مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پستہ بہت مہنگی چیز ہے ،کھانے کے بعد چھلکے پھینکنے کو بھی دل نہیں کرتا ۔۔۔ابتسامہشاید آپ کا کرتا ہو لیکن میرا تو بالکل بھی حوصلہ نہیں پڑتا۔۔کانا آئیکون
اسی لئے تو جب آپی نے ہمارا جمع کردہ خزانہ آن کی آن میں کوڑے کی نذر کر دیا تو ہم نے سارا گھر سر پر اٹھا لیا تھا تو کہا گیا تھا ’’ ایک تو تمھیں کوڑ اکٹھا کرنے کا بڑا شوق ہے ۔۔۔‘‘آنسوؤں والا آئیکون
خیر جانے دیں ۔۔۔۔۔آئیے اسی ’’کوڑے ‘‘ سے کچھ چیزیں بنانا سیکھتے ہیں۔۔۔۔جب آپ بھی اس کوڑے سے کچھ بنائیں تو مجھے بھی بتایئےگا۔۔۔۔
سب سے پہلے تو پستے کے چھلکے اکٹھے کیجئے آپ سے اکیلے یہ کام نہ ہو سکے تو اردگرد سے پتہ کروالیجئے گا ۔۔۔ہمیں تو لوگ گھر آ کر دے جایا کرتے تھے کہ’’سنا ہے تم یہ جمع کرتی ہو تو میں نے سوچا پھینکنے جو ہیں، تمھیں ہی دے دوں۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘‘ابتسامہ
حیران نہ ہوں یہ ہماری سات آٹھ سالہ محنت کے ’’چھلکے‘‘ ہے۔