غزہ پر ٹوٹی قیامت کا منظر ( مسلمانوں کب تک ) آخر کب تک ؟
فلسطین کے شہر غزہ پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی پر حیران ہو جاؤں کہ شدت دکھ سے پریشان ہو جاؤں جنہیں پانچ دنوں سے غزہ میں اسرائیلی میزائیلوں کے حملوں میں شہید ہونے والے 120 انسانوں کے لہو میں ڈوبے چیتھڑے دیکھائی نہیں دے رہے ۔۔ جن کو لواحقین کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں ۔۔ ۔ مسلمان حکومتوں کی ، امریکہ اور اس کے حواریوں کی اور اقوام متحدہ کی اس خاموشی کو " بے حسی " کے علاوہ کیا نام دوں ؟
اے کائینات کےمالک و مختار
اے مسلمانوں کی عزت رکھنے والے
اپنی عزت کے صدقے
ہمیں مشکلوں اور مصیبتوں سے بچانا
ہمیں جہاں میں باوقار اور باعزت رکھنا
اپنی دعاوں میں اپنے غزہ کے بھائی اور بہنوں کو یاد رکھیں نبی کریم علیہ سلام نے فرمایا تھا کے تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی حصّے میں تکلیف ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہےآج ہم اپنے غزہ کے مسلمانوں کی تکلیف اپنے اندر محسوس کر رہے ہیں الله اپنی رحمت سے کوئی سلطان صلاح الدين يوسف بن أيوب بھیج دے کے امت کو آج پھر صلاح الدين کی ضرورت ہے آمین