وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ خیرا کنعان بھائی۔
اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ پے پال کا اکاؤنٹ تو باہر کسی ساتھی کی مدد سے بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس اکاؤنٹ کو ان کے بینک اکاؤنٹ سے لنک کرنا مشکل ہے۔ مثلاً اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں۔ اور آپ ایک عدد پے پال کا اکاؤنٹ بنا کر اس کو اپنے کسی ذاتی بینک اکاؤنٹ سے اٹیچ کرتے ہیں۔ تو پے پال سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقوم کی وصولی اور پھر وہاں سے پاکستان رقم بھیجنا، آپ کے لئے ہر دفعہ کا مسئلہ ہو جائے گا۔ دوسری بات یہ کہ اس طرح سے ممکن ہے آپ کو اس رقم کا حساب بھی انکم ٹیکس والوں کو دینا پڑتا ہو جو پے پال سے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آتی ہے۔ چاہے وہ رقم آتے ہی پاکستان بھیج دی جائے۔
اگر بینک اکاؤنٹ کوئی انٹرنیشنل ہو جائے جیسے پے او نیر وغیرہ۔ تو ہم ایک مرتبہ ان کو ماسٹر کارڈ کے ساٹھ یورو یا ڈالر دینے کو بھی تیار ہیں۔ کم سے کم رقوم کی منتقلی تو آٹومائز ہو جائے گی۔
آپ نے پاکستان میں بھی ایسی کسی سہولت کا ذکر کیا تھا وہ کیا ہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکتہ
معذرت یہاں دیر پر آنے کی کیونکہ مجھے کسی بھی فارم سے میل نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوتی شائد ٹریفک پرابلم ھے اس لئے وقت کی کمی کے باعث ہر پوسٹ کو چیک کرنا مشکل ھے۔
یہاں سے اگر کوئی آپ کے لئے پے۔پال اکاؤنٹ بنانے پر ذمہ داری قبول کرے تو بہتر ھے، آپ نے یہاں کے حوالہ سے جو معلومات فراہم کی ہیں مجھے لگتا ھے آپ نے شائد کوشش کی ہو اور بتانے والے نے آپ کو یہ بتایا ورنہ یہ معلومات بغیر بتائے نہیں ہو سکتیں۔
جو بندہ یہاں ٹیکس پے کرتا ھے اپنی جاب سے یا کاروبار سے اس پر انہیں پے۔پال سے کوئی پرابلم نہیں، اور جو لوگ جاب اور کاروبار میں ٹیکس چور ہیں وہ ایسا مشورہ دے سکتے ہی۔
میں فارم ممبران پر بھی ان کی رکوم انہیں اپنے پے۔ پال سے لے کر بھیج رہا ہوں اور میں فل ٹیکس پیئر ہوں۔ ممبران کے حوالہ سے مجھے اندازاً ٢ سال ہو گئے ہیں۔
الامارات اور سعودی عرب میں بھی پے۔ پال سروس ھے آپ وہاں سے کسی ممبر کو کہہ کے پے۔پال حاصل کر سکتے ہیں ان ممالک میں ٹیکس سسٹم نہیں یہاں اس پر کوئی بہانہ نہیں بنا سکتا۔
پے۔ پال میں ایک مہنہ کے اندر جو رقم آئے اسے ایکسپٹ کرنے کا وقت ھے اور یہ کام تو بندہ اسی وقت کر لیتا ھے پھر پے۔ پال میں جب ایکسپٹ کر لیا جائے تو ایک سال تک رقم پے۔ پال میں جمع رکھی جا سکتی ھے۔ یعنی فندذ جب جمع ہوں تو ضروری نہیں کہ روز روز اسی کام میں لگے رہیں رقم جمع ہونے دیں اور وہ آپکو بھیجنے کی بھی ضرورت نہیں اسی پے پال سے جتنی رقم اکٹھی ہو وہاں سے ڈومین فیس کے لئے ادا ککی جا سکتی ھے اس پر اگر بات بنے تو طریقہ بعد منں بتا دوں گا۔
پاکستان میں پریپیڈ کریڈٹ کارڈ پر آپ آنلائن پر چیک کر لیں یا میں ابھی کہیں جا رہا ہوں کل آپکو اس پر لنک دے دوں گا۔
والسلام