• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ولی اللہ کی پہچان کیسے کریں۔۔؟؟

Mohammad Ameen

مبتدی
شمولیت
دسمبر 18، 2020
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
20



ہم کیسے پہچانیں کہ فلاں شخص ولی اللہ ہے، اور فلاں شخص صرف اس کا مدعی ہے؛ اس کے متعلق امام ابن القیم رحمہ اللہ نے انہیں جانچنے اور پہچاننے کی تین علامتیں ذکر فرمائی ہیں:
پہلی علامت: کہ وہ نماز کا پابند، اس پر مواظبت، اور اس کی حفاظت کرنے والا ہوگا.
اگر وہ بے نمازی ہے، یا اس پر مداومت کرنے والا نہیں، تو پھر وہ اپنے دعوے میں غلط ہے.
دوسری علامت: اسے سنت نبوی، اور اس کے پیروکار سے کس قدر محبت ہے! یعنی وہ سنت نبوی، اور اس پر چلنے والوں سے سچی محبت کرنے والا ہوگا.
اگر وہ ان سے(قرآن و سنت، اور ان کو حرز جاں بنانے والوں سے) بغض، عناد، دشمنی، حسد، کینہ... رکھتا ہے تو پھر وہ فقط ولی ہونے کا مدعی ہے، ولی نہیں ہے.
تیسری علامت: اس کی دعوت اپنے نفس یا کسی امتی کی جانب نہیں بلکہ خالص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہوگی، اور اتباع رسول (رسول کی پیروی) کی وہ رہنمائی کرے گا.
اب اگر کوئی اپنی، یا کسی شخصیت کی طرف دعوت دیتا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کی پیروی کا حکم دیتا، یا رہنمائی کرتا ہے، تو ایسا شخص بھی ولی نہیں ہو سکتا.
 
Top