• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چیٹ جی پی ٹی کا دینی لحاظ سے استعمال

ابن صابر

مبتدی
شمولیت
اپریل 20، 2025
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
اے آئی کا زمانہ ہے تو جدید زمانے کا نوجوان اے آئی سسٹمز کی طرف بڑھ رہاہے تو ان کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا دینی لحاظ سے استعمال کرنا کیساہے جائز ہے یا ناجائز

یہ سوال ہمارے معاشرے کا نوجوان اس لیے کرتاہے کہ اب اے آئی کا استعمال بہت حد تک بڑھ گیاہے تو ہمارا نوجوان تعلیمی لحاظ سے اس سے فائدہ اٹھا رہاہےجب کہ اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیز میں اس کا استعمال بہت عام ہوچکا تو اب طالب علم یہی سوال

کرتاہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دینی لحاظ سے استعمال کریں تو اس میں کیاحرج ہے جبکہ دوسرے بہت سارے معاملات یعنی میتھ فزکس،کیمسٹری،سائنس،اردو،لغت اردواور لغت انگلش اس کے علاوہ جدید تحقیقاتی مضمون و مجلات،میڈیکلی لحاظ سے جدید مجلات اور تحقیقات

نئے سے نئ چیزیں چیٹ جی پی ٹی پیش کرکے دے دیتاہے اور اس کا سرچنگ نظام بھی تیز ہےگوگل پر اگر خود تلاش کیاجائے تو گھنٹوں اوردنوں میں جاکر مسئلہ حل ہوتاہے اور اے آئی سے ہمارا مسئلہ منٹوں میں حل ہوتاہے اور مطالعہ آسان سے آسان تر ہوجاتاہےتودینی مسائل کا لینا کیوں جائز نہ ہواب

طالب علم کے ذہن میں یہی سوال آتا ہے کہ دینی مسائل کا لینا کیوں جائز نہیں،تو اب چلتے ہیں اس جواب کی طرف لیکن اس سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ اے آئی سسٹم مواد کیسے ڈھونڈھتے ہیں۔

اے آئی سرچنگ کا نظام
پہلے پرانے ورژن کے اے آئی ٹرینڈ شدہ ہوتے تھے یعنی وہ تربیت یافتہ تھے اور اسی بنیاد پر معلومات فراہم کرتے تھے اب چیٹ جی پی ٹی 4 کا طریقہ کار ڈائریکٹ سرچ کرنے کا ہے اور تربیتی مواد بھی دیتاہے ساتھ ساتھ۔

ریٹریول-آگمینٹڈ جنریشن (RAG)
چیٹ جی پی ٹی 4 کا ایک سرچ کا نظام ریٹریول آگمینٹڈ جنریشن کانظام ہے اور جدید جی پی ٹی4 سرچنگ اسی نظام کے ذریعے مختلف ویب سائیٹس ڈاٹا بیسز سے معلومات لےکر اسے ری ورائٹ نظام کے

ذریعے ترتیب دے کر ہمارے سامنے رکھتے ہیں اب سوال پیدا ہوتاہے یہ جوبھی مواد ہمارےسامنے رکھتاہے سب تحقیقاتی ہوتے ہیں یا غیرتحقیقی اور ہلکا مواد بھی دیتاہے؟

SEO سرچ انجن اور AEO سرچ انجن کانظام
SEO گوگل سرچ انجن آپٹیمائزیشن کا مخفف ہےکسی بھی ویب سائیٹ پر کوئی بھی تحریر لکھے گا وہ گوگل کے قانون و قواعد کے ساتھ ہوتو گوگل اسے رینک پر لاتا ہے پھر ہم کچھ بھی سرچ کرتے ہیں گوگل اس تحریر کو ہمارے سامنے لاتا ہے جس کا ایس ای او بہتر ہوتاہے

AEO انسر انجن آپٹیمائزیشن کا مخفف ہےیہ چیٹ جی پی 4 کا سرچ سسٹم ہے یعنی کسی بھی تحریر میں سوال و جوابات ہوں،اور حوالہ جات بھی ہوں،کتابوں کے مصنف کے نام بھی ہوں تو ایسے تحریر سے مواد لےکر ہمارے سامنے پیش کرتاہےچاہے وہ مواد تحقیقی ہو یاعام ہو یا غلط ہو،اور غلطی کا احتمال

پھر بھی رہتاہے کیوں کہ جس نے تحریر میں سکیمامارکپ سوال و جواب کا ایڈ کیاہوگا چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن اس تک پہنچ جائے گا قطع نظر اس کے کہ مواد صحیح ہے یا غلط وہ آپ کے سامنے اسے پیش کردےگاپھر معاملہ آکر ہم پر ہی ٹھہرتاہے کہ اس کے دئے ہوئے مواد کو بعینہ قبول کریں یا اس پر مزید تحقیق کرکے کتابوں کا مطالعہ کرکے صحیح مواد تک پہنچ جائیں

اسی وجہ سے فتوی دیاجاتاہے کہ چیٹ جی پی ٹی 4 سے چاہے کسی بھی کمپنی کاہو دینی مسئلہ لینا جائز نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا دینی استعمال جائز نہیں

اس ویب سائٹ سے لی گئی تحریر
 
Top