• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

:::پاکستان زندہ باد :: پاکستان پائندہ باد :::

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
پاکستان کو گالی دینے والو سن لو!!
........
طویل عرصے سے پاکستان کے محب وطن عوام کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، لیکن ایسی آواز پر کوئی توجہ ہی نہ دی جاتی تھی۔ کئی مواقع پر الطاف حسین نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا لیکن ہماری حکومتوں سمیت میڈیا کو بھی اس پارٹی کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی ہمت نہ ہوئی۔ دیگر کا تو مجھے علم نہیں، دنیا اخبار کے ایک سینئر کالم نگار نے البتہ ہمیشہ ہی الطاف اور ایم کیو ایم کو بے نقاب کیا، جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

گزشتہ روز بھی الطاف حسین نے پاکستان کو ناسور کہا اور اپنے کارکنان سے ’’ پاکستان مردہ باد ‘‘ کے نعرے لگوائے۔

یہ بے ضمیر اور احسان فراموش ٹولہ جس ملک میں رہتا ہے اسی کو گالی دے گا تو اس کے خلاف آپریشن تو ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ آپریشن تب کامیاب تصور کیا جائے گا جب الطاف حسین سمیت ساری پارٹی قیادت کو سر عام سزائیں دی جائیں گی۔ انٹرپول کے ذریعے الطاف کو پاکستان منگوا کر بیچ چوراہے کے پھانسی دی جائے تو ہر محب وطن پاکستانی کو دلی مسرت نصیب ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح اب بھی معافی مانگنے کا ڈراما کیا جائے گا، لیکن پاکستانی عوام اسے معافی دینے کے سخت مخالف ہیں۔

الطاف اینڈ کمپنی کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے گویا کہ چاند پر تھوکنے کی جسارت کر رہے ہیں اور ان کا یہ گھناؤنا فعل چاند کی خوبصورتی اور روشنی کے لئے کبھی خطرہ نہیں بن سکتا البتہ چاند سے اس کی یہ نفرت، بغض وعداوت اور فتنہ وفساد کا باعث ضرور بن سکتی ہے-

چنانچہ الطاف حسین کی واہیات اور ہفوات کے بعد ہر سچے پاکستانی کے دل کی آواز ہے کہ اس پارٹی کو فوری طور پر بین BAN اور اس کی قیادت کو پابندِ سلاسل کیا جائے۔ اگر اس گھٹیا حرکت کے بعد بھی یہ پارٹی بدستور فعال رہتی ہے تو ہماری حکومت اور سکیورٹی فورسز کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہو گا!

ملک کے ان دشمنوں کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ پیارے وطن کے خلاف زہر اگلنے والی زبانوں کو گدی سے نکال باہر پھینکیا جائے گا اور جو بھی میلی آنکھ سے پیارے ملک کی طرف دیکھے گا اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے گی اور پاکستان کا برا سوچنے والوں پر زمین تنگ کر دی جائے گی اور ان شاء اللہ یہ پیارا وطن تا قیامت شاد آباد اور قائم دائم رہے گا اور اس کے دشمن نیست ونابود ہو جائیں گے۔


( ھاشم یزمانی )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
پاکستان کے نام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

اسلام میں وطن سے محبت کا درس تو واضح طور پر ملتا ہے لیکن وطن کی آڑ میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ اس سے معاشرے میں برائیاں جنم لیتی ہیں تاہم میری اس مختصر تحریر میں پاکستان میرا وطن اور میری جان کی کچھ تعریف ضرور ملے گی۔

پاکستان کی مثال اسلامی دنیا میں ایسے ہی ہے جیسے اسلام کی مثال دیگر مذاہب میں ہے، یقینا میری اس بات سے آپ حیران ہوں گے ہونا بھی چاہے کہاں اسلام مذہب کہاں پاکستان وطن، لیکن میں اپنی اس بات کی وضاحت کیئے دیتا ہوں۔

