السلام علیکم !
جو بندہ پوسٹ کرتا ہے ، تو اس کو اپنی کی گئی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار حاصل کیوں نہیں ؟؟؟
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزشتہ ساری بحث پڑھنے کے بعد میں یہی کہوں گا ، کہ آپ سوال یہ تو کرنا ہی نہیں چاہیے تھا کہ پوسٹ کرنے والے کو حذف کرنے کا حق کیوں نہیں ؟
کیونکہ کسی بھی میٹنگ کی ہوئی بات، دوبارہ واپس نہیں لی جاسکتی کہ بالکل اس کا وجود ختم ہوجائے ، البتہ اس پر معذرت یا رجوع آپشن موجود ہے ، جو کہ کسی بھی انٹرنیٹ فورم پر موجود ہوتا ہے ۔
ہاں البتہ آپ یہ سوال ضرور کریں کہ جب سب کے لیے یہ اصول ہے تو انتظامیہ کو کسی کی بات حذف کرنے کا حق کیوں ہے ؟؟
اس پر سب مل کر سوچتے ہیں ، شاید کوئی نکتہ سامنے آجائے ۔ ابتسامہ ۔
خیر اتنی بات ذہن میں رکھنی چاہیے ، کہ کسی بھی فورم پر زبردستی بات آپ سے نہیں نکلوائی جاتی ، اگر آپ کوئی بات اپنی مرضی سے کرتے ہیں ، تو پھر دوسروں سے زبردستی حذف کا آپشن نہ رکھوائیں ۔
البتہ انتظامیہ کے پاس یہ اختیارات اس لیے ہیں کہ جن چیزوں کو انتظامیہ نے حذف کرنا ہوتا ہے ، وہ سب باتیں ان کے اختیار سے نہیں کی گئی ہوتیں ، کہ اب ان سے حذف یا تدوین کا آپشن چھین لیا جائے ۔
آخری بات رہ جاتی ہے کہ انتظامیہ بطور اراکین بھی شرکت کرتی ہے ، اس کے پاس اپنی باتیں حذف و تدوین کے مکمل اختیارات ہوتے ہیں ، تو اس میں پھر امانت و دیانتداری والا معاملہ آجاتا ہے ، کہ اگر کسی کے پاس کوئی اختیار ہے تو وہ اس کا کس قدر درست یا غیر درست استعمال کرتا ہے ۔