• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹرمپ، فلسطین، عرب ریاستیں

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
928
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
ٹرمپ، فلسطین، عرب ریاستیں
​

از قلم : حافظ ضیاء اللہ روپڑی


صرف دو باتیں یاد رکھ لیجیے..

(۱)اسرائیلی قبضے پر اسلامی ریاستوں کا بیس نکاتی اتفاق دراصل “دائرے” کا خوف ہے

(۲) البتہ اس ذلت آمیز اتفاقیے میں بھی منافقین/مداخلہ کے علاوہ جمیع اُمت مسلمہ کے لیے ایک چُھپی ہوئی بشارت ہے۔

اب ان دونوں باتوں کو سمجھنے کے لیے سورت مائدہ کی صرف ایک آیت (52) پر غور فرما لیجیے…

“پس تو ان لوگوں کو دیکھے گا جن کے دلوں میں ایک بیماری(نفاق) ہے کہ وہ دوڑ دوڑ کر ان (یہود ونصاری) میں جاتے ہیں۔ کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ ہمیں کوئی “دائرة”(یعنی حادثاتی چکر) آ پُہنچے۔ تو قریب ہے کہ اللہ فتح لے آئے یا اپنے پاس سے کوئی اور معاملہ (کفار اور منافقین کی ذلت کا) تو وہ(منافقین) اس پر، جو انھوں نے اپنے دلوں میں چُھپایا ہے، پشیمان ہوجائیں”

فَتَرَى ٱلَّذِینَ فِی قُلُوبِهِم مَّرَضࣱ یُسَـٰرِعُونَ فِیهِمۡ یَقُولُونَ نَخۡشَىٰۤ أَن تُصِیبَنَا دَاۤىِٕرَةࣱۚ فَعَسَى ٱللَّهُ أَن یَأۡتِیَ بِٱلۡفَتۡحِ أَوۡ أَمۡرࣲ مِّنۡ عِندِهِۦ فَیُصۡبِحُوا۟ عَلَىٰ مَاۤ أَسَرُّوا۟ فِیۤ أَنفُسِهِمۡ نَـٰدِمِینَ۔

اس آیت مبارکہ سے واضح ہوا کہ منافقین ہمیشہ کفار کی پکڑ کے خوف سے ذلت آمیز صلح اور تواضع والا راستہ اختیار کرتے رہیں گے، لیکن اللہ رب العزت کی سنت کونیہ کے تحت مخلص مسلمان ہر دم نصرت الہی یا کفر - نفاق گٹھ جوڑ کی کسی بھی صورت ہزیمت کے لیے پُر اُمید رہتے ہیں۔ یہ گویا ایک بشارت ہے جو اس ضمن میں موجود ہے۔ لہذا مطمئن رہیے۔

آخری بات:-

آج یقینًا جہاد دفاعی میں اجماع اُمت اور منھج سلف کی مخالفت کرنے والے مدخلی منافقین بہت خوش ہونگے کہ حماس اور غزاوی مجاھدین کو غیر مسلح وختم کرنے اور قدس پر اسرائیلی تسلط مستحکم کرنے پر یہود ونصاری، اور خود مدخلی اپنے غلام سلاطین کی چاکری میں کُھل کر ایک پیج پر آگئے، لیکن اسے لکھ لیجیے، اور اس پیغام کی تاریخ کو نوٹ کرلیجیے.. اسرائیل عنقریب عرب ممالک پر جنگ مسلط کرکے رہے گا۔ الا ما شاء اللہ تعالی۔

لہذا..
منافق رسلان جو صوفی بھیڑ کے روپ میں مجاھدین غازہ کے خلاف بھیڑیا بنا رہا، طویل توند والا منافق سالم طویل جو شہداء کا تمسخر اڑاتا رہا، منافق رُحیلی جو شاہوں کی گدائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں بیٹھ کر جہاد غازہ کے خلاف تلبیس کرتا رہا، اور ان کی اقتداء میں فتنہ ھندوستان کے مدخلی اجمل منظور، نارائن پوری، اور اُن کی کتابوں کی کمائی کھانے والے دیسی مدخلی…یہ سب اپنے شر سمیت ذلیل ہوجائیں گے، لیکن شہدائے غزہ کا خُون فتح کی نوید لے کر آئیگا اور رائیگاں ہرگز، ہرگز نہیں جائیگا۔ ان شاء اللہ تعالی
 
Top