• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وتر رہ جائے تو ؟؟؟

محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
سورج طلوع ہونے کے بعد آنکھ کھلے تو یا جنابت کی حالت میں صبح کرے تو سورج نکلنے کے تقریبا پندرہ منٹ کے بعد نماز پڑھ سکتا ہے اور فورا پڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے زوال تک انتظار کیوں؟ جیسا کہ ایک دفعہ دوران سفر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی قافلے کے ساتھ تھے رات کے آخری حصے میں قیام کیا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ نماز کے لئے اٹھائیں لیکن وہ بھی بیٹھے ہوئے اونٹ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور سو گئے۔ سورج طلوع ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے بیدار ہوئے ۔۔۔۔۔ اور پھر اس جگہ سے تھوڑا آگے جاکر اذان کہلوائی اور فجر کی نماز پڑھائی۔ صحیح مسلم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: من نسی صلوۃ او نام عنہا فکفارتہا ان یصلیہا اذا ذکرھا جو آدمی نماز بھول جائے یا اس سے سویا رہ جائے تو اس کا کفارہ یہی ہے کہ جب اسے یاد آجائے (یا نیند سے بیدار ہو جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مبارک ہے) تو اسے پڑھ لے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

بھائی زوال کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت ہے اس لئے۔
 
محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
بھائی میں نے تو زوال کے وقت پڑھنے کا تو نہیں کہا۔ فورا پڑھ لینی چاہئے۔ زوال کا وقت تو ممنوع اوقات میں سے ہے اور زوال کا وقت مختلف مہینوں میں مختلف ہوتا ہے اور یہ ہر شہر میں بھی مختلف ہو سکتا ہے۔ آپ نے بھی زوال کے وقت نماز پڑھنے کا تو نہیں پوچھا تھا زوال کے بعد کا پوچھا تھا اور میں نے عرض کیا تھا کہ زوال تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں فورا پڑھ لینی چاہئے اگر کسی وجہ سے زوال تک نہ پڑھی جاسکی تو یہ تو سب کو معلوم ہے کہ عین زوال کا وقت تو نماز کے لئے ممنوع ہے پھر زوال کے بعد ہی پڑھے گا۔ زوال کا وقت دیکھنے کے لئے اسلامک فائنڈر سے اپنے شہر کا وقت نکال لیں۔
 
بھائی کوئی ایسا سافٹ وئیر یا کلینڈر نہیں ہے جس سے سال کے دنوں میں ہماری گھڑیوں کے مطابق وقت کا پتہ چل سکے
@ابوالحسن علوی
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
@انس
@محمد بن محمد
برادران! اگر کسی شخص کی صبح اس وقت آنکھ کھلے جب سورج نکل آیا ہو، یا جنابت کی حالت میں اٹھے تو وہ فجر کی نماز قضا کس وقت پڑھ سکتا ہے؟ زوال کے وقت کے بعد، اور یہ بھی بتا دیں کہ ہماری آج کی گھڑیوں کے مطابق زوال کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے اور قضا نماز کب پڑھی جا سکتی ہے، اور صبح کے اذکار بھی کیا سورج نکلنے کے بعد پڑھے جا سکتے ہیں۔ میری رہنمائی کریں۔ جزاکم اللہ خیرا
نمازِ فجر اور زوال کے وقت کا آپس میں کیا تعلق ہے؟؟؟

زوال یعنی جب سورج ڈھلنا شروع ہوجائے تو ظہر کا وقت شروع ہو جاتا ہے: أقم الصلاة لدلوك الشمس ...
آج لاہور میں زوال کا وقت PM 12:05 ہے۔ لاہور میں اوقات نماز کی تفصیل کیلئے یہ لنک ملاحظہ کریں!