دنیا کے جتنے بھی مذاہب ہیں ان میں سب سے امن پسند دین ، دین اسلام ہے جس میں تمام انسانیت کے حقوق تو کجا جانوروں تک کے حقوق کو بھی محفوظ کردیا گیا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ آج جتنی بھی لابیز اسلام کو بدنام کرنے کےلئے کام کر رہی ہیں ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ اسلام کو ایک شر پسند دین ڈیکلئیر کر دیا جائے تاکہ لوگ اس اسے متنفر ہوجائیں اور آج یہ ہی ہو رہا ہے اسلام کی درست روح کوکوئی سمجھتا ہی نہیں اور جو سمجھ جاتا ہے وہ اسلام قبول کر لیتا ہے،یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اگر اسلام کو عام مذاہب کی طرح چھوڑدیا جائے تو اس پر امن دین کو دنیا میں پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، جو کہ غیر مسلم کبھی نہیں چاہیں گے۔

بالکل ایسے ہی دنیا کے ۵۲ اسلامی ممالک میں پاکستان وہ قوت،طاقت،ہمت اور غیرت والا ایٹمی ملک ہے جس کے خلاف پوری دنیا کے کفار یکجاں ہیں کفار تو کجا کچھ نام نہاد اسلامی ممالک کی ایجنسیز بھی اس کے خلاف سرگرداں ہیں، لیکن اللہ کا احسان ہے کہ اس نے اس ملک کی حفاظت کی ہے اور کرتا رہے گا، یہود و ہنود یہ بات جانتے ہیں کہ اگر اس ملک کو بنا انتشار کے چھوڑ دیا گیا تو پوری دنیا میں سپر پاور بھی یہ ہوگا اور تمام مسلم ممالک اس سے ملک کر دنیا میں چھا جائیں گے اور یہ بات بھی شیطان کے پجاریوں کو گنوارہ نہیں ہے۔

یہ ہی وجہ تھی کہ میں نے پاکستان کو اسلام کے ساتھ تشبیہ دی۔

ملکی حالات کسی کی نظر سے دو چنداں نہیں ہیں ایسی صورت میں ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم لسانی ،علاقائی،صوبائی اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہو کر ایک امت بن کر اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اللہ میرے ملک کو شاد و آباد رکھیں ، ہم رہیں نہ رہیں یہ چمن سدا سلامت رہے اللہ اس میں شرارتیں کرنے والوں کو دیدہ عبرت بنائیں۔ آمین

نصر اللہ

پاکستان زندہ آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوہنی دھرتی پائندہ آباد
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
رگ جاں سے قاتل جاں تک !

یوں تو عامر لیاقت ایسے مسخروں، ڈرامہ بازوں اور شعبدبازوں کی اس ملک میں کچھ کمی نہیں مگر ہمارے ممدوح جناب عامر لیاقت علیہ ما علیہ بہروپیوں کی دنیا میں جس بلندی پر فروکش ہیں عام کمینے تو بس اس عروج کا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ، ایم فل کرنے کے صرف چھ دن بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا منفرد اور ناممکن "اعزاز" رکھنے والے ہمارے ممدوح کی لیاقت بهلا داعش کو کیسے بهاتی سو داعش ہاتھ دھوکر پیچهے پڑی چند دن پہلے تک اگر ہمارے ممدوح کسی ٹاک شو میں الٹی سیدھی حرکتیں کرتے ہوئے خس کم جہاں پاک ہوتے تو خون داعش کے سر ہی جاتا کہ موصوف کی طرف سے داعش پیش گی نامزد تھی کہ مجھے کچھ ہوا تو داعش کو پکڑلو، مگر اس سے پہلے ہی موصوف کو ٹھاکرے نے پکڑا ، ایک رات رینجرز کی "ضیافت" میں کاٹی اگلے دن موصوف ٹی وی پر نمودار ہوئے ، اب کے پیش گوئی یہ تھی کہ مجھے کچھ ہوا تو لندن والے بھائی الطاف حسین کے سر میرا خون ، میں حیرت میں ڈوبا سوچ رہا تھا ، میرے سامنے موصوف کے وہ الفاظ گونج رہے تھے ان کی وہ تشریح میری سماعتوں سے ٹکرا رہی تهی کہ مائینس الطاف حسین فارمولا کا مطبل ہوا ، مائی نس الطاف بھائی ، یعنی الطاف بھائی میری رگ جاں ، مگر ایک رات کی ضیافت میں رگ جاں ہی جاں کے درپے اور آزار جاں ہوا ، اوپر سے انوکھی فرمائش بھی کہ مجھے پاکستانی پرچم میں کفن دینا ، کیوں جی تو کوئی سیاچن و کارگل میں دفاع پاکستان کی جنگ لڑتے جاں سے گزرا تھا ؟ کل تک تو تم ایک دہشت گرد پارٹی کے جرائم کی تاویلیں اور لفظی ہیر پهیر کرتا پھرتا تھا ، یوں بھی ہم پاکستانی پرچم کی یوں توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں .!

