• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چوہدری اور ملازم خاص

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
کسی گاؤں میں ایک چوہدری رہتا تھا. اس کے ساتھ حویلی میں ایک ملازم خاص(میراثی)بھی رہائش پذیر تھا. مالک اور نوکر ایک ایسی سست الوجود قوم سے تعلق رکھتے تھے جو ٹھہرے ہوئے پر سکون مزاج کی مالک تھی اور آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادی تھی.
ایک دن چوہدری پکوڑے کھانے کے بعد اخبار سے بنے لفافے کے مطالعہ میں مصروف تھا کہ اس نے خبر پڑھی کہ محکمہ زراعت نے جدید پیوند کاری کے ذریعے خربوزے کا ایسا بیج ایجاد کیا ہے جو دوگنی فصل دیتا ہے. چوہدری نے ملازمین کو اکٹھا کر کے نئے بیج کے متعلق صلاح مشورہ کیا. صلاح مشورے کی مختلف نشستیں جاری رہیں.
آخر ایک سال بعد خربوزے کا بیج مزکورہ بونے کا فیصلہ ہو گیا. فصل بونے کا موسم قریب آیا تو چوہدری نے ملازم خاص کو بیج لانے کے لئے شہر بھیجا. میراثی لاری پرطویل سفر کر کہ شہر پہنچا تو تھکاوٹ سے چور تھا. وہ شہر میں اپنے ایک عزیز کے گھر گیا تاکہ چند دن آرام کر کے سفر کی تھکاوٹ دور کرے اور بیج خرید کر واپسی کا قصد کرے.
میراثی کو شہر میں مختلف عزیزوں اور دوستوں کے ہاں آرام کرتے اور " بتیاں شتیاں" دیکھتے ایک سال کا عرصہ گزر گیا.
آخر جب دوبارہ خربوزہ کاشت کرنے کا موسم آیا تو چوہدری کو میراثی کی یاد آئی. اس نے ایک اور نوکر کو شہر بھیجا کہ تاکہ میراثی کو ڈھونڈ کر لائے. دراصل چوہدری کو روایت سے ہٹ کر فصل بونے کی جلدی پڑ گئی تھی. نوکر نے بڑی مشکل سے میراثی کو شہر میں تلاش کیا اور چوہدری کا پیغام پہنچایا.
میراثی جب بیج کی بوری جب کمر پر اُٹھائے گاؤں پہنچا تو بارش ہو رہی تھی. وہ حویلی کے گیٹ سے داخل ہوا تو اس کا پاؤں پھسلا اور وہ دھڑام سے بوری سمیت گر گیا. بوری پھٹ گئی اور سارا بیج نالی میں گر گیا.
چوہدری نے آگے بڑھ کر میراثی کو اُٹھانا چاہا تو میراثی کیچڑ میں لیٹے لیٹے ہاتھ کھڑا کر کے بولا "بس رہنے دیں چوہدری صاحب! آپ کی جلد بازیوں نے ہمیں مار ڈالا ہے. چوہدری پر گھڑوں پانی پڑگیا.
 
Top