محترم بھائیو گیارویں کی اسی طرح کی دلیل پر ایک گپ باز کا میں بھی تذکرہ کرنا چاہوں گا جو بالکل سچا واقعہ ہے جامعہ اشرفیہ کے غالبا شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن اشرفی کو کون نہیں جانتا شاید اب اس دینا میں نہیں ہیں وہ ایک دفعہ اچھرہ میں مولانا احمد علی لاہوری والی مسجد میں تقریر کر رہے تھے میں بھی اس وقت دیوبندی تھا اور وہاں موجود تھا کیسٹ بھی بنی تھی جو بعد میں میرے پاس بھی تھی لیکن کسی دوست نے لی اور اب مل نہیں رہی وہاں کے خطیب اور امام مسجد مولانا علیم الدین شاکر یا کسی نمازی سے گواہی لی جا سکتی ہے
انھوں نے گیارویں کی جو دلیل دی وہ کسی مولوی کو سوجھ ہی نہیں سکتی انھوں نے کہا کہ دیکھو چاند پر ایک شٹل گئی تھی جسکا نام اپالو تھا اب سوال یہ ہے کہ کیا اپالو ایک جا سکا تھا (جواب نہیں) کیا دو جا سکا تھا (جواب نہیں) ----
پس اپالو گیارہ ہی چاند پر جا سکا تھا پس اس سے گیارویں ثابت ہوئی کہ نہیں (سبحان اللہ )
جی محترم
محمد عامر یونس.3508/" class="username bdTagMe_TaggedUser">محمد عامر یونس بھائی آپ کہاں بٹھکتے کو کوئی اعتراض تو نہیں