• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ٹی ٹی پی ایک تحفہ ہے۔۔قبول کرو

بنت حوا

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2013
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
246
پوائنٹ
0
امت کی گمراہی کے دروازے کیا پہلے کم کھلے تھے،کیا امت پہلے کم فتنوں کا شکار تھی؟ جو آج عالم کفر نے ٹی ٹی پی کےنام سے ہمارے سروں پر ایک اور فتنہ کھڑا کر دیا ہے۔۔۔
جو مذہبی مجروموں کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈال کر امت کے بگڑے عقیدے اور بدعات کی دلدل میں دھنسی ہوئی امت کو صرف ایک ہی چیز کی دعوت دیتی نظر آتی ہے کہ امریکہ،روس،برطانیہ،کینڈا،انگلینڈ،یورپ اور انڈیا میں تو اسلام کا نام لینا ویسے ہی جرم ہے ۔۔۔فل حال آپ ان ممالک میں اسلام کے روشن چہرے کو پیش کرنے کی کوشش مت کرو۔۔ابھی جن ممالک میں اسلام کا نام لینا ممکن ہے،جہاں مکمل مذہبی آزادی ہے،جہاں جہاد جیسے عظیم فریضے کی پشت پناہی کی جاتی ہے،جہاں عالم کفر کے خلاف سرگرم افراد کو پناہ اور سہارا مہیا کیا جاتا ہے،جہاں دعوت و جہاد کے میدان سرگرم ہیں۔۔۔۔پہلے ان ممالک کا تیہ پانچہ کر لو۔پہلے ان میں شریعت کے نام پر اپنے گھناونے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے،حکومت،فوج،عوام،مذہبی اور سیاسی میدان اڑا دو،آگ لگا دو،امن چھین لو ،آزادیاں سلب کرلو،خوشیوں کو ماتم میں بدل دو۔۔۔۔
چوری کا بدلہ چوری،زنا کا بدلہ زنا،ڈرون کا بدلہ خود کش دھماکہ،سوات کے آپریشن کے بدلے پنجاب میں دہشت گردی۔

بہرحال میری تمام احباب کو درخواست ہے کہ کفار کی اس سازش کو پہچانو۔۔۔اور اپنی سمت درست کریں۔تاکہ کل کی طرح دشمن کو ہم سے اسی طرح تکلیف ہو جس طرح امام ابن تیمیہ،امام محمد بن عبدالوہاب،اور ائمہ سلف کے دور میں ہوئی تھی۔
 

بنت حوا

مبتدی
شمولیت
مارچ 09، 2013
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
246
پوائنٹ
0
اللہ کرے سمجھ آجائے۔لیکن اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے جو الفاظ فرمائے ہیں کہ "یہ پلٹنے والے نہیں ہیں"
اس لیے ان کو کیا سمجھ آنی ہے۔
 

