• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں تاریخ اہل حدیث ،سلفی مراکز ،سلفی علماء کی خدمات

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
اللہ تعالی کی توفیق سے پاکستان میں سلفی تحریک بہت کامیاب جا رہی ہے ہر طرف دینی مراکز نظر آتے ہیں جہاں خالصۃ قرآن و حدیث پڑھنے والے کثیر تعداد میں موجود ہیں
راقم کی رائے میں سلفی تحریک کو اجاگر کرنےوالے تین طرح کے لوگ ہیں
دینی مدارس
جید علماء
خطباء کرام
۔سلفی مراکز کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
پنجاب کے سلفی مراکز

اس کو ہم مختلف اضلاع پر تقسیم کرتے ہیں سب سے پہلے ضلع قصور کے مراکز پیش خدمت ہیں
ضلع قصور کے مراکز
مرکز البدر بونگہ بلوچاں بھائی پھیرو
شعبہ حفظ،تجوید و قرات کے ساتھ ساتھ درس نظامی کا چھ سالہ کورس ۔
شیوخ:قاری ابراہیم میر محمدی ،قاری صہیب احمد میر محمدی ،شیخ اکرم بھٹی ،شیخ احمد صدیق ،شیخ عبدالروف بن یعقوب
حفظہم اللہ وغیرہ اس ادارے میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔اس ادارے میں چار سو کے قریب طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندھیاں اوتاڑ
شعبہ حفظ ،درس نظامی سات سالہ کورس ،تجوید،عصری تعلیم جاری ہیں
شیوخ : قاری ادریث ثاقب ،شیخ یوسف قصور ،شیخ اقبال قصوری ،شیخ نوراللہ ،شیخ ابوحنظلہ حنظلہ مالک داد ،شیخ اسداللہ ،شیخ عبدالمنان صدیقی ،شیخ عامر حسینوی ،شیخ نعیم الرحمن مکی ،حافظ احمد شاکر ،قاری عبداللہ ،قاری فیصل ۔اور راقم الحروف حفظہم اللہ
مرکز ابن الخطاب الاسلامی ٹھینگ موڑ
شعبہ حفظ ،درس نظامی اور عصری تعلیم
شیوخ :شیخ عمر فاروق شیخ الحدیث ہیں ،شیخ نعمت اللہ اور دیگر اسارذہ پڑھاتے ہیں
مررسہ ڈھولن ہٹہاڑ
شعبہ حفظ ،درس نظامی اور عصری تعلیم
شیوخ :شیخ الحدیث سلیم ،شیخ عبدالغفار اور دیگر اساتذہ پڑھاتے ہیں ۔
مدرسہ سلفیہ حسین خانوالہ ہٹھاڑ
شعبہ جات :حفظ ،درس نظامی اور طلبا اور طالبات دونوں سیکشن الگ الگ ہیں اکثر پڑھنے والے مقامی ہی ہیں
شیوخ:شیخ اشفاق سلفی ،ام ابی ذر،قاری حسان یسین شیخ ناظم حسین اور دیگر اساتذہ پڑھاتے ہیں
مدرسہ عائشہ للبنات حسین خانوالا ہٹھاڑ ۔
شعبہ جات :درس نظامی ،شعبہ حفظ جاری ہیں یہ ادارہ صرف طالبات کا ہے یہ مدرسہ بھی صرف مقامی طالبات کے لئے ہے ۔
شیوخ:شیخ ابو عوانہ محمد نعیم حسینوی ،اور ام فلان اور دیگر اساتذہ پڑھاتے ہیں
مدرسہ ابو بکر صدیق منڈی عثمان والا۔
اس مدرسہ میں طالبات کثیر تعداد میں مختصر درس نظامی کورس کرتی ہیں اور محترم قاری صبغت اللہ احسن حفظہ اللہ کے بھائی اور ان کین اہلیہ محترمہ اسے چلا رہے ہیں ۔
ضلع قصور کے مشہورعلماء کرام
ضلع قصور میں اہل علم حضرات کی جم غفیر تعداد موجود ہے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں
شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ
حافظ محمد شریف حفظہ اللہ مدیر مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیص آباد
قاری ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ
شیخ یوسف قصوری حفظہ اللہ
قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ
شیخ محمد ارشد کمال حفظہ اللہ
ضلع قصور کے مشہور خطباء کرام
قاری محمد اریس ثاقب
قاری خآلد مجاہد
قاری صبغت اللہ احسن
قاری اکبر اسد
قاری
جاری ہے
جیسے معلومات مجھے ملتی رہیں گی میں اضافہ کرتا رہوں گا ان شاء اللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ضلع ڈیرہ غازی خان کے سلفی مدارس

