• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پیٹھ پیچھے کسی کے بارے میں اچھے الفاظ کہنا

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
کسی کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا تو غیبت ہے جو کبیرہ گناہ ہے،لیکن اگر کسی کے بارے میں پیٹھ پیچھے اچھے الفاظ کہے جائیں تو کیا ثواب ملتا ہے،مثلا وہ اچھا آدمی ہے،اس کی شکل خوبصورت ہے،اس کی عادتیں اچھی ہیں۔وغیرہ وغیرہ
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
جی ہاں کسی کی غیر موجودگی میں اس کی تعریف ایک طرح سے اس کے حق میں ایک دوسرے مسلمان کی گواہی ہے اور اس گواہی کی اللہ کے ہاں ایک خاص قدر ہے۔ ذیل میں ایک روایت نقل کی جا رہی ہے جو ایک مسلمان کی دوسرے مسلمان کے حق میں گواہی کی قدر و منزلت کو واضح کر رہی ہے۔

مختصر صحیح بخاری
جنازہ کے بیان میں
باب : لوگوں کا میت کی تعریف کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر : 686
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگ ایک جنازہ سامنے سے لے کر گزرے، صحابہ رضی اللہ عنہ نے اس کی تعریف کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ واجب ہو گئی۔” پھر لوگ دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو انہوں نے اس کی برائی بیان کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ واجب ہو گئی۔” تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ کیا چیز واجب ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس کی تم نے تعریف کی اس کے لیے جنت اور جس کی تم لوگوں نے برائی بیان کی اس کے لیے دوزخ واجب ہو گئی اور تم لوگ زمین میں اللہ کی طرف سے گواہ ہو۔”
 
Top