مجھے اس بات سے اختلاف ہے کہ میاں بیوی کے درمیان تعلق - جس میں جنس بھی شامل ہے - کو محبت نہیں قرار دیا جا سکتا، بلکہ وہ صرف جنسی ہیجان اور شہوت ہے۔
مرد وعورت کے ناجائز وحرام تعلّق (زنا) کے متعلق تو یہ بات کہی جا سکتی ہے،
لیکن!
شادی جیسی پاکیزہ سنّت کے بارے یہ کہنا بہت بڑا ظلم ہے۔
عبدہ بھائی نے کتنی پیاری بات کہی ہے کہ میاں بیوی کا یہ تعلق اگر صرف ایک جنسی ہیجان ہے تو پھر مسلمان مرد وعورت نکاح جیسے پاکیزہ رشتے کے بعد اسے میاں بیوی تک کیوں محدود رکھتے ہیں؟ کفار کی طرح اور جانوروں کی طرح ہر جگہ منہ ماری کیوں نہیں کرتے۔
نبی کریمﷺ کا فرمان عالی شان ہے:
شریعت مطہرہ میں میان بیوی کے درمیان تعلّق کو
محبت ومودّت، رحمت اور
باعث سکون قرار دیا گیا ہے۔
فرمانِ باری ہے:
﴿ وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ٢١ ﴾ ۔۔۔ سورة الروم
حدیث مبارکہ ہے:
لم تر للمتحابِّينَ مثلُ النِّكاحِ
الراوي: عبدالله بن عباس المحدث: الألباني - المصدر: تخريج مشكاة المصابيح - الصفحة أو الرقم: 3029
خلاصة حكم المحدث: صحيح لغيره
کہ تو دو
محبت کرنے والوں کیلئے نکاح جیسی (پاکیزہ) چیز نہیں دیکھے گا۔
غلط! جنس کے علاوہ بھی اور بہت سارے اُمور ہیں۔ جیسا کہ اوپر بھائیوں نے ذکر کیا۔
ایسے بہت سارے واقعات ہیں کہ میاں بیوی مرنے کے بعد دوسرے کو بہت یاد رکھتے ہیں، ان کی دی ہوئی چیزوں کو نہایت سنبھال کر رکھتے ہیں۔ نبی کریمﷺ کی مثال دیکھئے! سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے فوت ہونے کے بعد آپ کی اتنی شادیاں ہوئیں۔ لیکن آپ نے سیدہ خدیجہ کو ہر ہر موقعے پر یاد رکھا، آپ نے انہیں اتنا یاد کرتے حتیٰ کئی موقعوں پر آپ کی محبوب بیوی سیدہ عائشہ کو شکایت ہوجاتی۔ کوئی اچھی چیز آتی تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو بھجواتے!
کئی لوگ ہوتے ہیں جو بیوی کے فوت ہونے پر اس کی یاد میں یا بچوں کیلئے دوبارہ شادی نہیں کرتے وغیرہ وغیرہ۔
ہاں! ایسے لوگ بھی ہیں جو یاد نہیں کرتے۔ مرنے کے بعد تو کیا زندگی میں بھی یاد نہیں کرتے۔ ہر وقت بیوی کو قدموں کی نوک پر رکھتے ہیں۔
اور پھر ایسے لوگ صرف بیوی کو مرنے پر نہیں بھلاتے بلکہ دیگر قریبی ترین تعلق والوں کو بھلا دیتے ہیں۔ مرنے کے بعد نہیں زندگی میں بھلا دیتے ہیں۔ کیا آپ کو ایسے لوگوں کا علم نہیں جو بیوی تو چھوڑیے اپنے جنم دینے والے ماں باپ کو بوڑھے ہونے پر گھر سے نکال دیتے ہیں۔ اولڈ ہومز میں جانوروں کی طرح جمع کرا دیتے ہیں۔ گالیاں دیتے اور پٹائی تک کرتے ہیں۔
ایسے ہزاروں سچے واقعات ہیں نہ جانے آپ کو غصہ کیوں آتا ہے۔ کہیں انگور کھٹے ہیں، والا معاملہ تو نہیں؟ (ابتسامہ)
اللہ تعالیٰ ہر شادی شدہ جوڑے میں سچی محبت پیدا فرما دیں!