• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وحی کا اقرار صاحب وحی کا انکار

بشیر طاہر

مبتدی
شمولیت
اگست 28، 2012
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
6
و ما ينطق عن الهوى
وحی کا اقرار صاحب وحی کا انکار

قرآن کو ماننے اور حدیث کا انکار کرنے والوں کی مثال اس طالبعلم کی سی ہے جو کہتا ہے کہ میں کتاب کو تو مانتا ہوں لیکن استاد اور اس کے بیان کو نہیں۔

جاننا چاہئے کہ نصاب اگر ریاضی ہو تو استاد ریاضی دان ہوتا ہے، نصاب اگر طبیعیات ہو تو استاد ماہر طبیعیات ہوتا ہے۔ نصاب اگر فلسفہ ہو تو استاد فلسفی ہوتا ہے۔ اسی طرح نصاب اگر وحی ہو تو استاد صاحب وحی ہوتا ہے۔ وحی کی تشریح و توضیح تو کر ہی وہی سکتا ہے جس کا عمل وحی ہو، جس کا قول وہی ہو، حتٰی کہ خواب و خیال تک وحی ہوں۔ قرآن نے یہی بات سورة النجم میں ان الفاظ میں ارشاد فرمائی :
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ

وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا

منکرین حدیث کا معاملہ یہ ہے کہ یہ اپنے نصاب کو تو وحی مانتے ہیں لیکن استاد خود بن جاتے ہیں اور صاحب وحی کا انکار کر دیتے ہیں۔ حالانکہ خالق قرآن نے تبیین و تفصیل اور شرح و بیان کا ذمہ دار صاحب وحی کو ٹھہرایا ہے جیسا کا سورة النحل ميں ارشاد ہوا:

وَأَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ

اور اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کے سامنے اُس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاؤ جو اُن کے لیے اتاری گئی ہے، اور تاکہ لوگ (خود بھی) غور و فکر کریں

قرآن نے صرف اتنے پر ہی اکتفا نہیں کیا كہ صاحب وحی کو کہہ دیا ہو کہ وحی کی توضیح و تفصیل اب آپ کا فرض منصبی ہے بلکہ دوسری طرف انسانیت کو بھی حکم دے دیا کہ صاحب وحی کی اطاعت ان پر لازم ہے۔ ارشاد ہوتا ہے:

قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ ٱللَّهَ فَٱتَّبِعُونِى يُحْبِبْكُمُ ٱللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

اے نبیؐ! لوگوں سے کہہ دو کہ، "اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو، تو میر ی پیروی اختیار کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے"

ثابت ہوا قرآن کو ماننے اور حدیث کا انکار کرنے والوں کی مثال اس طالبعلم کی سی ہے جو کہتا ہے کہ میں کتاب کو تو مانتا ہوں لیکن استاد اور اس کے بیان کو نہیں۔
علمكم الله و اياي
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا بشیر طاہر بھائی!
بہت عمدہ پوسٹ!

اللہ آپ کو خوش رکھے!

علمكم الله و اياي
اصل جملہ اس طرح ہونا چاہئے: علمني الله وإياكم
کیونکہ پہلے اپنے لئے دُعا کرنی چاہئے پھر دوسروں کیلئے!
 
Top