اللہ کے بندے یہاں تعریف کی بات نہیں ہے بات ہے ایک ایسی چیز جس کوابھی تک فورم پر نہیں لایا گیا وضو کے پانی میں شفاء ہے اوپر احادیث مبارکہ بیان کی گئی ہیں اور ساتھ کچھ لوگوں کے تجربات بھی بیان کئے گئے ہیں تھریڈ صرف اورصرف خیرخواہی کے جذے سے لگائے جاتے ہیں جس میں مخلوق خدا کا بھلا ہو آپ حضرات غلط رنگ لیتے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو خیرپھیلانے کا ذریعہ بنائے آمین
محترم بھائی مجھے آپ سے چند سوال کرنے ہیں آپ نے آگے نہیں بڑھنا جب تک ان سوالوں کا جواب نہ دے دیں
1-آپ مخلوق خدا کے اور دین اسلام کے زیادہ خیر خواہ ہیں یا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین
2-اگر آپ کے نزدیک آپ صحابہ سے زیادہ مخلوق خدا کے خیر خواہ ہیں تو علی بہرام سے رابطہ کریں استعمال صحیح ہو جائے گا
3-اگر صحابہ زیادہ خیر خواہ ہیں تو بتائیں کہ اس زیادہ خیر خواہی پر (تین صحابہ والی حدیث) پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اعتراض کرنا ہمارے اعتراض سے کم وقعت رکھتا ہے
4-اگر یہ بات نہیں بلکہ آپ نے صرف قرآن و سنت کی ہی بات کی ہے تو پھر مخلوق خدا کی خیر خواہی کے جملے کا سہارا کیوں لیا یعنی آپ کے دل میں بھی یہ کھٹک رہا ہے کہ قرآن و حدیث کا سہارا لینے کی بجائے لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے انکی خیر خواہی کا نعرہ لگاؤ جیسے قرآن میں آتا ہے انما نحن مسلمون
بھائی یہ باتیں مجبورا لکھی ہیں کیونکہ ابھی آپ کے دلائل کا علم نہیں آپ رد ثابت کر دیں تو میں معافی مانگ لوں گا اور ولم یصروا علی ما فعلوا وھم یعلمون پر علم کروں گا ان شاءاللہ