت کے بعد ایک سال حفظ قرآن کے شعبہ میں خدمات سر انجام دی..
بعد ازاں ساڑھے تین سال دار العلم والحکمہ (اسلامیہ پارک، چوبرجی، لاھور) میں درس نظامی کی کتب میں سے: ترجمہ قرآن، قواعد الصرف والنحو، علم النحو والصرف، عمدة الاحکام وغیرہ کتب محنت کے ساتھ پڑھائیں ۔۔۔

8. تلامذہ وطلبہ:
ان کے وہ چند شاگرد، جن سے وہ محبت کرتے ھیں:
حافظ بنيامين بن نذیر احمد سبحانی
حافظ سعد بن جاوید
حافظ عكاشه بن جاوید
حافظ اسامہ بن جاوید
حافظ عبدالرحمن
حافظ عمر بن اصغر وغیرہ

9. دل چسپی کی زبانیں:
اردو
پنجابی
عربی

10. دل چسپی کے موضوعات: تفسیر قرآن کریم
اخلاق وکردار وتزکیہ نفوس
ردود فرق باطلہ
تحقیق وتخریج احادیث بنویہ

11. پسندیدہ خطباء:
مولانا محمد حسین شیخوپوری رح
مولانا عبد اللہ شیخوپوری رح
علامہ احسان الہی ظہیر رح
پروفیسر عبد الرزاق ساجد
مولانا عبد المنان راسخ
ڈاکٹر عبید الرحمن محسن
حفظھم الله ورعاهم.

12. پسندیدہ فقھاء عظام:
شیخ الاسلام حافظ ابنِ تیمیه
الشیخ محمد بن صالح العثیمین
الشیخ محمد بن ابرہیم التویجری
رحمہم اللہ تعالی

13. پسندیدہ محققین:
الشیخ ناصر الدین الالبانی رح
الشیخ شعیب الارناؤوط رح
الشیخ حافظ محمد زبیر علیزئی رح
الدکتور ماھر یسین الفحل

14. زیر مطالعہ خاص کتب:
تفسیر قرآن للشیخ حافظ عبد السلام بھٹوی ح
فتح ذی الکلام والاکرام
شرح بلوغ المرام لابن عثیمین رح
خطبات مولانا اسمعیل سلفی رح

15. دینی کتب پر کام:
فاضل بھائی کا خصوصی شوق و ذوق تصنیف وتالیف اور تحقیق وتخریج میں نظر آتا ھے اور علمی عمر کی ابتدائی اٹھان میں ھی ما شاء اللہ کئی علمی وتحقیقی کام سر انجام دے چکے ھیں ۔۔۔ تفصیل ذیل کی پانچ قسموں میں ملاحظہ فرمائیں:

پہلی قسم: تخریج وتحقیق کتب
تاحال اس قسم میں وہ 6 متعدد کتب پر کام کرچکے ھیں جو سب مطبوع ھیں، الحمد للہ
ا) جامع ترمذی: [مراجعت احادیث] (مطبوع.مترجم.دارالکتب السلفیہ)
ب) بلوغ المرام: [تخریج احادیث]
(مطبوع.دارالکتب السلفیہ)
ج) سیرتِ عائشہ از سید سلیمان ندوی (غیرمطبوع)
د) فتاوی علمیہ برائےخواتین لابن تیمیہ.(مطبوع.مترجم.دار الکتب السلفیہ)
ھ) اسلام قرآن وسنت کی روشنی میں (مطبوع.دارالکتب السلفیہ)
و) حج وعمرہ از حافظ ذو الفقار حفظہ اللہ، شیخ الحدیث ابو ھریرہ اکیڈمی، لاھور
(مطبوع.دارالکتب السلفیہ)

دوسری قسم: ترجمہ کتب
اس قسم میں چار کتب پر فاضل بھائی نے کام کیا ھے:
ا) بر الوالدین از امام بخاری.
(مطبوع.بنام:عظمت والدین اور خدمت والدین، مکتبہ اسلامیہ)
ب) اربعین فی مناقب امھات المؤمنین از ابن عساکر (زیرطبع)
ج) جزء رفع الیدین از امام بخاری (زیرطبع)
د) شرح اربعین لابن عثیمین
کا ترجمہ فی الحال جاری ہے، جو ماھنامہ ضیائے حدیث میں انوارِحدیث کےنام سے مسلسل شائع ہو رہا ہے۔

تیسری قسم: مستقل تالیف
موصوف نے 3 عدد مستقل تصانیف بھی ترتیب دی ھیں جو یہ ھیں:
ا) رزق میں برکت کے اسباب
(مطبوع.مکتبہ بیت السلام)
ب) اخلاص: اھمیت، ضرورت، فوائد وثمرات (غیرمطبوع)
ج) پیارے رسول کی انمول دعائیں(زیرطبع)

چوتھی قسم: تصحیح ونظرثانی
اس باب میں فاضل بھائی نے 3 کتب پر کام سر انجام دیا ھے:
ا) شرح تیسیر مصطلح الحدیث
(مطبوع.دارالکتب السفیہ)
ب) من اطیب المنح
(مطبوع.دارالکتب السلفیہ)
ج) رمضان اور ہم.
(مطبوع.مکتبہ بیت السلام)

پانچویں قسم :تعلیق واضافہ
برادر گرامی قدر نے اس ضمن میں فی الحال ایک کتاب جوکہ
"حکایات سعدی" کے نام سے موسوم ھے ۔۔۔اس پر کام سر انجام دیا ھے
حکایات سعدی کے سنھری اسباق کےنام سے ہر حکایت سےاخذ شدہ فوائد پر مشتمل یہ مفید وحکمتوں سے بھرپور کتاب "دارالکتب السلفیہ" نے شائع کی ھے ، والحمد للہ علی ذالک

16. حالیہ مصروفیت:
برادر عزیز جامع مسجد محمدی، علی ٹاؤن، عقب شادی پورہ، داروغہ والا، لاھور میں خطابت وامامت اور مدرسہ فاطمة الزهراء للبنات میں مدیر کے فرائض سر انجام دے رھے ھیں۔ اسی طرح ادارہ دار الفلاح میں بھی آپ تدریس کر رھے ھیں۔

اللہ تعالی ھمارے ان ابھرتے ھوئے نوجوان عالم وفاضل بھائی کے علمی کاموں میں دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top