الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ڈاکٹر ذاکر کو اعلیٰ ترین سعودی ایوارڈ سے نوازا گیا
ریاض نامور اسکولر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کو اسلام کی خدمت کرنے پر سعودی عرب میں اتوار کے روز اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستانی میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے صدر ذاکر نائک ان پانچ افراد میں شامل تھے جنہیں کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز سے نوازا گیا۔ ذاکر نائک ‘پیس ٹی وی’ کی کی بنیاد رکھی تھی جسے دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھتے ہیں۔ تقریب کے دوران چلنے والی ایک ویڈیو میں ڈاکٹر ذاکر کا کہنا تھا کہ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جو امن لاسکتا ہے۔ جولائی 2008 میں ذاکر نائک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر واقعے میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ملوث تھے۔ نائک پر 2010 میں برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نے اعلان کیا کہ وہ انعام کے طور پر ملنے والی دو لاکھ ڈالر کی رقم پیس ٹی کو عطیہ کردیں گے http://www.live-urdu.com/2015/03/02/dr-zakir-highest-saudi-award/