hafiz.waqas

مبتدی
شمولیت
مئی 19، 2013
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
بھائی آپ کی تمام باتیں الزامی ہیں آپ ان میں سے کسی ایک کو بھی آج تک ثابت نہیں کرسکے۔پاکستان میں جہاد کے علم کو بلند کرنا کیا جرم ہے کیا یہاں کفر کی حکومت نہیں ؟
اگر یہ سب غلط ہے تو آپ کے پاس کیا لائحہ عمل ھے کہ اس ملک میں شرعی نظام کا نفاذ کیا جائے ۔
ہم آپ کے جواب کے منتظر ہیں
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
بھائی آپ کی تمام باتیں الزامی ہیں آپ ان میں سے کسی ایک کو بھی آج تک ثابت نہیں کرسکے۔پاکستان میں جہاد کے علم کو بلند کرنا کیا جرم ہے کیا یہاں کفر کی حکومت نہیں ؟
اگر یہ سب غلط ہے تو آپ کے پاس کیا لائحہ عمل ھے کہ اس ملک میں شرعی نظام کا نفاذ کیا جائے ۔
ہم آپ کے جواب کے منتظر ہیں
حافظ وقاص بھائی۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ان "الزامی" باتوں کو ثابت کرنے کے لیے کس قسم کے ثبوت درکار ہیں آپ کو؟ کونسا جہاد کا علم بلند کرنا ہے پاکستان میں اور کس نے کرنا ہے؟ کفر کی حکومت یا نظام کفر کو تو چلیں میں بھی تسلیم کرتا ہوں تو کیا آپ کے پاس ایسا لائحہ عمل موجود ہے یا خلیفہ کا نام ہی بتا دیں جن کے دست مقدس پر بیعت ہو کر ہم بھی اس جہاد میں شامل ہو جائیں۔
محترمی اخبارات، رسائل، الیکٹرانک میڈیا یا انٹر نیٹ پر خبریں دیکھ کر تجزیہ کرنا بہت آسان کام ہے لیکن میدان عمل میں کیا ہو رہا ہے اس بات کا ادراک گھر بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا۔ ثبوت کی بات ہے تو آپ کو ٹی ٹی پی میں غیر ملکی و غیر مسلم "مجاہدین" کی موجودگی کا ثبوت بھی مہیا کر دیتا ہوں۔ زیادہ دور جانے کی کیا ضرورت ہے۔ پاکستانی پنجاب کے ایک ضلع اٹک سے اگر تربیلہ ڈیم کی جانب جائیں تو ڈیم سے پہلے خیبر پختون خواہ کی سرحد شروع ہوتے ہی ایک چھوٹا سا شہر غازی کے نام سے آباد ہے۔ اس شہر کے اختتام پر دائیں جانب ایک روڈ تربیلہ ڈیم کی جانب مڑتی ہے۔ اس روڈ پر ایک کلومیٹر آگے بائیں جانب آرمی کا ٹریننگ کیمپ ہے جہاں سپیشل سروسز گروپ ایس ایس جی کی دو کمپنیز الضرار اور الصمام کے جوانوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اس کیمپ کے مین گیٹ سے اندر داخل ہوں تو 600 میٹر آگے جا کر "گورا کیمپ" کی حدود شروع ہو جاتی ہیں۔ "گورا کیمپ" غیر ملکیوں کی رہائشگاہ، کلب اور دفاتر پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی پاکستانی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ وہاں گھومتے پھرتے باریش حافظ قرآن اردو پشتو اور فارسی زبان پر عبور رکھتے ہیں اور خطہ کے جغرافیائی محل وقوع سے بھی بخوبی آشنا ہیں لیکن ان افراد سے کیمپ کے کسی بھی سیکورٹی جوان کو کچھ بھی پوچھنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ لوگ کب آتے ہیں کب جاتے ہیں کہاں سے آتے ہیں کہاں جاتے ہیں کسی کو کچھ اندازہ نہیں۔ راقم کو ذاتی طور پر اس "گورا کیمپ" میں جانے اور اس کا جائزہ لینے کا اعزاز حاصل رہا ہے اس دوران وہاں موجود "مجاہدین" سے گفتگو بھی ہوئی جس سےا ندازہ ہوا کہ یہ مقامی نظر آنے والے لوگ حقیقت میں امریکن نیشنل بھی ہیں اور کتنی چالاکی اور مہارت سے خود کو ٹی ٹی پی میں شامل کر چکے ہیں۔ میں مزید تفصیلات بیان نہیں کروں گا۔ آپ کو محل وقوع بیان کر دیا ہے باقی تفصیلات آپ اپنے ذرائع سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اب آتے ہیں دوسرے سوال کی جانب۔ جہاد کا علم پاکستان میں بلند کرنا جرم ہے؟ محترمی کس نے کہہ دیا کہ جرم ہے؟ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں اس ملک میں سے تیار ہو کر دنیا میں کہاں کہاں مجاہدین نہیں گئے؟ آزاد کشمیر اور صوبہ سرحد کے ٹریننگ کیمپس کا ذکر اخبارات میں شاید نہ ہو وہاں کے مقامی لوگوں سے جا کر پوچھیں۔ کونسا ٹریننگ کیمپ ایسا ہے جہاں غیر ملکی مجاہدین کو ٹریننگ نہیں دی گئی؟ جہاں سے چیچن، ازبک، انڈین، فلسطینی ، عربی اور افغان سمیت دیگر ملکوں کے مجاہدین نے ٹریننگ نہیں لی؟ لیکن یہ سب حکومتی ایجنسیوں کی سرپرستی میں ہوتا آیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے بھی اکثر کمانڈرز ان ہی ٹریننگ کیمپس سے تربیت یافتہ ہیں۔ تب حکومتی سرپرستی میں جہاد کی تربیت حاصل کرنے والے کیا نظام کفر کے پیسے پر تیار نہیں ہوئے؟ اب شرعی نظام کی جانب بھی توجہ دے لیں۔ آپ نے نام کے ساتھ حافظ لکھ ہے ماشا اللہ اللہ آپکے علم میں مزید برکت دے۔ قرآن پاک کا حافظ ہونا بہت فضیلت کی بات ہے۔ تو برادر ذرا میرے علم میں بھی اضافہ فرما دیں کہ شریعت نے کہاں لکھا ہے کہ خود کش حملے جائز ہیں۔ شریعت نے کہاں حکم دیا ہے کہ نظام کفر میں بسنے والے بے عمل مسلمان بچوں بوڑھوں عورتوں یا جوانوں کو بم سے اڑا دو۔ کسی بھی مسلمان کے دل میں موجود جذبہ اسلام کو جانچنے کا اختیار کس نے ٹی ٹی پی کو دیا ہے؟ محترمی جس ٹی ٹی پی کا ذکر یہاں کیا جا رہا ہے اس کے اندر درجنوں گروپس ہیں اور ہر گروپ اپنے کمانڈر کے تابع ہے۔ ان کمانڈرز میں خود اتفاق نہیں ہے اور ویسے بھی یہ افغانستان جہاد میں شریک رہنے کی وجہ سے وہاں کے وار لارڈز کو اپنا آئیڈیل بنا کر دولت اسلحہ اور طاقت کی دوڑ میں لگے ہیں۔ ایسے کمانڈرز کو صرف اس بات سے سروکار ہے کہ ان کے پاس یہ تینوں چیزیں موجود رہیں۔ پیسہ اغوا برائے تاوان سے ملتا ہے یا دھماکے کرنے سے۔ اس بات سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اچھا چلیں یہ بتا دیں کہ منشیات کا سمگلر جو خیبر پختونخواہ سے کراچی منشیات سپلائی کرتا ہے وہ اگر ٹی ٹی پی کے ساتھ شریک ہے اور منشیات کا کام بھی کر رہا ہے اور درہ آدم خیل میں ٹی ٹی پی کا نظام بھی چلا رہا ہے تو ایسے کمانڈر "ماما" کے بارے میں کیا کہیں گے آپ؟ مجھے "ماما" کے گھر کو محل وقوع بھی معلوم ہے اور میں ذاتی طور پر ان کے دیدار سے بھی فیض یاب ہو چُکا ہوں اس لیے اتنے یقین سے ان کے کاروبار اور جذبہ جہاد کا ذکر کر رہا ہوں۔
محترمی کیا ٹی ٹی پی کے سربراہ نے لال مسجد آپریشن کے فوری بعد لال مسجد کے نائب ترجمان (انتہائی معذرت کہ نام بے حد کوشش کے باوجود بھی یاد نہیں آ رہا) کو خیبر ایجنسی میں بہانے سے بُلا کر صرف اس وجہ سے سے نہیں مروا دیا تھا کہ سربراہ صاحب لال مسجد میں موجود جس خاتون سے شادی کے متمنی تھے ان خاتون سے ترجمان صاحب نے شادی کر لی تھی؟ میں نے روزنامہ مسلمان اسلام آباد کے پرنٹنگ پریس میں چھپنے والا اس واقعہ کے حوالے سے پمفلٹ خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ سی آئی اے ہیڈ کوارٹر واقع ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں بم دھماکے کے الزام میں گرفتار سمیع اللہ جو کہ اپنے والدین کی انتھک کوششوں کے بعد اب رہا ہو چکا ہے کو ٹی ٹی پی نے بے سہارا کیوں چھوڑ دیا؟ کیا اسلامی شرعی مجاہدین کی تنظیم مشکل وقت میں اپنے ساتھیوں کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے؟ محترمی آخر میں کہنا چاہوں گا کہ ٹی ٹی پی کو بنانے والے آئی ایس آئی کے لوگ اب اپنی نوکریاں ختم کر چکے ہیں اور ان کے دور ملازمت میں ہی ٹی ٹی پی ان کے ہاتھوں سے نکل کر غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھلونا بن گئی تھی۔ ٹی ٹی پی کا لٹریچر پڑھ کر یا مخصوص ذہنوں کی جانب سے جہاد کے بارے میں تحریر پڑھ کر مسلمانوں کا جذبہ ایمانی تو جاگ جاتا ہے لیکن یہ جہاد کیسے اور کہاں کرنا ہے اس بارے میں ٹی ٹی پی جو کچھ کر رہی ہے اس پر دل مطمئن نہیں ہے۔ اگر ٹی ٹی پی کے پاس میرے ان سوالات کے جوابات موجود ہیں یا ان کی تردید آپ کر سکتے ہیں تو بتا دیں۔ آپ کی سہولت کے لیے یہ بھی بتا دوں کہ میں اسلام آباد ہی کا رہائشی ہوں لال مسجد سے چند قدموں کی مسافت پر رہتا ہوں بطور پیشہ صحافی ہوں پاکستان اور افغانستان میں موجود متعدد تربیتی کیمپس کا اپنے طور پر دورہ کر چکا ہوں اور یہاں اپنے لکھے ایک ایک حرف کے مصدقہ ہونے کا یقین کامل ہے مجھے۔
اللہ تعالیٰ مجھ سمیت ہم سب مسلمانوں کو دین اسلام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین۔
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
299
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
کرنل امام ٌ کو شہید کیوں کیا گیا ؟،جبکہ کرنل امام ٌ اسامہ شہیدٌ اور ملا عمر جیسے لوگوں کےاستاد ہیں ، کیا ٹی ٹی پی کے پاس اس بات کا کوئی جواب ہے؟
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
کرنل امام ٌ کو شہید کیوں کیا گیا ؟،جبکہ کرنل امام ٌ اسامہ شہیدٌ اور ملا عمر جیسے لوگوں کےاستاد ہیں ، کیا ٹی ٹی پی کے پاس اس بات کا کوئی جواب ہے؟
كرنل امام قطعا بھی شیخ اسامہ اور ملا عمر کا استاد نہیں ہے-
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
استادی شاگردی کے بارے میں میری معلومات صفر ہیں لیکن کیا کرنل امام کے افغان جہاد میں کردار کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟ یہی کرنل امام افغان جہاد کے دوران تو اچھا آدمی تھا اور بعد میں بُرا ہو گیا؟ کسی کے اچھا یا بُرا ہونے کا معیار کیا ہے ٹی ٹی پی کی نظر میں؟ احسان اللہ احسان تو یہاں جواب دیں گے نہیں کوئی اور ساتھی ترجمانی کے فرائض ادا کرتے ہوئے اس کا تعین کر دیں تو عنایت ہو گی۔ اس کے بعد ایک اور سوال بھی بہت شدت سے جواب کے حصول کا متمنی ہے جسے مندرجہ بالا تمام سوالات کے جواب ملنے کے بعد یہاں ہی پیش کروں گا۔ امید ہے ٹی ٹی پی کی جانب سے بذبان قلم ہی ان سوالات کا جواب دیا جائے گا۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
تمام ساتھیوں سے خصوصی گذارش ہے کہ یہاں جذباتی کمنٹس سے اجتناب کریں۔ جہاد یا ٹی ٹی پی کے معاملے میں کمنٹس کرتے وقت میں تو اتنی آسانی سے اس لیے بول رہا ہوں کہ صحافی ہوں اور یہ تمام باتیں اس سے قبل اپنے کالموں میں بھی لکھ چکا ہوں اور لال مسجد کیس میں سپریم کورٹ میں بھی مہیا کر چکا ہوں تاہم باقی ساتھیوں کا کوئی بھی جذباتی بیان ان کے لیے مسئلہ پیدا نہ کر دے۔ اس جانب میری بھی توجہ نہیں تھی ایک ساتھی نے خصوصی توجہ دلوائی ہے اللہ اُن کو اس کا اجر عظیم عطاء فرمائے اور ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تمام لاپتہ افراد کے حال پر رحم فرمائے آمین۔
 
Top