رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
ڈینگی وئرس اور حفاظتی تدابیر
ہڈی توڑ بخار (Dengue Break Bone Fever)
یہ ایک قسم کا متعدی بخار ہے جو کہ اکثر وبا کی شکل میں بہت جلد پھیلتا ہے۔ اس میں جسم کی ہڈیوں اور جوڑوں میں شدید قسم کا درد ہوتا ہے اور جسم پر سرخ سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔ اگر اس کا شروع ہی سے پتہ چل جائے اور علاج ہوجائے تو مہلک ثابت نہیں ہوتا۔
اسبابِ مرض
اس مرض کا سبب ٹائیفائیڈ اور ملیریا کی طرح ایک قسم کا چھوٹا سا کِرم (Germ) ہے۔ یہ ایک قسم کا مچھر ہے جو مریضوں کے خون کو چوس کر تندرست اشخاص کو پہنچاتا ہے جس کے باعث یہ تندرست اشخاص میں بھی پھیل جاتا ہے۔
علاماتِ مرض
یہ مرض تین سے پانچ یوم تک جسم میں مخفی رہ کر ظاہر ہوتا ہے۔ شروع میں سر میں درد ہوتا ہے پھر ہڈیوں، جوڑوں اور عضلات میں شدید درد ہوتا ہے اور بخار ہوجاتا ہے۔ اس بخار میں آنکھوں کے گڑھوں کی ہڈیاں، سینہ کی ہڈی بلکہ جسم کی ہر بیرونی و اندرونی ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ یہ درد ہڈیوں میں اور اعضاء میں اس قدر گہرا ہوتا ہے کہ مریض یوں محسوس کرتا ہے جیسے ہڈیاں ٹوٹ گئی ہوں۔ گوشت میں پھوڑے کا سا درد ہوتا ہے۔ مریض درد سے بے چین ہوکر کراہتا ہے۔ اس وقت یہ محسوس ہوتا ہے کہ مریض سخت اذیت میں مبتلا ہے۔ اسی لئے اس بخار کو ہڈی توڑ یا ہڈ توڑ بخار بھی کہتے ہیں۔ شدید درد میں بخار ہوجاتا ہے اور حرارت جسم تیز ہونے لگتی ہے۔ اس کے بعد بخار کی علامات، زبان پر میل جمنا شروع ہوجاتی ہیں اور بھوک نہیں لگتی۔ مرض کا دورہ سات یا آٹھ دن تک رہتا ہے اور زبردست نقاہت اور کمزوری ہوجاتی ہے۔ اگر یہ مرض لمبا ہوجائے اور بخار جلد کنٹرول نہ ہو تو ناک اور منہ سے خون کا اخراج بھی ہو جاتا ہے۔ یہ بخار اکثر موسم گرما اور خزاں میں ہوتا ہے۔
ادویاتِ مرض
ہومیو پیتھی میں اس کی بہترین ادویات ہیں۔ جس میں Eupatorium Perfoliatum سر فہرست ہے۔ یہ دوا اکسیر اعظم کا درجہ رکھتی ہے اور یہ دوا چند گھنٹوں میں ہی اپنا اثر دکھادیتی ہے۔ Dengue Fever میں ہمارے پاس یہ ایک بہترین دوا ہے۔
طریقہ استعمال
5 قطرے دو گھونٹ پانی میں ڈال کر ابتداء مرض میں ہر دو گھنٹہ بعد دیں اگر مرض شدت اختیار کرجائے تو Eupatorium-200 پوٹینسی میں 15قطرے 1/2گلاس پانی میں ڈال دیں اور ہر 10منٹ بعد ایک ایک چمچ مریض کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ شفا ہوگی۔
مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر
کوشش کریں کہ مچھروں سے بچا جائے۔ مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں Leadum-30 کے 5 قطرے دو گھونٹ پانی میں ڈال کر صبح و شام لیں اور Leadum-Q گھرمیں ضرور رکھیں۔ اگر عام مچھر بھی کاٹے تو روئی کے ساتھ چند قطرے لگاکر مچھر سے کاٹی ہوئی جگہ پر رگڑیں بلکہ دن میں 3 یا 4 مرتبہ لگائیں تاکہ مچھروں کے اثرات سے محفوظ رہیں۔
تحریر:نامعلوم