فردوس جمال
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
کلبھوشن یادیو۔ ۔ ریمنڈ ڈیوس۔ ۔ عافیہ صدیقی۔ ۔ اور لال مسجد کے جعلی نعروں کے بعد۔ ۔ اب الطاف حسین کیس میں ۔ ۔غیر شریف کا رویہ اور طرز عمل دیکھ لینے کے بعد ان غداورں کو محب وطن سمجھنا اور ملک کا وفادار جاننا جہالت اور تعصب کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ ۔ یہ ہر غدار کے دلی حامی ہیں۔ انکے مفادات انڈبا امریکہ سے وابستہ ہیں پاکستان سے نہیں۔ ۔ شرم نہیں آتی پنجاب میں تیس سالہ حکمرانی کے بعد محمکے جتنے سیدھے ہوئے ہیں پاکستان میں بھی تیس سال میں اتنے ہی ہونے ہیں۔ ۔ ۔ جو تیس سال میں کچھ نہیں بدل سکتے وہ آئندہ سو سال میں بھی کچھ نہیں بدل سکتے۔ ۔ ۔ ۔ قرآن و سنت ہی ہر مسئلہ کا حل ہے

ہشام الہی ظہیر
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
انہوں نے پاکستان مردہ باد کیوں نہ کہا....؟
..
امریکہ منحوس نے افغانستان پر چڑھائی کر دی...کارپٹ بمباری کی گئی... بلا مبالغہ لاکھوں مارے گئے....جن میں معصوم بچے ، خواتین ، کمزور بوڑھے ، جوان سبھی شامل تھے....ظلم کی داستانیں رقم ہوتی رہیں ...انسانیت سسکتی رہی ..لہو بہتا رہتا....جب ظلم ہرانتہا کو عبور کر گیا تو سرحد کے اس پار رہنے والے پاکستانی سہہ نہ پائے .... سبباس کا یہ ہوا کہ یہ بھی پشتون تھے اور ان کے رشتے ناتے سرحدوں کے اس پار بھی پھیلے ہوۓ تھے.....
.بات مزید آگے بڑھی اور بدقسمتی سے ہماری حکومت بھی اس جنگ کا حصہ بن گئی....اور یوں جنگ ہمارے علاقوں میں بھی پھیل گئی...اور جہاد بھی "انتقام" میں بدل گیا...ہمارے جہاز بھی اپنے ہی علاقوں پر بمباری کر رہے تھے....اور جواب میں امریکہ سے جنگ لڑنے والے بھی اپنی پستولوں کے رخ اپنے لوگوں کی طرف کر کے اپنے ہی شہروں میں خود کش دھماکے کر رہے تھے ..اور انتقام میں اندھے ہو کر اپنے جیسے ہی معصوم شہریوں کو قتل کرنے لگے....لیکن آپ نے ایک بات نوٹ کی کہ اس جنگ میں کسی فریق نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ بلند نہیں کیا...
آپ کو یاد ہو گا کہ ایک لال مسجد ہوتی تھی...
...یاد ہے ...؟
تب سورما مشرف نے ظلم کا بازار یوں گرم کیا کہ ہزار کے لگ بھگ معصوم بچیاں ایسے قتل کیں کہ لاشے بھی نہ ملے....آج بھی اس بربریت کی تصاویر دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے کہ ہم اسی قوم کے فرزند ہیں کہ جو ایسا ظلم بھی کر سکتی ہے.....لیکن مجال ہے کہ کسی کے منہ سے نکلا ہو پاکستان مردہ باد........
