• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر ذاکر نائک حفظه الله ان کی شخصیت کے بارے میں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اُمید ہے کہ تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی شخصیت اھل حدیث علماء کے نزدیک ایک متنازع شخصیت ہے۔ ان کے بہت سے اعتراضات اھل حدیثیت پر موجود ہیں۔ مگر اِس سے بھی پہلے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا ڈاکٹر صاحب خود صحیح منہج پر ہیں کہ نہیں؟ ہم ان کے اھل حدیثیتﺍسلفیت پر کیئے گئے اعتراضات پر کیوں غور کریں جبکہ وہ خود صحیح نہج پر نہیں۔ اور ان میں عقیدہ و منہج کی خرابیاں موجود ہیں۔
اس بارے میں شیخ مرتضیٰ بخش(حفظہ اللہ) کے کچھ ردود ڈاکٹر ذاکر نائیک پر موجود ہیں ان کو ضرور سماعت فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
ان صاحب کو پیغام پہنچا دیں کہ پہلے اپنا شرکیہ نام تبدیل کریں۔ اللہ کے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ڈاکٹر ذاکر نائک ایک اچھے اسلامی اسپییکر ہیں ۔ تقابل ادیان ان کا مخصوص موضوع ہے ۔ مناظر ہیں۔ میڈیا کی سطح پر اسلام کی اچھی نمائندگی کررہے ہیں۔ اوران سارے کاموں کےلیے وہ یقنا مبارکباد کے مستحق ہیں۔
لیکن دین کے معاملہ میں بات کرتے ہوئے سے کچھ منہجی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔ ان کی منہجی غلطیاں اگر چہ تعداد میں بہت کم ہیں اور ان کے مفید کاموں کے مقابلہ میں بہت مختصر بھی ہیں۔ لیکن بڑے آدمی کی غلطیاں بھی بڑی ہوتی ہیں۔ اور بڑے آدمی کی چھوٹی غلطیاں بھی مستقبل میں بڑے فتنوں کا سبب بن جاتے ہیں۔( جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائک کی غلطیاں ایسی بھی نہیں کہ انہیں چھوٹی کہا جائے) لہذا ان کی اچھے کاموں پر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔ اور ان کی غلطیوں پر ان کی سخت گرفت بھی ہونی چاہیے ۔
اور ڈاکٹر ذاکر نائک کو بھی چاہیے کہ دین کے معاملہ میں وہ مسائل جو ان کی علمی پہنچ سے باہر ہیں ان میں دخل اندازی سے گریز کریں ۔خاص طور امت کے اجماعی مسائل میں انوکھی رائے دینے سے ۔
میرے خیال سے اس معاملہ میں شیخ احمد دیدات کا طرز عمل بہت ٹھیک تھا۔ تقابل ادیان پر ان کا کام کتنا زبردست ہے لیکن وہ کبھی اپنے حدود سے باہر نہیں نکلے ۔ وہی طرز عمل ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھی اپناناچاہیے ۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
جی بہت ہی افسوس کی بات ہے مرتضی کو کیا پتہ کہ سعودی عرب کی کھجور کھانا چھوڑ کر پاکستان اور ہندوستان آکر دیکھو یہاں لوگ قبروں اور انسانوں کی عبادت کرتے ہیں ان حالات میں
تمام اھل توحید ، اہل حدیث خصوصا ڈاکٹر ذاکر نایک اور اس دورکی مجددہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی جنھوں نے باطل کی ایوانوں میں زلزلے پرباکی ہے ان پر تنقید کرکے مرتضی صاحب کس کی
خدمت کررہا ہے ؟؟؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

تمام اھل توحید ، اہل حدیث خصوصا ڈاکٹر ذاکر نایک اور اس دورکی مجددہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی جنھوں نے باطل کی ایوانوں میں زلزلے پرباکی ہے ان پر تنقید کرکے مرتضی صاحب کس کی
خدمت کررہا ہے ؟؟؟؟؟
صحیح کہا الیاسی صاحب نے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
سرفراز صاحب کی بات بالکل صحیح ہے- اور یہ بات نایک صاحب کے مقلدوں کو سمجھ لینا چاہیے-
عبدالعلام صاحب! مقلد اسے کہتے ہیں جو قرآن و سنت کے خلاف اپنے امام کی یا کسی دوسری شخصیت کی بات تسلیم کرے، نائیک کے مقلدین سے مراد ایسے لوگ جو زاکر نائیک کی قرآن و سنت کے خلاف بات کو تسلیم کریں (نعوذباللہ) کیا آپ بتا سکتے ہیں ایسا یہاں کون ہے؟ بتانے کے ساتھ ساتھ آپ کو ثابت بھی کرنا پڑے گا ورنہ آپ کو ماننا پڑے گا کہ آپ نے یہ بہتان باندھا ہے۔
 
شمولیت
مارچ 15، 2012
پیغامات
154
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
95
عبدالعلام صاحب! مقلد اسے کہتے ہیں جو قرآن و سنت کے خلاف اپنے امام کی یا کسی دوسری شخصیت کی بات تسلیم کرے، نائیک کے مقلدین سے مراد ایسے لوگ جو زاکر نائیک کی قرآن و سنت کے خلاف بات کو تسلیم کریں (نعوذباللہ) کیا آپ بتا سکتے ہیں ایسا یہاں کون ہے؟ بتانے کے ساتھ ساتھ آپ کو ثابت بھی کرنا پڑے گا ورنہ آپ کو ماننا پڑے گا کہ آپ نے یہ بہتان باندھا ہے۔
میرے بھائی کبھی رویے کی یکسانیت کی بنیاد پر بھی تشبیہ دی جاتی ہے- اللہ تعالی نے ان لوگوں کو جو دل آنکھین اور کان استعمال نہیں کرتے اولئک کالانعام سے خطاب کیا ہے- بہت واضح مثال یہاں موجود ہے- ذاکر صاحب کا وہ قول جو اللہ تعالی کی شان میں گستاخی کے زمرے میں آتا ہے - جب ژیخ مرتضی بخش نے اس کا رد کیا تو بجائے علمی بحث کے شیخ پر تنقید شروع ہو گئی-
 
Top