پاکستان بنانے کا مطلب سرکاری مفتی برادران کی نظر میں
کیا خوب پاکستانی قوم کی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا ہے ان دونوں مفتی برادران نے نوجوانوں اور علماء کو ان کے اصل مقصد سے ہٹا کر اب یہ مفتی برادران جشن آزادی کی تقریبات منایا کریں گے۔ہائے افسوس جن مساجد سے جہادی قافلے اور علماء کو نکلنا چاہیے تھا اب یہاں سے پرچم کشائی اور جش آزادی کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مفتی برادران پاکستانی قوم پر رحم کریں پہلے ہی ان مفتی برادران نے قوم کو سود کی لعنت میں گرفتار کیا ہوا ہے۔ اب اس پر مستزاد یہ کہ اب مدارس میں پڑھنے والے طلبا اور ان کو دینی تربیت دینے والے بجائے قرآن وسنت کی تعلیم دینے کے پرچم کشائی اور ریلیاں نکالا کریں گے۔لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔
یہ سب کیوں ہوا؟ کیسے ہوا؟ اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ ان مفتی برادران نے سود کی شکل میں اللہ اور ا سکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کا اعلان کررکھا ہے ۔ اور جو چیز اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے لئے حرام قرار دی تھی اس کی تاویل کرکے اس کو جائز قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ مفتی برداران اب بجائے دینی تعلیم دینے کے اس ملک میں سودی بینکوں کے اجراء میں اپنی جان کھپارہے ہیں۔اور اب جشن آزادی کی ریلیاں اپنے مدارس سے ہرسال نکالا کریں گے ۔ اور ہوسکتا ہے کہ چودہ اگست کی رات کو اپنی موٹر سائیکلوں کے سائلینسرز نکال کر ریلی نکالیں ۔ اس لئے عوام پاکستان ہوشیار باش ۔ اگر کوئی فرضی امیج کو تشکیل دے دے تو واہ واہ کیا کہنے مفتی برادران موٹر سائیکلوں پر گلے میں رومال ڈالے کورنگی کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہوں ۔ واہ