اگرکسی نمازی شخص کی کسی دن فجر کی نماز کیلئے آنکھ نہ کھلے یا آنکھ کھلے اور وہ حالتِ جنابت میں ہو تو وہ طہارت حاصل کر کے فوری نمازِ پڑھ سکتا ہے خواہ سورج طلوع ہی کیوں نہ ہو رہا ہو۔ اور اس کی یہ نماز قضا نہیں ادا ہوگی، ان شاء اللہ! نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:
مَنْ نَسِيَ صَلاَةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَكَفَّارَتُهَا أَنْ يُصَلِّيَهَا إِذَا ذَكَرَهَا ‏۔۔۔ صحيح مسلم‏
جو شخص نماز بھول جائے یا اس سے سویا رہے تو اسے جب یاد آئے اسی وقت نماز پڑھ لے۔

فرض نماز پڑھنے کیلئے کوئی وقت بھی ممنوع نہیں ہے۔ فرمانِ نبویﷺ ہے:
مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ وَمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْفَجْرِ رَكْعَةً قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَ
’’جو شخص سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لے تو اس نے عصر پالی اور جو شخص سورج طلوع ہونے سے پہلے فجر کی ایک رکعت پالے تو اس نے فجر پالی۔‘‘

گویا فجر یا عصر کی ایک رکعت پڑھنے کے ساتھ سورج طلوع یا غروب ہو جائے گا اور یہ شخص اپنی باقی نماز اسی حالت میں پڑھ رہا ہو گا۔ تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ فرض نماز کیلئے پانچوں اوقات ممنوعہ میں سے کوئی وقت بھی ممنوع نہیں ہے۔

اور صبح کے اذکار بھی کیا سورج نکلنے کے بعد پڑھے جا سکتے ہیں۔ میری رہنمائی کریں۔ جزاکم اللہ خیرا
صبح کے اذکار کا وقت طلوع شمس تک ہے وسبح بحمد ربك قبل طلوع الشمس وقبل الغروب اوراگر کسی کے رہ جائیں اور وہ بعد میں بھی پڑھ لے تو بفضلہٖ تعالیٰ اسے اس کا اَجر ملے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
 
جزاک اللہ خیرا انس بھائی
اصل میں میں ایک غلطی کر گیا ہوں، میں زوال کا لفظ لکھ بیٹھا، اصل میں سوال سورج نکلنے کا وہ وقت تھا جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو ممنوع قرار دیا ہے اور جس کا مفہوم ہے کہ اس وقت شیطان اپنا سر سورج نکلنے کی جگہ پر رکھ دیتا ہے تاکہ آتش پرستوں کا سجدہ شیطان کو ہو جائے (او کما قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم)
اب آپ اس کی وضاحت کر دیں۔

اصل سوال یہ تھا لیکن میں غلطی سے "زوال" کا وقت لکھ بیٹھا، خیر اچھا ہوا کہ یہ مسئلہ بھی سامنے آ گیا۔ الحمدللہ
 
جزاک اللہ خیرا
تو پھر جس نماز کی ممانعت حدیث میں آئی ہے اس سے کیا مراد ہے؟ کیا اس سے مراد نوافل نماز ہے؟
 
محمد بن محمد

مشہور رکن
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
110
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
114
نہیں انس بھائی طلوع آفتاب کے وقت نماز شروع کرنا درست نہیں ہے چاہے سویا رہ جانے والا اسی وقت اٹھا ہو اور جو حدیث من ادرک رکعۃ من الفجر۔۔۔۔۔۔۔ ہے یہ الگ حکم ہے اس میں مشروط ہے کہ ایک رکعت وہ طلوع یا غروب شروع ہونے سے پہلے پڑھ سکتا ہے تب وہ اپنی نماز طلوع و غروب کے درمیان بھی پوری کرلے لیکن جب سورج طلوع یا غروب ہو رہا ہو یا زوال کا وقت ہو تو اس میں نماز کی ابتدا کرنا درست نہیں ہے۔ واللہ اعلم و علمہ اتم۔
 
123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
فرض سنت واجب کا مقام علماء کو واضح کرنا چاہئے ۔ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں نوافل اور آداب تک کا معاملہ لوگ فرائض کی طرح ڈیل کرتے ہیں۔ ان میں سستی پر براہ راست عام نمازی انہدام اسلام کا سرٹیفیکیٹ آپکو ہدیہ کرتے ہیں
 
Top