ڈیرہ غازی خآن میں اس وقت چار جامعات قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں
مرکز التوحید
شعبہ حفظ ،شعبہ درس نظامی اور عصری تعلیم جاری ہے
شیوخ :قاری عبدالرحیم کلیم ،شیخ عبداللہ یوسف رنگپوری حفظہھم اللہ اور دیگر اساتذہ پڑھاتے ہیں
مرکز المودہ
یہ ادرارہ حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کا ہے اس میں شعبہ حفظ ،شعبہ درس نظامی اور عصری تعلیم جاری ہے
مرکز البدرین
یہ ادارہ حافظ عثمان صاحب کا ہے
شعبہ حفظ ،شعبہ درس نظامی اور عصری تعلیم جاری ہے

کلیۃ للبنات
یہ طالبات کا بہت بڑا مدرسہ ہے یہ بھی حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کا ادارہ ہے اس میںتقریبا ٢٠٠٠ طالبات پڑھتی ہیں ،
شعبہ حفظ ،شعبہ درس نظامی اور عصری تعلیم اعلی درجے کی جاری ہے
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
لاہور کے سلفی مراکز

اس میں مندرجہ ذیل سلفی مراکز کام کر رہے ہیں ۔
جامعہ لاہور الاسلامیہ ماڈل ٹاون
شعبہ جات :حفظ ،قرات ،تجوید ،درس نظآمی ،عصری تعلیم ،دینی رسائل کا اجراء وغیرہ
شیوخ :
یہ ادراہ شیخ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی چل رہا ہے
شیخ الحدیث حآفظ ثناء اللہ مدنی
شیخ رمضان سلفی
شیخ عبدالسلام فتح پوری
شیخ ہدیات اللہ
شیخ عبدالرشید خلیق
شیخ شاکر
شیخ حسن مدنی وغیرہ حفظہم اللہ
راقم کی بھی مادر علمی یہی جامعہ ہے ۔
اور محدث فورم ،کتاب و سنت لائبریری اور اردو فتوی ڈاٹ کام بھی اسی جامعہ کے انٹر نیٹ پر ادارے ہیں والحمدللہ
جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مفصل تعارف کے لئے
یہاں کلک کریں​

مرکز اہل حدیث لارنس روڈ
شعبہ حفظ اور شعبہ درس نظآمی جاری ہیں یہ وہ جامعہ ہے جس کی بنیاد علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے رکھی تھی اور آج کل انھیں فرزند علامہ انتسام الہی ظہیر اس جامعہ کی سرپرستی کر رہے ہیں
جامعہ محمدیہ لوکوورکشاپ
شعبہ حفظ ،درس نظامی ،عصری تعلیم جاری ہے
شیوخ:شیخ الحدیث عبداللہ رفیق ،شیخ یحیی عارفی ،شیخ عطاء الرحمن وغیرہ پڑھا رہے ہیں
جامعہ اہلحدیث دالگراں بازار
یہ وہ جامعہ ہے جس میں محدث دوراں عبداللہ روپڑی اور مناظر اسلام عبدالقادر روپڑی رحمہما اللہ پڑھاتے رہے اور انھوں نے ہی اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا
شعبہ حفظ شعبہ درس نظامی ،اور عصری تعلیم جاری ہیں ۔
شیوخ :شیخ الحدیث مفتی عبیداللہ عفیف ،شیخ عبدالوہاب روپڑی ،شیخ عبدالغفار روپڑی وغیرہ پڑھاتے ہیں ۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ضلع گوجرانوالا کے سلفی مراکز

اس ضلع کو دینی مدارس کے حوالے خاص اہمیت حاصل ہے اب یہاں مندرجہ ذیل سلفی مراکز کام کر رہے ہیں
جامعہ محمدیہ
شعبہ حفظ اور درس نظامی جاری ہیں اور بہٹ بڑا جامعہ ہے۔
جہاں شیخ حافظ عبدالمنان نور پوری ،شیخ عبدالحمید ہزاروی ،شیخ عمر صدیق وغیرہم حفظہم اللہ پڑھا رہے ہیں ۔اس جامعہ پاکستان کی تاریخ اہلحدیث بہت اہم کردار ہے ۔یہ جامعہ مستقل اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے اللہ کرے کہ کوئی اس تاریخ کو مرتب کرے ،اور اس کے اولین بانی محمد اسماعیل سلفی ،پہلے شیخ الحدیث حافظ محمد گوندلوی رحہما اللہ ایک تاریخ کے نام ہیں افسوس کہ ان پر بھی زیادہ نہیں گیا !
جامعہ اسلامیہ
جامعہ شمس الہدی
جاری ہے
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
فیصل آباد کے سلفی مراکز

