الحمدللہ سرجری کے مراحل کامیابی سے گزرے اور آج صبح ہی ہم واپس گھر پہنچے۔ کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی الحمدللہ۔ اور اللہ تعالیٰ نے بہت کرم کیا کہ یہ مشکل وقت بڑی آسانی سے گزر گیا۔
اس میں یقیناً آپ سب احباب کی دعاؤں کا بھی اثر تھا۔ میں دل سے سارے بھائیوں بہنوں کا مشکور ہوں۔ ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو دونوں جہانوں میں بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