• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پارٹی کی محبت میں کلمہ طیبہ کی افسوسناک توہین پرچم لہرانے میں سبقت میں کلمہ طعیبہ کی توہین

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
پارٹی کی محبت میں کلمہ طیبہ کی افسوسناک توہین

اسلام کی سخت گیر تشریح کرتے ہوئے بزعم خود مذہب کے ٹھیکیدار بننے والے شدت پسند گروپ بالادستی کے لیے نہ صرف لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں بلکہ اس جنگ میں انہیں کلمہ طیبہ کی حرمت کا بھی کوئی خیال نہیں۔ وہ ایک دوسرے کے کلمہ طیبہ والے پرچم اتار کر پائوں میں پھینک دیتے ہیں اور اپنے پرچم لہرا کر خود کو فتح مند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق شام اور عراق کے مختلف علاقوں‌ پر قابض تنظیم" داعش" اور القاعدہ کی ذیلی شاخ النصرہ فرنٹ کے درمیان ایک دوسرے کے پرچم اتار کر پھینکنے اور اپنے پرچم لہرانے کا بھی ایک دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ دونوں تنظیموں کے سیاہ پرچموں پر کلمہ طیبہ"لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" درج ہے، لیکن جس تنظیم کو موقع ملتا ہے وہ دوسرے کا پرچم اتار اسے زمین پر پھینک دیتی ہے اور اپنا پرچم لہرا دیا جاتا ہے۔
داعش اور النصرہ فرنٹ کے درمیان پرچم لہرانے کی مقابلہ بازی پر سوشل میڈیا پر بھی بھرپور تبصرے ہو رہےہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں النصرہ کے 'الجولانی' پرچم کو اتار کر اس کی جگہ 'البغدادی' پرچم لہرا رہے ہیں۔ اس موقع پر موجود جنگجو مسلسل نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صدائیں بھی بلند کر رہے ہیں۔ یوں لگ رہا ہے جیسے وہ کوئی بہت بڑا معرکہ سر کر رہے ہیں۔ یہ تماشا شام کے مختلف شہروں میں اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
اللہ کے بندے لنک تو ٹھیک سے دیکھ لیتے لوگوں کو کیا ہوگیا ہے اپنی پارٹی کی محبت کلمہ طیبہ کی توہین پر بھی ادارے کو طاغوت قرار دینے پر تُلے ہوئے ہیں۔
ویڈیو
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اے اللہ مسلمانوں کو کفار سے دوستیاں کرنے کی بجائے آپس میں دوستیاں کرنے کی توفیق دے

اور

مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑنے کی بجائے کفار سے لڑنے کی ہمت دے دے امین یا رب العالمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اے اللہ مسلمانوں کو کفار سے دوستیاں کرنے کی بجائے آپس میں دوستیاں کرنے کی توفیق دے

اور

مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑنے کی بجائے کفار سے لڑنے کی ہمت دے دے امین یا رب العالمین
آمین
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
العربیہ ڈاٹ نیٹ،نام ہی کافی ہے اس کی حیثیت متعارف کرانے کے لیے
خدا کسی کو اس قدر تعصب نہ دے
کلمہ طیبہ کی توہین کرنے والے خارجیوں کی بھی حمایت
ان کی خبر نشر کرنے والے ادارے کو بھی طعن
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
بد قسمتی سے ہماری آج کل کے مسلمانوں کی اکثریت یہود نواز جھوٹے دغا باز میڈیا کی خبروں کی بدولت "مداخلہ" گروہ کے نظریات سے مماثلت رکھتی ہے- جسے حکام وقت اور ان کا حواریوں کا کفر اکبر نظر نہیں آتا - بس تکلف ہوتی ہے تو جہادی تنظیموں کے جہاد سے (جس کو یہ سب شدت پسندی کے نام سے باور کرتے ہیں)- جو حقیقت میں دنیا میں ١٠٠ سال بعد خلافت کے قیام کے لئے ایک منظم تحریک کا آغاز ہے-
 
Top