• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان کے علماء اور محدثین

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ

میں یے تھریڈ شروع کر رہا ہوں امید ہے سب کو اس سے مدد ملے گی اگر نا بھی ملی تو مجھے کم از کم اس کی ضرورت ہے۔

اس تھریڈ میں صرف پاکستان کے محدثین کے نام لکھیں جو زندہ ہیں اور اگر ان کی بائیوگرافی بھی موجود ہو تو وہ بھی لکھیں لیکن کچھ باتوں کا خیال رکھ کر

۔ وہ محدث جس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس علاقے کا نام اور اس عالم یا محدث کے استاذہ کے نام بھی لکھیں اگر معلوم ہیں۔


میری طرف سے



1۔محدث زبیر علی زئی (اٹک ، ھزرو)
استاذہ میں : محدث بدیع دین شاہ راشدی، محدث عبدلمنان نور پوری

2۔ محدث ارشادالحق اثری (فیصل آباد)

3۔ محدث مبشر احمد ربانی (میرے علم کے مطابق منڈی بہاولدین اور آجکل لاہور
[
)


سب بھائیوں سے گزارش ہے کے اپنی معلومات سے آگاہ کریں

جزاک اللہ خیر
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
4۔ حافظ أبو النصر ثناء اللہ المدنی حفظہ اللہ ویرعاہ ۔
آبائی علاقہ : مصطفی آباد ( للیانی ) نزد لاہور پنجاب پاکستان ۔
حالیہ مقیم : لاہور
اساتذہ کرام : حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ، شیخ ناصر الدین الألبانی ، شیخ ابن باز ، حافظ محمد گوندلوی ، مولانا صدیق سرگودھوی (غالبا ) رحم اللہ الجمیع ۔
تصنیفات : فتاوی ثنائیہ مدنیہ (مطبوع )
جائزۃ الأحوذی فی التعلیقات علی سنن الترمذی ( مطبوع )
شرح شمائل الترمذی ( تحت الطبع )
کسی عربی نے یہاں استاد محترم کے بارے میں اختصار کے ساتھ لکھ رکھاہے :
http://www.forsanhaq.com/showthread.php?t=107457
 

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
خصر حیات بھائی یا کسی اور بھائی کو معلوم ہو اگر شیخ ثناءاللہ المدنی حفظہ اللہ کے دروس آن لائین دستیاب ہیں تو ضرور بتائیں جزاک اللہ خیر
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
خصر حیات بھائی یا کسی اور بھائی کو معلوم ہو اگر شیخ ثناءاللہ المدنی حفظہ اللہ کے دروس آن لائین دستیاب ہیں تو ضرور بتائیں جزاک اللہ خیر
بھائی میرے علم میں تو نہیں ہیں ۔ البتہ تلاش کرنے سے یہ ایک ویڈیو ملی ہے یوٹیوب پر جس میں استاد محترم (جون 2013 میں سعودیہ مسند احمد پڑھانے کےلیے آئے تھے تو اس کی ) اجازۃ الروایۃ دے رہے ہیں ۔
 

GuJrAnWaLiAn

رکن
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
298
پوائنٹ
82
یہ کچھ نام مجھے ایک تھریڈ سے ملے ہیں ان میں سے اگر کسی کو پتا ہو کے کون کون وفات پا چکے ہیں جیسے کے میں نے شیخ عبدلمنان نورپوری رحمہ اللہ کا نام نہیں لکھا کیوں کہ وہ وفات پا چکے ہیں۔

شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ (مدیر ادارۃ علوم اثریہ فیصل آباد )
شیخ عبدالرحمن ضیا حفظہ اللہ
شیخ رفیق اثری حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ محمدیہ جلالپور )
حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد )
حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ لاہور )
شیخ عبداللہ امجد چھتوی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ )
حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد )
حافظ عبدالسلا م بھٹوی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث مرکز طیبہ مرید کے )
شیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ الل
حافظ محمد شریف حفظہ اللہ
شیخ امین اﷲ پشاوری حفظہ اللہ (شیخ الحدیث پشاور)
شیخ غلام اللہ رحمتی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث پشاور)
شیخ عبدالسلام رستمی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث پشاور )
شیخ عبدالروف بن عبدالحنان بن حکیم محمد اشرف سندھو حفظہ اللہ
شیخ الیاس اثری حفظہ اللہ (شیخ الحدیث )
حافظ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ (شیخ الحدیث مرکز الدراسات خانیوال )
شیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث مدرسہ مرآۃ القرآن منڈی وار برٹن )
شیخ محمد یوسف قصوری حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندھیاں اوتاڑ قصور)
شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ معھد القرآن ،کراچی
حافظ ثناء اللہ الزاہدی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ امام بخاری )
شیخ عبداللہ رفیق حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ لاہور )
مفتی عبیداللہ عفیف حفظہ اللہ (شیخ الحدیث جامعہ قدس اہلحدیث لاہور )
مفتی مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ
شیخ امین محمدی حفظہ اللہ (شیخ الحدیث گوجرانوالہ)
شیخ ابو صہیب داود ارشد حفظہ اللہ


ان میں سے عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کیا وہ محدث بھی ہیں؟
اور کراچی کے ہی ایک عالم شیخ ابراہیم بھٹی حفظہ اللہ سنا ہے وہ بھی محدث ہیں؟

اگر کوئی بھائی اس کو کنفرم کر سکے تو مہربانی ہو گی۔ جزاک اللہ خیر
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ۔۔۔بارک اللہ فیک! بہت ہی زبردست موضوع ہے۔برائے مہربانی اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات شئیر کریں۔
 
Top