• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے خوف کیوں؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بھارتی حکومت نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک کی تنظیم پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک منگل 15 نومبر 2016

بھارتی حکومت نےڈاکٹرذاکر نائیک پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات لگا کر ان کی تنظیم پر 5 سال کی پابندی لگائی۔ فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامک اسکالر اور مبلغ ذاکر نائیک کی تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال کی پابندی لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے سیکیورٹی نے ذاکر نائیک کی متنازع تقاریر کے بعد ان کی غیرسرکاری تنظیم “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر 5 سال کی پابندی لگا دی جس کے بعد انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کابینہ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے وابستہ لوگوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

مبلغ ذاکر نائیک پر پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات پرپہلے ہی کئی مقدمات بنائے گئے ہیں جب کہ کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی نے بھی ذاکر نائیک کی تقاریر کو بنیاد بنا کر ان کی تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں۔

http://www.express.pk/story/654954/
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
يُرِيْدُوْنَ اَنْ يُّطْفِــــُٔـوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَيَاْبَى اللّٰهُ اِلَّآ اَنْ يُّتِمَّ نُوْرَهٗ وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کی روشنی کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں۔ مگر اللہ اپنی روشنی پوری کئے بغیر رہنے والا نہیں گو کافروں کو ناگوار (ہی کیوں نہ) لگے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک پر پابندیاں لگیں گی اور ختم ہوں گی۔
لیکن ان کی عزت بڑھتی رہے گی اور ان کا مشن اور آگے بڑھتا رہے گا۔
ہمارے دلوں بلکہ تمام دنیا کے اندر ان کیلئے محبت بڑھتی رہے گی۔

ان شاء اللہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
کافی پیچیدہ ہیں معاملات ، پہلے تانے اور بانے بنے گئے ، پهر هر سانحہء ناگہانی میں مورد الزام ٹهہرایا گیا ، پهر ایسے خیرخواہ تلاش کیئے گئے جو مدت سے بغض وعناد میں جهلسے هوئے تهے ، کڑیاں ملائی گئیں اور عمارت کهڑی کردی گئی ۔
اب ایک ہی تقاضا رہ گیا هے :
پروف یو آر انوسنٹ
ساری اکٹیویٹیز چهوڑ چهاڑ کر اپنے دفاع میں لگ جاو ۔
حکومت خوش هو نا هو اختتام پر لیکن انکے مخالفین ابهی سے خوش ہیں ۔
ان مخالفین کی شناخت بهی کوئی نہیں مانگتا کیونکہ یہ کوئی انوکها یا پہلی بار هونیوالا واقعہ هے ہی نہیں ، وہ تو معروف اور مشہور ہیں ایسے کاموں کے ۔
اللہ ڈاکٹر صاحب کی حفاظت فرمائے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
Amin Tubsam
ڈاکٹر نائیک عہد حاضر کا عظیم مبلغ ہے، اللہ پاک ان کی عمر دراز فرمائیں!

اللہ تعالی کا دین پھونکوں فاسقوں کافروں ظالموں اور بے دین لبرل کی نفرتوں حاسدوں کے حسد سے نہیں بجھایا جا سکتا ہے
یہ حق اور حقیقت ھے اور اللہ تعالی کا وعدہ ہے غالب ہو کر رہے گا
اس سے پہلے اللہ تعالی کے دین کی داعی سولی پر لٹکائے گئے
اللہ تعالی ڈاکٹر ذاکر نائک کی بھی حفاظت کرے گا
حسینہ واجد اور مودی دونوں بہن بھائی ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لیے ذور لگا لیں
اس میں بھارتی میڈیا کا ہاتھ ہے جو ہمیشہ حسد اور بغض کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف خبریں نشر کرتا ہے
شیو سینا اور ہندووں کو نائک صاحب اک آنکھ نہیں بهاتے کیونکہ انہیں لگ رہاہےکہ ان کی دوکانداری بند ہو جائےگی لیکن اک بات یادرکھناچاہیے
یہی تو اسلام کے ہیرو ہیں کفار ان کے نام سے ڈرتا ہے کہیں سارے کافر مسلمان نہ ہوں جائیں
کہ جسے اللہ تعالیٰ عزت دیتا ہے دنیاکی کوئی طاقت اس کا کچھ نہیں بگاڑسکتی
ذاکر نائیک کے خلاف چند وہ جاہل لوگ ہیں جہنوں نے آج تک ذاکر نائیک کو نہیں سنا
اللہ تعالیٰ نائک صاحب حفاظت فرمائے آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
Arshad Mahmood
اہل حق پر پابندیاں لگتی ہی رہتی ہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر بھی پابندیاں لگائی گئیں۔ لیکن فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ اللہ تعالی ذاکر نائیک کی حفاظت فرمائے۔ آپ کی وجہ سے لاکھوں لوگ شرک و بدعت چھوڑ کر قرآن وسنت کی طرف راغب ہوئے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
Amraiz Abbasi

ڈاکٹر نائیک عہد حاضر کا عظیم مبلغ ہے، اللہ پاک ان کی عمر دراز فرمائیں!

