• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا

شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
جن معزز اراکین نے آپ کی بنیادی پوسٹ پر تبصرے،رائے، تجاویز ، معلومات وغیرہ لکھی ہوں گی، اُن کی ساری محنت آپ بیک جنبش خاک میں ملا دیں گے؟
جب انتظامیہ کوئی پوسٹ حذف کرتی ہے تب بھی تو ایسا ہی ہوتا ہے !
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام علیکم !​
جو بندہ پوسٹ کرتا ہے ، تو اس کو اپنی کی گئی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار حاصل کیوں نہیں ؟؟؟
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ ساری بحث پڑھنے کے بعد میں یہی کہوں گا ، کہ آپ سوال یہ تو کرنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ پوسٹ کرنے والے کو حذف کرنے کا حق کیوں نہیں ؟
کیونکہ کسی بھی میٹنگ کی ہوئی بات، دوبارہ واپس نہیں لی جاسکتی کہ بالکل اس کا وجود ختم ہوجائے ، البتہ اس پر معذرت یا رجوع آپشن موجود ہے ، جو کہ کسی بھی انٹرنیٹ فورم پر موجود ہوتا ہے ۔
ہاں البتہ آپ یہ سوال ضرور کریں کہ جب سب کے لیے یہ اصول ہے تو انتظامیہ کو کسی کی بات حذف کرنے کا حق کیوں ہے ؟؟
اس پر سب مل کر سوچتے ہیں ، شاید کوئی نکتہ سامنے آجائے ۔ ابتسامہ ۔
خیر اتنی بات ذہن میں رکھنی چاہیے ، کہ کسی بھی فورم پر زبردستی بات آپ سے نہیں نکلوائی جاتی ، اگر آپ کوئی بات اپنی مرضی سے کرتے ہیں ، تو پھر دوسروں سے زبردستی حذف کا آپشن نہ رکھوائیں ۔
البتہ انتظامیہ کے پاس یہ اختیارات اس لیے ہیں کہ جن چیزوں کو انتظامیہ نے حذف کرنا ہوتا ہے ، وہ سب باتیں ان کے اختیار سے نہیں کی گئی ہوتیں ، کہ اب ان سے حذف یا تدوین کا آپشن چھین لیا جائے ۔
آخری بات رہ جاتی ہے کہ انتظامیہ بطور اراکین بھی شرکت کرتی ہے ، اس کے پاس اپنی باتیں حذف و تدوین کے مکمل اختیارات ہوتے ہیں ، تو اس میں پھر امانت و دیانتداری والا معاملہ آجاتا ہے ، کہ اگر کسی کے پاس کوئی اختیار ہے تو وہ اس کا کس قدر درست یا غیر درست استعمال کرتا ہے ۔
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
نہیں !
اگر انتظامیہ کے پوسٹ حذف کرنے سے "ساری محنت بیک جنبش " خاک میں نہیں ملتی تو پوسٹ کرنے والے کے اس عمل سے بھی ایسا نہیں ہوتا !
اور اگر آپ کہیں کہ پوسٹ کرنے والے کے اس عمل سے ایسا ہوتا ہے تو ہم کہیں گے کہ پھر انتظامیہ کے ایسا کرنے سے بھی ایساہی ہوتا ہے !
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
اگر انتظامیہ کے پوسٹ حذف کرنے سے "ساری محنت بیک جنبش " خاک میں نہیں ملتی تو پوسٹ کرنے والے کے اس عمل سے بھی ایسا نہیں ہوتا !
اور اگر آپ کہیں کہ پوسٹ کرنے والے کے اس عمل سے ایسا ہوتا ہے تو ہم کہیں گے کہ پھر انتظامیہ کے ایسا کرنے سے بھی ایساہی ہوتا ہے !
محترم بھائی!
آپ میری بات کا مطلب غالبا نہیں سمجھے!
جب انتظامیہ کوئی پوسٹ حذف کرتی ہے تب بھی تو ایسا ہی ہوتا ہے !
میں نے "نہیں" آپ کی بالا ہائی لائٹ کی گئی بات پر کہا تھا، اور میرے "نہیں" کا مطلب ہے کہ "کوئی پوسٹ" انتظامیہ کی طرف سے حذف کرنے پر پورا تھریڈ خاک میں نہیں ملتا۔