اس مییں مندرجہ ذیل سلفی مراکز موجود ہیں اور پاکستان میں فیصل آباد کو خاص اہمیت حاصل ہے
جامعہ سلفیہ
ابہت بڑا جامعہ پاکستان کے تمام سلفی مدارس کا الحاق اسی کے ساتھ ہے جسےوفاق المداس السلفیہ کا نام دیا جاتا ہے اور سالانہ تمام سلفی جامعات کے امتحان اسی کے تحت ہوتی ہے اور وفاق المدارس السلفیہ کی سند کو خاص مقام حاصل ہے ۔
شعبہ :حفظ اور تجوید ،قرات اور درس نظامی کا کر رہے ہیں ابھی سلفیہ یونیورسٹی بھی زیر تعمیرہے والحمدللہ۔
شیوخ :شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی ،شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم،شیخ یونس بٹ ،شیخ یسین ظفر ،شیخ مفتی عبدالحنان ،شیخ منیر اظہر،شیخ ارشد قصور وغیرہم حفظہم اللہ پڑھا رہے ہیں
مرکز التربیۃ الاسلامیہ
دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کی تعلیم و تربیت کے لئے مرکز التربیۃ الاسلامیۃ فیصل آبا دمیں ایک ادارہ قائم کیا ہوا ہے جہاں سے طلباء علوم و فنون میں تخصص کرتے ہیں اس طرح اب تک سات کلاسیں فارغ ہوچکی اور وہاں سے فارغ التحصیل علماء پوری دنیا میں قرآن و حدیث کو دن رات عام کرنے میں مصروف ہیں والحمدللہ

اور ادارہ میں

محدث العصر شیخ ارشادالحق اثری حفظہ اللہ '

محدث العصرشیخ حآفظ مسعود عالم حفظہ اللہ

محدث العصر حافظ محمد شریف حفظہ اللہ

اور فضیلۃ الشیخ خالد بشیر مرجالوی حفظہ اللہ تدریس کے فرائض سرانجام دیتے ہیں
راقم کو نے بھی اسی ادارہ سے تخصص کیا ہے اللہ میرے شیوخ کی زندگیوں میں برکت فرمائے آمین
مرکز الدعوۃ السفیۃ ستیانہ بنگلہ
بہت مشہور جامعہ اور قابل تعریف جس نے گرائمر میں پنا نام پیدا کیا اور محنتی اساتذہ کی ایک جماعت موجود تھی اب چند سالوں سے پریشنیاں جاری ہیں دو قیمت ہیرے اور بے مثال اساتذہ شیخ ابوالقاسم محمود تبسم اور شیخ شبیر حفظہما اللہ اغوا کی نظر ہیں جس سے جامعہ کو بہت دھچکا لگا
یا رب العلمین !ان دونوں شیوخ کی جلد از جلد رہا ئی فرما۔آمین
شعبہ :حفظ ،تجوید اور درس نظامی ،رمضان میں دورہ تفسیر ،دورہ نحو اور صرف ہر سال ہوتا ہے
شیوخ :شیخ الحدیث عبداللہ امجد چھتوی جو وقت کے بہت بڑے محدث ہیں ،شیخ عتیق اللہ سلفی جو بہت نیک انسان ہیں اس جامعہ کے مدیر یہی ہیں ،اور اس جامعہ کی تربیت مشہور ہے انھیں کی وجہ سے ۔شیخ ابونعمان بشیر احمد ،شیخ شعیب وغیرھم حفظہم اللہ
راقم الحروف نے اسی جامعہ سے دورہ تفسیرکیا تھا ۔
جاری ہے
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ضلع ملتان کے سلفی مدارس

اس کے مدارس کا سلفی تحریک میں مرکزی کردار رہا ہے
دارالحدیث جلالپور پیر والا
یہ وہ جامعہ ہے جہاں شیخ سلطان محمود محدث جلالپوری رحمہ اللہ نے بنیاد رکھی اور ساری زندگی یہاں ہی پڑھایا اب شیخ الحدیث رفیق اثری حفظہ اللہ اور دیگر اساتذہ پڑھا رہے ہیں
مرکز ابن القاسم
جہاں شیخ ریاض عاقب اور دیگر اساتذہ پڑھاتے ہیں
شیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ سے گزارش ہے کہ ملتان کے سلفی جامعات کا تعارف کروائیں ۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
یہ اہم کام شروع کیا تھا لیکن اکثر ساتھیوں نے حصہ نہیں لیا،اب دوبارہ امید ہے کہ اپنے اپنے علاقے کےسلفی مراکز کاتعارف ضرور کروائیں ۔
 
Top