- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
السلام علیکم۔
سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اسکی کوئی مستند روایت بھی موجود ہوتو حوالہ دے دیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا سوال۔ وضو کے بعد ہاتھ منہ خشک کرنا چاہیے یا نہیں؟
جواب:
وضو کے بعد ہاتھ منہ خشک کرنے میں کوئی حرج نہیں. کیونکہ ہاتھ منہ خشک کرنا یا نہ کرنا یہ عبادت میں شمار نہیں ہوتا .. اس لیے کرلیں تب بھی ٹھیک ، نہ کریں تب بھی کوئی حرج نہیں. علماء نے اس سوال کا یہی جواب دیا ہے . اس حوالے سے کوئی واضح دلیل میرے علم میں نہیں۔
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے متعلق جو آتا ہے کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو رومال تھمایا، تو آپ نے اسے واپس کردیا، اور ہاتھ سے ہی پانی جھاڑنا شروع کردیا، اس کے متعلق شیخ ابن عثیمین فرماتے ہیں: حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رومال لے کر آنا اس سے یہ استدلال کیا جاسکتا ہے کہ نہانے وغیرہ کے بعد جسم خشک کرنا یہ آپ کی عادت مبارکہ تھی، تبھی تو حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا رومال لے کر آئیں۔ رہا یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رومال واپس کیوں لوٹا دیا، تو اس کی مختلف توجیہات کی جاسکتی ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ شاید رومال صاف نہ ہو۔ واللہ اعلم۔