• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کاش ہمارے حکمران اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھ لیں۔

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
اسلام آباد/ لاہور (وقار عباسی سے+ سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے ڈپلومیٹک ایریا میں امریکی سفارتخانے کو آٹھ منزلہ عمارت بنانے کی اجازت دینے اور حساس اداروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات کے بعد سی ڈی اے نے معاملہ کیبنٹ ڈویژن کے ذریعے دفتر خارجہ کو بھجوا دیا۔ اتھارٹی حکام نے اپنے مراسلے میں سفارتخانے کو کثیر منزلہ عمارت کی اجازت دینے سے متعلق اپنی پوزیشن کلیئر کرانے کے لئے دیگر سفارت خانوں کو دی جانے والی اجازت کو جواز کے طور پر پیش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے حکام نے ڈپلومیٹک ایریا میں حساس اداروں کی مخالفت کے باوجود امریکہ کو سترہ لاکھ مربع فٹ پر مشتمل آٹھ منزلہ سفارتخانے کی عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے معاملے پر جاری کشمکش عروج پر ہے جبکہ سی ڈی اے کے متعلقہ افسران نے اپنی سکن بچانے کے لئے معاملے کو دفتر خارجہ کو بھجوا دیا ہے جس میں حکام نے معاملے حل کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت طلب کی ہے۔ سی ڈی اے کے ایک سینئر افسر نے نوائے وقت کے رابطہ کرنے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا امریکی سفارتخانے کی عمارت کی توسیع اور اسے کثیر منزلہ بنانے کے حوالے سے جن نقشوں کی منظوری دی گئی ہے اس میں متعلقہ اداروں سے مشاورت حاصل کی گئی تھی۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق ڈپلومیٹک ایریا میں ملائشین سفارت خانے نے چھ منزلہ عمارت کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ ترکی اور بنگلہ دیش کے سفارت خانے کو سات سات منزلہ عمارتیں بنانے اور حتمی منظوری دی جا چکی ہے جس پر کسی بھی ادارے نے کوئی اعتراض عائد نہیں کیا۔ آفیسر نے بتایا کہ حساس ادارے کی جانب سے امریکی سفارت خانے کی کثیر منزلہ عمارت پر حساس نوعیت کے آلات نصب کرنے کے خدشہ کے پیش نظر مذکورہ نقشے پر اعتراضات عائد کئے گئے ہیں جس کے بعد سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے معاملے کو اعلیٰ حکام کو ریفر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کی نئی عمارت میں چھ ہزار افراد کے رہنے کی گنجائش موجود ہو گی، نقشے کے مطابق امریکی سفارت خانہ چھ کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کر رہا ہے جس میں سے ایک 9منزلہ عمارت بھی شامل ہے۔ سی ڈی اے سے نقشے پاس ہونے کے بعد حساس اداروں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان اور امریکہ کے درمیان یہ معاہدہ طے ہے، ساڑھے سات سو افراد سے زیادہ سفارتی عملہ نہیں رکھا جائے گا۔ حساس اداروں کے اعتراضات اور تحفظات کے حوالے سے ذرائع کا یہ کہنا ہے دفتر خارجہ کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے امریکی حکام کو کثیر منزلہ سفارت خانے کی تعمیر کو روکنے کے سلسلے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق تحریک انصاف نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو 17لاکھ مربع فٹ اراضی فراہم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اس معاملے کے اصل حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے، آخر ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی مخالفت کے باوجود امریکی سفارتخانے کے لئے اتنی زیادہ اراضی دینے کی کیا ضرورت تھی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عارف علوی نے کہا ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے ، پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا قومی سلامتی کے اداروں کو اعتماد میں لئے بغیر ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جانا چاہئے، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا پاکستان اور اسکے حکمران اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا سیکھ لیں۔
نوائے وقت
 
Top