السلام علیکم!
ڈاکٹر قادری کے خطابات میں اندازاً 1982 سے سن رہا ہوں، اس سے ہٹ کر سیاست پر معاملہ مشکوک ھے، ریاست کے اندر کوئی بھی طاقت ور اٹھ کر اپنی ریاست نہیں بنا سکتا، اس پر اگر کوئی عرب ممالک سے جو حکومتیں گری ہیں ان کی مثال لیں تو ان حکومتوں کو بین الاقوامی قوتوں نے گرایا ھے۔ قادری صاحب کو اگر ایسا کوئی تعاون حاصل ھے تو پھر معاملہ کچھ اور ہو گا ورنہ دیکھتے ہیں کہ اس مرتبہ کونسی حکمت عملی تیار ہوتی ھے، کیونکہ پہلی کال میں انہوں نے معاملہ کنٹرول کر لیا تھا مگر اب دیکھتے ہیں کیا ہو گا کیونکہ ڈاکٹر قادری حکومت کا حصہ نہیں بلکہ ایک عام شہری ہیں اور وہ بھی ڈیول نیشنل۔
ڈاکٹر قادری اور عمران خان نے جو یورپ جیسا قانون متعارف کروانے کا وعدہ کیا ھے اس پر عمل کروانا بہت مشکل ھے کیونکہ بین الاقوامی قوتیں ایسا نہیں ہونے دیں گی۔
والسلام
نوٹ: نام سے پہلے ڈاکٹر، شیخ، مفتی، خطیب، قاری اور مسٹر لگانے سے نام کے بعد صاحب نہیں لکھا جاتا۔
یورپین جیسا قانون، بے روزگار کو روٹی اور رہائش دینا ھے۔