پوسٹ اور تھریڈ میں فرق ملحوظِ خاطر رکھیں!!اور اسی طرح اراکین و انتظامیہ کے مابین فرق بھی ملحوظِ خاطر رکھنا اشد ضروری ہے۔۔ابتسامہ!
اور دوسرا یہ کہ انتظامیہ کے بارے، میں اپنی پہلی پوسٹ میں ہی عرض کر چکا ہوں کہ:
انتظامیہ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ رپورٹ کی گئی پوسٹ کا سیاق و سباق دیکھ کر حذف کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے.
جس کی مختصر وضاحت یہ ہے کہ:
انتظامی اُمور انتظامیہ کے پاس ہی ہوتے ہیں۔
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2016
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
22
پوائنٹ
35
گزشتہ ساری بحث پڑھنے کے بعد میں یہی کہوں گا ، کہ آپ سوال یہ تو کرنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ پوسٹ کرنے والے کو حذف کرنے کا حق کیوں نہیں ؟
ایسا سوال کرنا ہمارا حق ہے !
کیونکہ کسی بھی میٹنگ کی ہوئی بات، دوبارہ واپس نہیں لی جاسکتی کہ بالکل اس کا وجود ختم ہوجائے ، البتہ اس پر معذرت یا رجوع آپشن موجود ہے ، جو کہ کسی بھی انٹرنیٹ فورم پر موجود ہوتا ہے ۔
انٹرنیٹ فورم کو حقیقی میٹنگ کے ساتھ تشبیہ دینا درست نہیں ہے ۔ ۔ ۔
ہاں البتہ آپ یہ سوال ضرور کریں کہ جب سب کے لیے یہ اصول ہے تو انتظامیہ کو کسی کی بات حذف کرنے کا حق کیوں ہے ؟؟
جی ہاں ، انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ یہ اختیار دونوں کے پاس ہونا چاہیے یا پھر کسی کے پاس بھی نہیں !
اس پر سب مل کر سوچتے ہیں ، شاید کوئی نکتہ سامنے آجائے ۔ ابتسامہ ۔
ضرور سوچنا چاہیے ۔ ۔ ۔
خیر اتنی بات ذہن میں رکھنی چاہیے ، کہ کسی بھی فورم پر زبردستی بات آپ سے نہیں نکلوائی جاتی ، اگر آپ کوئی بات اپنی مرضی سے کرتے ہیں ، تو پھر دوسروں سے زبردستی حذف کا آپشن نہ رکھوائیں ۔
آپ کی بات درست ہے کہ کسی سے یہاں زبردستی بات نہیں نکلوائی جاتی ! لیکن اگر کوئی اپنی بات کو کرنے کے بعد رکھنا نہیں چاہتا تو اس کی بات کو زبردستی رکھنا بھی درست نہیں ہے !
البتہ انتظامیہ کے پاس یہ اختیارات اس لیے ہیں کہ جن چیزوں کو انتظامیہ نے حذف کرنا ہوتا ہے ، وہ سب باتیں ان کے اختیار سے نہیں کی گئی ہوتیں ،کہ اب ان سے حذف یا تدوین کا آپشن چھین لیا جائے ۔
تو پھر یہ کن کے اختیار سے ہوتا ہے ؟؟؟
ہم تو انصاف کی فراہمی کی بات کر رہے ہیں ! یہ تو متضاد آپشن ہے یعنی پوسٹ کرنے والا حذف یا تدوین نہیں کر سکتا بلکہ وہاں کی انتظامیہ اس پوسٹ میں جو چاہے کر سکتی ہے !
یہ ارکان کے حقوق (پرائیویسی )کے خلاف ہے !!!

آخری بات رہ جاتی ہے کہ انتظامیہ بطور اراکین بھی شرکت کرتی ہے ، اس کے پاس اپنی باتیں حذف و تدوین کے مکمل اختیارات ہوتے ہیں
انصاف سب کے لئے برابر ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا کیوں نہیں ؟؟؟
تو اس میں پھر امانت و دیانتداری والا معاملہ آجاتا ہے ، کہ اگر کسی کے پاس کوئی اختیار ہے تو وہ اس کا کس قدر درست یا غیر درست استعمال کرتا ہے ۔
کیا باقی ارکان امانت و دیانتدار نہیں ؟؟؟ ہر کوئی اپنے عمل کا ذمہ دار خود ہے لہذا ہماری گزارش یہی ہے کہ باقی ارکان کو بھی یہ اختیار حاصل ہونا چاہیے کہ وہ صرف اور صرف اپنی پوسٹ کو حذف کر سکیں !!!
والسلام !
 
Top