بھائی میرے پاس "نیرو سٹارٹ سمارٹ" سافٹ وئیر ہے. لیکن مجھے اس کے استعمال کا طریقہ نہیں آتا. مہربانی فرما کر طریقہ تفصیلاً بتا دیں. آڈیو، ویڈیو، اور کتابیں وغیرہ ڈی وی ڈی میں محفوظ کرنے کا.
جی بھائی جان جو سوفٹ میں یوز کرتا ہوں وہ آپ
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔
٭ انسٹال کریں۔اور پھر آن کریں گے تو یہ سکرین کھلے گی۔
پیکچر
٭ سی ڈی روم میں سی ڈی ڈالیں۔یاد رہے سی ڈی کو آٹو برن نہیں کرنا۔یعنی جب آپ سی ڈی ڈالیں گے تو یوں باکس ظاہر ہوگا-
( پیکچر)۔اس کو کینسل کردینا ہے۔
٭ Nero Burning ROM پروگرام کے فائل مینیو میں جائیں اور وہاں سے نیو پہ کلک کردیں۔کچھ یوں ظاہر ہوگا۔
پیکچر
٭ باکس کے لفٹ کونے پہ لکھا ہوا نظر آئے گا
ڈی وی ڈی یا
سی ڈی۔۔اگر ڈی وی ڈی ہے تو ڈی وی ڈی چوز کرلیں اگر سی ڈی ہے تو سی ڈی چوز کرتے ہوئے باکس کے نیچے رائٹ سائٹ پر نیو کا بٹن ہوگا اس پر کلک کرنے سے یوں سکریں ظاہر ہوگی۔
پیکچر
٭ جو بھی رائٹ کرنا ہو ڈرائیوز سے لے کر ڈریگ کرتے ہوئے خالی خانہ میں پیسٹ کرتے جائیں۔جب فائلیں شامل کرلیں گے تو یوں نظر آئے گا ۔۔
پیکچر
٭ اس کے بعد اسی سکرین میں دو بٹن نظر آئیں گے ایک ہوگا
’’ برن نو ‘‘ کےنام سے اور ایک ہوگا
’’ برن ‘‘ برن نو کے بجائے برن پر کلک کرنا ہے کیونکہ اگر برن نو پر کلک کردیا تو رائٹ سپیڈ طے کیے بغیر وہ رائٹ کرنا شروع کردے گا۔ اس لیے جب آپ برن پر کلک کریں گے تو یوں سکرین نظر آئے گی ۔
پیکچر
٭ یہاں سے رائٹ سپیڈ سی ڈی کےلیے 12 اور ڈی وی ڈی کےلیے 40 چوز کریں اور نیچے بنے برن کے بٹن پر کلک کردیں۔
نوٹ:
یاد رہے سی ڈی ہو یا ڈی وی ڈی رائٹ کرتے ہوئے خیال رہے کہ تین چار سو ایم بی خالی چھوڑنی ہے۔ مثال کے طور پر اگر سی ڈی سات سو ایم بی کی ہے تو آپ نے چار یا زیادہ پانچ سو تک ایم بی پر مشتمل ڈیٹا شامل کرنا ہے۔یا پھر جب آپ ڈیٹا زیادہ شامل کرلیں گے تو پھر نیچے بار میں بلیو کلر کے بجائے ریڈ کلر ہوجائے گا۔ اس لیے بلیو کلر تک ڈیٹا شامل کرنا ہے۔