• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں۔

شمولیت
اکتوبر 11، 2011
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
116
پوائنٹ
70
آج یہ کسی نے میرے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اس کو میں ایسے ہی پیسٹ کر رہا ہوں ۔



❄

*ہر مشکل سے چھٹکارے کا ایک راستہ ہے۔*


الشيخ محمد متولى الشعراوى رحمة الله کہتے ہیں:

*مجھے چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں*


1️⃣ - *مجھے تعجب ہے اس پر جو "غم" سے آزمایا گیا*، کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

*۞ لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين ۞*

_*الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا*_
(سورة الأنبياء 21:87)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟

الله سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایا؛

*۞ فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم۔۔۔۔۔۔ ۞*

_*تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں*_

2️⃣ *مجھے تعجب ہے اس پر جو "بیماری" سے آزمایا گیا*، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے :

*۞ ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين ۞*

_*اے میرے رب! مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے*_
(از سورة الأنبياء 21:83)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟

الله فرماتا ہے؛

*۞ فا ستجبنا له وكشفنا ما به من ضر ۞*

_*تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا۔۔۔۔*_

3️⃣ *مجھے تعجب ہے اس پر جو "خوف" سے آزمایا گیا*، کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

*۞ حسبنا الله ونعم الوكيل ۞*

_*ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے*_
(سورة آل عمران 3:173)

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس پر اللہ نے کیا فرمایا؟

الله فرماتا ہے؛

*۞ فانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء۔۔۔۔۔۔۞*

_*(نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ لوٹے، انہیں کوئی برائی نہ پہنچی،۔۔۔*_

4️⃣ *مجھے تعجب ہے اس پر جو "لوگوں کے مکر" سے آزمایا گیا*، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے:

*۞"وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ" ۞*

_*میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے*_
(سورة غافر 40:44)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟

اس پر الله نے فرمایا؛

*۞ فوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكروا۔۔۔۔۔ ۞*

_*پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں*_

Sent from my SM-N920C using Tapatalk
 
Top