• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وضو کے بغیر سجدہ ؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کو جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
سوال:بعض لوگ سجدہ تلاوت ميں نہ تو طہارت كى شرط لگاتے ہيں، اور نہ ہى قبلہ رخ ہونا، اور بعض كے ہاں شرط ہے، چنانچہ اس مسئلہ ميں صحيح قول كيا ہے ؟
الحمد للہ:
جواب :اہل علم ميں سے بعض كى رائے ہے كہ يہ نماز ہے، جس كى بنا پر سجدہ كرتے وقت طہارت كى شرط اور قبلہ رخ ہونا اور تكبير كہنا، اور سجدہ سے اٹھ كر تكبير كہنا اور سلام پھيرنا ہوگا۔اور بعض اہل علم اسے عبادت كہتے ہيں، ليكن يہ نماز كى طرح نہيں، اس بنا پر اس ميں نہ تو طہارت كى شرط ہوگى، اور نہ ہى قبلہ رخ ہونا، اور نہ ہى باقى اشياء جيسا كہ ذكر ہو چكا ہے، اور راجح قول بھى يہى ہے۔كيونكہ ہمارے علم ميں طہارت اور قبلہ رخ ہونے كى كوئى دليل نہيں، ليكن سجدہ كرتے وقت اگر طہارت ہو اور قبلہ رخ ہونا ميسر ہو تو يہ افضل ہے، تاكہ علماء كرام كے اختلاف سے نكلا جا سكے۔
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے۔
ديكھيں:فتاوى اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والافتاء ( 7 / 62 )۔
 
Top