جس سپیڈ سے ڈاکٹر صاحب ہندوں کو مسلمان کر رہے ہیں کچھ عرصہ بعد انشاء اللہ ہندو کم اور مسلمان زیادہ ہونگے یہ بات انڈیا کو ہضم نہیں ہو رہی تھی اس لیے پلاننگ کے تحت یہ سب انڈیا نے کیا ہے !
ذاکر نائک صاحب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کرباطل قوتیں سازشیں کر رہے ہیں پوری دنیا میں ڈاکٹر صاحب بڑی تیزی سےاسلام کی دعوت کو پھیلا رہے ہے باطل قوتوں سے یہی چیز برداشت نہیں ہورہی
مگر جس کا حامی ہو اللہ اسکو مٹا سکتا ہے کون
اللہ تعالی کا دین پھونکوں فاسقوں کافروں ظالموں اور بے دین لبرل کی نفرتوں حاسدوں کے حسد سے نہیں بجھایا جا سکتا ہے
یہ حق اور حقیقت ھے اور اللہ تعالی کا وعدہ ہے غالب ہو کر رہے گا
اس سے پہلے اللہ تعالی کے دین کی داعی سولی پر لٹکائے گئے
اللہ تعالی ڈاکٹر ذاکر نائک کی بھی حفاظت کرے گا
حسینہ واجد اور مودی دونوں ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لیے ذور لگا لیں
اس میں بھارتی میڈیا کا ہاتھ ہے جو ہمیشہ حسد اور بغض کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف خبریں نشر کرتا ہے
شیو سینا اور ہندووں کو نائک صاحب اک آنکھ نہیں بهاتے کیونکہ انہیں لگ رہاہےکہ ان کی دوکانداری بند ہو جائےگی لیکن اک بات یادرکھناچاہیے
کہ جسے اللہ تعالیٰ عزت دیتا ہے دنیاکی کوئی طاقت اس کا کچھ نہیں بگاڑسکتی
ذاکر نائیک کے خلاف چند وہ جاہل لوگ ہیں جہنوں نے آج تک ضاکر نائیک کو نہیں سنا
اللہ تعالیٰ نائک صاحب حفاظت فرمائے آمین
یہی تو اسلام کے ہیرو ہیں کفار ان کے نام سے ڈرتا ہے کہیں سارے کافر مسلمان نہ ہوں جائیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
’’دلیل‘‘ نے سرحد پار بھی میدان مارلیا –

سید اسرارعلی

16/11/2016

سید اسرارعلی ایک اکیلا شخص جو پیشے کے لحاظ سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھا لیکن شہرت اس نے بحیثیت عالم، مبلغ اور مقرر کی حاصل کی ہے۔ تقابل ادیان پر ایک اتھارٹی مانا جاتا ہے اور مذہبی رہنماؤں سے مناظروں کے لیے مشہور ہے۔ مسیحیت اور ہندومت کے پیروکاروں کو ان کے مذہبی رہنماؤں کے سامنے چیلنج کیا اور سرخرو رہا۔ دنیا بھر میں 100 ملین آبادی سے زیادہ تک رسائی رکھنے والے پیس ٹی وی کا بانی اور اسلامی تحقیقاتی مرکز کا بانی صدر ہے۔

کبھی شیعان علیؑ نے سر کی قیمت رکھی تو کبھی انتہا پسند ہندوؤں نے دھمکیاں دیں۔ کبھی بریلویوں نے مرتد اور خارج از اسلام قرار دیا تو کبھی دیوبندی حضرات نے موصوف کے عقائد کو مسلکِ اکابرین سے مختلف پاکر فتوے دیے لیکن اس نے اپنا سفر جاری رکھا۔ وہ دلیل اور مکالمہ کرتا ہے۔ سینکڑوں اور ہزاروں کو نہیں بلکہ لاکھوں کو مسلمان کیا۔ لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مسلمانوں کی ذہنوں کو مزید پختہ کیا۔ یہاں تک کہ شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا۔

لوگ پتھر پھینکتے گئے اور وہ اس سے دیوار بنانے کے بجائے پل بناتا رہا اور آگ کے دریا پار کرتا رہا۔ دنیا کی ساری طاقتوں کے مقابلے میں اس کے پاس صرف ایک ہی ایمانی قوت تھی اور وہ تھی دلیل۔ وہ دلیل سے بات کرتا گیا اور لوگوں کو لاجواب کرتا گیا۔ مشرق سے لے کر مغرب تک اور شمال سے لے کر جنوب تک، ہر جگہ اپنی اسی ہتھیار سے دلوں کو فتح کرتا رہا۔ کبھی طنز کیا نہ کبھی گالی دی اور نہ کبھی مشتعل ہوا۔

سوال تحمل سے سنتا رہا اور جواب دیتا رہا۔ نامناسب سوال کے مناسب جواب دیتا رہا۔ غیر متعلقہ سوالوں کے جواب میں اپنی تحاریر اور دوسری لیکچرز کے طرف لوگوں کو ریفر کیا۔ جو جس مذہب سے تھا اسے اس مذہب سے دلیل دے کر لاجواب کیا۔ اقوام عالم کو اسلام کی طرف اور مسلمانانِ عالم کو خالص اسلام کی طرف بلاتا رہا۔ لوگ اس پر مسلکی ٹھپہ لگانے کو کوشش کرتے رہے لیکن وہ فرقہ واریت کو دلیل سے رد کرتا گیا۔

ایک شخص، جو اکیلا چلا تھا لیکن اب کاروان کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ جی ہاں، مشہور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائک کی بات کر رہا ہوں، جن پر ہندوستان اور ان کے کہنے پر دیگر کئی ایک ممالک نے پابندی لگارکھی ہے۔ اب ان تنظیم آئی آر ایف کو متعصب مودی سرکار نے ہندوستان میں پانچ سالوں کے لیے بند کر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کی آواز کو خاموش کرنے کی آخری چالیں چلائی جا رہی ہیں لیکن مودی سرکار کے سارے اقدامات، کارروائیاں، انتقامی حربے، ظلم و ستم اور استعماری سازشیں ببانگ دہل اس بات کا اعلان کر رہی ہیں کہ متعصب اور متشدد مودی سرکار، ڈاکٹر ذاکر نائک کے ’’دلیل‘‘ سے ہار گئے ہیں۔ دلیل کی جیت مبارک ہو۔
 
Top