ابھی گزرے برس کی بات ہے...اور ہاں گزرے برس کی ہی نہیں ....ابھی تو یہ برس گذر رہے ہیں.... نیشنل ایکشن پلان نامی "صحیفہ مقدسہ " جاری ہوا.....بہت سے "مجرم" پکڑے گئے...یہ اتفاق تھا کہ اکثر "مجرم" داڑھی والے ہوتے تھے...اور یہ بھی اتفاق کی بات کہ سو میں سے پچانوے "مجرم" بے گناہ ہو کر واپس آ جاتے...قید میں جو سلوک ان کے ساتھ کیا جاتا وہ انسانیت کے لیے عار کا سبب تو ہو سو ہو..لیکی کوئی سوال کرے بھی تو اس کا کیا جواب کہ جب بے گناہ تھا تو حضور اس کے یہ سال مہینے ہی واپس کر دیں جو آپ نے چھین لیے...بعض تو تشدد کے ہاتھوں نارمل زندگی گزارنے کے بھی قابل نہ رہے.....لیکن آپ کو ایک بات بتاوں کہ ان میں سے کسی نے بھی پاکستان مردہ باد نہیں کہا...
....
لیکن یہ کیا ہوا کہ جن نے تیس برس سے زیادہ کراچی پر حکومت کی ....جن کی گرفت کا یہ عالم تھا کہ کوئی چینل ان کے بارے میں ایک بھی حرف ناروا نہیں بول سکتا تھا...جن کے ناز وقت کی ہر حکومت اٹھاتی تھی ...سارا جگ جانتا تھا کہ...بوریوں میں لاشیں یہی بند کرتے ہیں...دیواروں میں ڈرل کرنے والی مشینیں اب انسانوں کو ڈرل کرتی ہیں ...یہ مردوں کے کفن ہی نہیں بیچتے بلکہ بکروں کی کھالیں بھی چھین لیتے ہیں...جنہوں نے بلامبالغہ تیس برسوں میں پچاس ہزار سے زیادہ انسان قتل کر دئیے....
جی ہاں جب پچاس ہزار سے زیادہ قتل ہو چکے تو تب بھی ناز جاری ہی رہتے لیکن نگوڑی " را" بیچ میں آن ٹپکی سو گھیرا تنگ ہوا....ذرا سے بل ہی کسے گئے کہ آواز آئ....
..."پاکستان اک ناسور ہے ...پاکستان مردہ باد ... پاکستان ایک لعنت ہے"
جی جناب الطاف حسین کہ جس کو آپ نے جنم دیا ..پالا پوسا...دودھ پلا کے جوان کیا...لیکن اس کا زہر نکالنا بھول گے ...اب اس نے آپ کو ہی ڈس لیا تو آپ پریشان کیوں ہیں....؟
ہمارا تو سوال یھی ہے کہ جن کی آپ نے چمڑی بھی ادھیڑ کے رکھ دی مگر انہوں نے پاکستان مردہ باد کیوں نہ کہا...
...اور جن کو آپ نے تیس برس اقتدار دئیے رکھا ، عیش کروائی انہوں نے پاکستان مردہ باد کیوں کہا؟ .......
اور ذرا رک کے بلوچ سرداروں کی طرف بھی نگاہ کیجئے گا کہ جن کو آپ اربوں روپے دیتے رہے...اقتدار بھی دیے رکھا...بلوچستان کے سیاہ و سفید کے مالک بنائے رکھا....عوام کو جاہل رکھا...لیکی ذرا بگڑی تو وہی سردار اور ان کے بچے پاکستان مردہ باد کے بلند آہنگ نعرے لگا رہے ہیں..کہ مذھب سے ان کا دور کا بھی تعلق نہیں سب لبرل ہیں نا ؟...جانتے ہیں کہ اکبر بگٹی سے برہم داغ تک سب پکے لبرل ہیں ..؟
اور آپ بھول گئے سردار عبدالغفار خان کو اور ان کی نیپ ( اے این پی ) کو...ذرا جمعہ خان کی کتاب پڑھیے...یہ بھی لبرل تھے کیا کیا نہ دشمنی کی ان نے آپ کے پاکستان سے؟
لیکن جن کو آپ آج تک طعنے دیتے رہے تحریک پاکستان کے دنوں کے ان کی اولادیں اگر آپ سے لڑ بھی پڑیں ، روٹھ بھی گئیں..تو بھی پاکستان مردہ باد نہ کہا..
..ذرا سوچیے گا ضرور کہ مذھب کا رشتہ کیسا مضبوط ہوتا ہے...اور یہی سبب تھا کہ جب بن گیا تو ہم سب نے جی جان سے کہا اور آج بھی کہتے ہیں....پاکستان زندہ باد

