مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موسم بدل رہا ہے بچو!
لازم ہے احتیاط تم برتو
ابھی نہ ٹھنڈا پانی پینا
نہ ہی برف کے گولے کھانا
یوں تو گلا خراب بھی ہو گا
ساتھ زکام ،بخار بھی ہو گا
اک پل بھی پھر آرام نہ ہو گا
پڑھائی کا نقصان بھی ہو گا
برے ہر گز امتحان نہ ہوں
امی ،ابو پریشان نہ ہوں
لازم ہے احتیاط برتنا
اپنے بڑوں کی بات سمجھنا
بچو! ماں با پ کا کہنا مانو
اپنے بڑوں کی قدر پہچانو
مشکٰوۃ