السلام علیکم
پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا مقصد؟
@محمد عامر یونس بھائی! صحیح کہا نا؟
اپنی حفاظت کے لئے اگر کسی کو ہتھیار کی ضرورت ہو تو اس پر اسے حکومت سے لائسنس حاصل کرنا پڑتا ھے، اور اس کو استعمال پر جب خود کی جان جانے کا خطرہ ھے تو اسے سامنے والے حملہ آور کی جان لینے کے لئے نہیں بلکہ اسے کمزور کرنے کے لئے ان حصوں کو نشانہ بنایا جاتا ھے جس سے وہ کمزور پڑ جائے، جان لینے والے حصہ کو نشانہ بنانا آخری مرحلہ ھے، پھر ایسا بھی نہیں کہ کسی دوسرے محلہ میں جھگڑا ہو اور لائسنس ہتھیار کو وہاں پر استعمال میں لایا جائے اگر ایسا ہو تو پھر کورٹ میں وجہ صفائی نہ ہونے پر سزا ہو سکتی ھے۔
پاکستان کے ایٹمی اساسوں پر گلوبل معاہدہ ہوتا ھے اس پر اس کے استعمال پر تمام شرائط درج ہوتی ہیں، اس کا استعمال بھی ایسا ہی ھے جیسے ورلڈ وار، اگر انڈیا پاکستان سے اب جنگ لڑتا ھے تو بھی اسے استعمال میں نہیں لا سکتے کیونکہ اس کے نقصانات بہت ہیں جن کو جاننے کے لئے معمولی سی معلومات
یہاں سے مطالعہ کی جا سکتی ہیں۔
تمام مسلمان ممالک کی حکومتی خاموشی ان کی کمزوریاں ہیں۔
والسلام