• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈپریشن، ٹینشن اور ذہنی خلفشار کیلئے ،

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ایک عزیزنے کہاہے، کہ مختصراً بتائیں کہ ڈپریشن، ٹینشن اور ذہنی خلفشار سے نمٹنے کے لیے کیا کیا جائے۔
سو مختصراً:
1) خود کو اللہ، خاندان اور فطرت سے جس قدر دور پائیں، اسی قدر واپسی کی مستقل مزاجی اور آہستہ روی سے کوشش شروع کر دیں۔
2) جونک بنے جعلی تعلقات، مشاغل اور بوجھ جسم اور روح سے ہٹا کر صحت مند متبادلات پہ آ جائیں۔
3) آپ کے جسم کا آپ پہ حق ہے، صحت بخش غذا اور آٹھ گھنٹے نیند سے اسے اس کا حق دیں۔ مصنوعی مشروبات اور غذائیں ڈپریشن اور obesity بڑھاتی ہیں۔
4) جسمانی سرگرمی کے لیے، خواہ نصف گھنٹہ، وقت ضرور نکالیں۔
5) دل کو قرار اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ذکر (وقت پہ نماز، روزانہ تلاوت، صبح شام کے مسنون اذکار اور ہمہ دم اطاعتِ الٰہی اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کی کوشش) میں ہے۔ روح کے بوجھ اسی سے اترتے ہیں، مارکیٹ میں موجود "روح کی غذا" کے نام پر دیگر نسخے سٹیرائیڈ یا سلو پائزن ہی ثابت ہوتے ہیں۔
6) بھلے لوگوں کی مجلس میں رہنے کی کوشش۔ شکرگزار لوگ، اہلِ علم!
7) زندگی کا کوئی بڑا مقصد تلاش کریں، روٹی روزی سے آگے کچھ۔ جو اللہ کی رضا کی چھتری تلے اس کی مخلوق سے بھلائی، علم و تحقیق وغیرہ کے دائرے میں ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

[ فلک شیر چیمہ کی فیسبک وال سے ]
 
شمولیت
نومبر 05، 2020
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
5
جزاک اللہ
۔بالکل ایسا ہی ہے جب ہی مخلوق نے خالق سے دوری اختیار کی ڈپریشن میں ہی مبتلا ہوا ہے۔ ڈپریشن میں سب سے زیادہ انسان کو بے سکونی لاحق ہوتی ہے۔ اس کا بھی علاج ہے۔۔۔
سن رکھو دلوں کا سکون تو اللہ کے ذکر میں ہے۔
 
Top