..................ابوبکرقدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
میں آئ ایس آئ سے اور فوج سے خود لڑنے جاؤں گا...

...
..کیا کوئی جنگ ہونے کو جا رہی ہے ..جس میں وہ خود لڑنے جائے گا؟......الطاف حسین سائیں (پنجابی والا) نے مستی کے عالم میں غراتے ہوۓ کہا کہ
"جاو کوئی انڈیا کو بلاؤ ،اسرائیل سے مدد مانگو ، میں خود جاؤں گا ، خود فوج سے لڑنے جاؤں گا"....
بات محض اتنی نہیں کہ جو نشے کے عالم میں نکل گئی...اور یہ اس سے بھی آگے کی بات ہے ...اس تقریر سے چوبیس گھنٹے پہلے ہی "مست ملنگ" نے "پاکستان مردہ باد" کے نعرے لگوائے...پھر ڈرامہ کیا معافی مانگی...پرانا اور گھسا پٹا سکرپٹ تھا ..لیکن اب کے نہ چل سکا....معافی مانگنے کے بعد پھر یہی تقریر کر دی....بات اتنی سادہ نہیں کہ جو کی جا رہے ہے یا سمجھی جا رہی ہے....بلکہ سب کچھ بھرپور پلاننگ سے ہو رہا ہے..پہلے بھوک ہڑتالی کیمپ لگوایا گیا..اسی کی آڑ میں تقریر کی گئی..جان بوجھ کر مردہ باد کے نعرے لگائے گئے...منصوبہ یہ لگتا تھا کہ دس بیس لاشیں گرائی جائیں گی...لیکن رینجرز کے بروقت حرکت میں آنے سے سب تلپٹ ہو گیا... اس کے باوجود معاملات دور جاتے نظر آ رہے ہیں
کشمیر سے قصہ شروع ہوا...مہینے سے زیادہ ہو گیا کشمیر میں لاشیں گر رہی ہیں ...خون بہہ رہ ہے..آنکھیں بےنور ہو رہی ہیں ... چہرے داغ داغ ہو رہے ہیں.اور مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں
... مودی سرکار کی سوچ یہ ہے کہ اس کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے...سو انہوں نے جارحانہ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے.... اپنے یوم آزادی کی تقریر میں بلوچستان کا بے محل ذکر کرنا بلا وجہ نہ تھا..اس سے ہارتے ہوۓ دہشت گردوں کو جو حوصلہ ملا سو ملا ..لیکن اشارہ تھا کہ اب ہم کھل کر میدان بلوچستان میں سجائیں گے..اور کشمیر کا جواب وہاں دیا جائے گا...
سو کھیل اب شروع ہوا ہے ...بلوچستان میں لڑنے کے لیے کراچی میں ہنگامہ آرائی اور مسلسل بے چینی پیدا کیے رکھنا بہت ضروری ہے...اس کے لیے جن مہروں کو تیار کیا گیا تھا..جن پر مسلسل کئی برس "انویسٹمنٹ" کی گئی ، ان کو برؤے کار لانے کا وقت آ گیا ہے.... یہ محض ایک جلسے میں مردہ باد اور زندہ باد کا جھگڑا نہیں ، بات آگے تک جاتی نظر آ رہی ہے...بلاشبہ ادارے اس بات سے با خبر بھی ہیں اور اگلے وار کے منتظر بھی... اور جواب کے لیے تیار اور مصروف عمل بھی.
