• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پستے کے چھلکوںسے آرائش

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پستہ بہت مہنگی چیز ہے ،کھانے کے بعد چھلکے پھینکنے کو بھی دل نہیں کرتا ۔۔۔ابتسامہ
شاید آپ کا کرتا ہو لیکن میرا تو بالکل بھی حوصلہ نہیں پڑتا۔۔کانا آئیکون
اسی لئے تو جب آپی نے ہمارا جمع کردہ خزانہ آن کی آن میں کوڑے کی نذر کر دیا تو ہم نے سارا گھر سر پر اٹھا لیا تھا تو کہا گیا تھا ’’ ایک تو تمھیں کوڑ اکٹھا کرنے کا بڑا شوق ہے ۔۔۔‘‘آنسوؤں والا آئیکون
خیر جانے دیں ۔۔۔۔۔آئیے اسی ’’کوڑے ‘‘ سے کچھ چیزیں بنانا سیکھتے ہیں۔۔۔۔جب آپ بھی اس کوڑے سے کچھ بنائیں تو مجھے بھی بتایئےگا۔۔۔۔

سب سے پہلے تو پستے کے چھلکے اکٹھے کیجئے آپ سے اکیلے یہ کام نہ ہو سکے تو اردگرد سے پتہ کروالیجئے گا ۔۔۔ہمیں تو لوگ گھر آ کر دے جایا کرتے تھے کہ’’سنا ہے تم یہ جمع کرتی ہو تو میں نے سوچا پھینکنے جو ہیں، تمھیں ہی دے دوں۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘‘ابتسامہ
حیران نہ ہوں یہ ہماری سات آٹھ سالہ محنت کے ’’چھلکے‘‘ ہے۔
1.jpg
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سادہ چھلکے ہی اچھے لگ رہے ہیں۔چھوڑیں کیا آرائش کرنی ۔۔سادہ لو گ بنیں ۔۔۔سادگی میں حسن ہے۔لوگوں کو پتہ چلے آپ بھی پستے کھاتے ہیں۔۔۔ابتسامہ
photo1539.jpg
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اگر آپ کو حسن پسند نہیں ہے اوہ میرا مطلب ہے سادگی پسند نہیں ہے تو پھر ایسا کریں کہ بچوں کے واٹر کلر چرا لیں ۔۔کیونکہ مجھے پتہ ہے عورتیں کافی کنجوس ہوتی ہیں مجھے ہٹا کے ۔۔سب کچھ گھر سے ہی پورا کرنا ہوتا ہے۔بچوں والی امیاں زیادہ بہتر جانتی ہیں کہ گھر سے کیسے پورا کرتے ہیں ۔۔۔۔کاناآئیکون
2.jpg
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
photo1538.jpg
اسی طرح کارڈز اور گھر کی دیواروں ،لکڑی کی الماریوں اور ہارڈ بورڈ وغیرہ پر گلو کی مدد سے آرائش کی جاسکتی ہے ۔۔۔
خوش رہیں،خوش رکھیں ۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
Top