• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیر صاحب کے جسم پر کلمہ(Samaa TV )۔ از توصیف الرحمن

اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
بسم اللہ الرحمن الرحیم​

السلام علیکم

SamaaTV پر کچھ عرصہ پہلے ایک پیر صاحب آئے تھے۔ پروگرام کی اینکر جس نے اس کا انٹرویو لیا وہ ایک ماڈرن بے دین عورت ہیں۔ بہرحال اس نے دعوی کیا تھا کہ اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت ملی ہے۔
اس کے علاوہ کچھ معجزات اور کرامات بھی ذکرکیے ہیں یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں:

1 ۔ اس کے ماتھے پر لفظ اللہ قدرتی طور پر نقش ہوا ہے۔
2- اس کی پیٹھ پر بھی پورا کلمہ قدرتی طور پر نقش ہوا ہے۔
3- اسے ہوا میں معلق قرآن کا نسخہ بھی ملا ہے معجزہ سے۔
4- اس کو دودھ بھی برتن میں دیا گیا جو چھ دن سے خراب نہیں ہوا( ہوسکتا ہے فریج میں رکھا ہو)
5- اسے مصلی ملا ہے جس پر کلمہ و قرآنی آیات قدرتی طور پر نقش ہوجاتی ہیں۔
6- اس کی بیوی جب روٹی پکاتی ہیں تو پیڑوں پر بھی لفظ اللہ لکھا ہوا ملتا ہے۔
7- اس کو کچھ پھول بھی ملے ہیں جو ابھی تک خراب نہیں ہوئیں۔
8- اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ وہ اسے عام کریں اور پیغام آگے پھیلائیں۔

خلاصہ کلام مذکورہ شخص نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا اورپیسہ کمانے کیلئے جھوٹے معجزات ذکر کیے۔

بعد میں‌پولیس کی کاروائی میں‌پکڑا گیا اور جب میڈیکل چیک اپ کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ اس نے دوست کی مدد سے جلد پر کھدوائے ہیں۔
اب جیل کی سلاخوں‌ کے پیچھے بیٹھا ہے۔

نوٹ: شیخ توصیف الرحمن کی ویڈیو میں سماء ٹی وی کی اینکر کو سنسر کیے بغیر ڈالا گیا ہے جبکہ یہ نہایت ہی غلط طریقہ ہے۔ مذکورہ نامحرم عورت کو ویڈیو میں اسطرح ڈال کر میرے خیال میں ہم دین کی صحیح طریقہ سے دعوت نہیں دیں رہے ہیں۔ میں نے دوبارہ ایڈیٹ کرکے اس عورت کے منہ پر کچھ کالک مل کر اس کو سنسر کردیا ہے اور ویڈیو پھر سے اپلوڈ کردی ہے۔ اصلی ویڈیو میں عورت کی شکل نمایاں ہے۔
ویڈیو کو یہاں پر دیکھیں؛
fakepeer - YouTube

کیا اللہ کا ولی اسطرح نامحرم عورت کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے۔

اسطرح کا جھوٹا قادری پہلے بھی آیا تھا جس نے کہا تھا کہ میلاد پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے گھر آئے تھے اور ان کے قدم مبارک کا نقش اس کے گھر میں نمودار ہوا ہے۔
 
Top