..اب یہ بات کوی چھپا راز نہیں کہ ایم کیو ایم تہہ در تہہ کام کرتی ہے ...اس کے کتنے ہی ونگ ہیں ...ایک کو دوسرے کا معلوم نہیں تو دوسرے کو تیسرے کا پتا نہیں...سب اپنے اپنے دائرے میں مصروف عمل...سیکٹر انچارج اور ان کے زیر اہتمام گروپ الطاف حسین کی اصل طاقت وہی ہیں اور اس کی "نظریاتی" حفاظتی دیوار بھی ہیں .. اور وہ اس کے حکم پر کچھ بھی کر سکتے ہیں..ان کو براہ راست لندن سے کنٹرول کیا جاتا ہے ...مقامی رابطہ کمیٹی اور سیاسی قیادت کا ان سے کچھ لینا دینا نہیں..بلکہ الطاف حسین تو سیاسی قیادت کو ان سے جوتے تک لگوا لیتا ہے...اور انہی کے خوف سے کوئی اس کے آگے چوں بھی نہیں کرتا... آنے والے حالات میں الطاف حسین ان دہشت گردوں کو برؤے کار لائے گا...جن کی اکثریت بیرون پاکستان عسکری تربیت بھی پا چکی ہے....ایک اندازہ ہے کہ ان کی تعداد سات ہزار کے لگ بھگ ہے...
جہاں تک سیاسی قیادت کا تعلق ہے ..وہ بھی اگرچہ دہشت گردی کے اس گھناونے کھیل کا مکمل حصہ ہے مگر اس کھیل سے نکلنا چاہتی ہے ..لیکن کسی حد تک بے بس ہے...وہی ٹارگٹ کلرز کا خوف...ان کے پاس منافقت کے سوا کوئی راستہ نہیں...وہ عوام کو مطمئن کرنے کی ڈیوٹی پر بھی ہیں ...اپنا سیاسی چہرہ بچانے میں بھی سرگرداں...اور اداروں کو یقین دلانے میں بھی مصروف اور فکر مند کہ ہم "غدار" نہیں..لیکن ماضی سے پیچھا چھڑانا اس معاشرے میں ایسا آسان نہیں اور جب آپ یہ بھی چاہتے ہوں کہ جو ہاتھ میں ہے اور جیب میں وہ بھی محفوظ رہے
...سوال یہ ہے کہ کیا الطاف حسین کوئی جنگ کرنے جا رہے ہیں ؟
جی ہاں کشمیر اور بلوچستان کا میدان جنگ اب کراچی میں سجنے کو جا رہا ہے...مجھے لگ رہا ہے کہ ان کے دفاتر کی فوری مسماری بھی ان کی مرکزیت کو ختم کرنے کے لیے ہے ..میں لکھ چکا کہ سیکٹر انچارج ان کی اصل قوت ہیں..اور ان کے دفاتر ان کے رابطے کے مرکز...الطاف حسین کے پاس اب کھلی دہشت گردی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا.... وہ محض دشمن کے ہاتھ میں نہیں بکا ہوا ، خود بھی نفرت کا شکار ہے...اسی نفرت کا شاخسانه اسکی تقاریر ہیں...
آنے والے دنوں میں کراچی کے حالات خراب کرنے سے جہاں مسلہ کشمیر پس منظر میں جائے گا وہاں پاکستان کی معیشت بھی ڈگمگا سکتی ہے ...اور ساتھ ہی بلوچستان کے حالات مزید خراب کرنے کی کوشش ہو گی...لیکن جان لیجئے کہ یہ الطاف کی آخری لڑائی ہو گی


.......ابوبکرقدوسی
 
Top