• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پردے کے متعلق سوال

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,387
ری ایکشن اسکور
6,756
پوائنٹ
332
اسى كے متعلق رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" ميرى امت كے آخر ميں كچھ عورتيں ايسى ہونگى جو لباس پہننے والى ننگى عورتيں جو خود مائل ہونے والى اور دوسروں كو مائل كرنے والى، ان كے سر بختى اونٹوں كى مائل كوہانوں كى طرح ہونگے يہ لعنى عورتيں ہيں "


١. اسکا کیا مطلب ہے ? مطلب جو عورتیں ایسے تریکے سے اپنا ہیر سٹیل بناتے ہیں تو انھی بھی لعنت کی گی ہے
٢. اور دوسری ایک حدیث مے ہے کے جو عورت مسجد جاتے وقت کوئی خوشبو استمال کرے تو اسکے لئے حرام ہے تو کیا گھر مے ہم استمال کرسکتے ہیں ؟
٣. اور کپڑے پہننے سے مطلق یہ پوچھنا تھا کے کیا عورتیں جینس فروککس کے ساتھ پھن سکتی ہیں کیوں کے جینس بھی مغربی لوگ پہنتے ہیں اور مرد بھی پہنتے ہیں تو اگر کوئی لڑکی جینس پہنے تو اسکے لئے کیا حکم ہوگا ؟

قرآن اور حدیث کی روشنی مے انکے جواب دیں
جزاک الله خیر
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
اسکا کیا مطلب ہے ? مطلب جو عورتیں ایسے تریکے سے اپنا ہیر سٹیل بناتے ہیں تو انھی بھی لعنت کی گی ہے۔
محدثین کے ہاں اس کی معروف تفسیر یہی ہے کہ جو عورتیں اپنے سروں پر دوپٹا یا کوئی اور کپڑا ایسے باندھ لیتی ہیں جیسے وہ اونٹ کا کوہان محسوس ہو تو یہ ممنوع ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وَأَمَّا ( رُءُوسهنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْت ) فَمَعْنَاهُ : يُعَظِّمْنَ رُءُوسهنَّ بِالْخُمُرِ وَالْعَمَائِم وَغَيْرهَا مِمَّا يُلَفّ عَلَى الرَّأْس , حَتَّى تُشْبِه أَسْنِمَة الإِبِل الْبُخْت , هَذَا هُوَ الْمَشْهُور فِي تَفْسِيره , قَالَ الْمَازِرِيّ : وَيَجُوز أَنْ يَكُون مَعْنَاهُ يَطْمَحْنَ إِلَى الرِّجَال وَلا يَغْضُضْنَ عَنْهُمْ , وَلا يُنَكِّسْنَ رُءُوسهنَّ .... " شرح النووي على صحيح مسلم 17/191 . باختصار

٢. اور دوسری ایک حدیث مے ہے کے جو عورت مسجد جاتے وقت کوئی خوشبو استمال کرے تو اسکے لئے حرام ہے تو کیا گھر مے ہم استمال کرسکتے ہیں ؟
جی ہاں! اگر گھر میں صرف محرم افراد موجود ہوں تو کر سکتے ہیں۔

٣. اور کپڑے پہننے سے مطلق یہ پوچھنا تھا کے کیا عورتیں جینس فروککس کے ساتھ پھن سکتی ہیں کیوں کے جینس بھی مغربی لوگ پہنتے ہیں اور مرد بھی پہنتے ہیں تو اگر کوئی لڑکی جینس پہنے تو اسکے لئے کیا حکم ہوگا ؟
جینز کا لباس عموما تنگ اور ٹائٹ لباس ہوتا ہے جس میں جسم کے نشیب وفراز ظاہر ہوتے ہیں لہذا اس کا پہننا مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے درست نہیں ہے۔
 
Top