السلام علیکم۔السلام علیکم محترم مسلم
میں آپکی باتوں کو منفی نہیں لیتا اب خوش،
محترم میں نے آپ کو اسی لئے لکھ تھا کہ اپنا تعارف کروا دیں جس میں عمر اور تعلیم پر ضرور آگاہی کریں مگر آپ نے اسے اگنور کر دیا، میں نے جو آیات پیش کی ہیں اس پر مزید بہت سی آیات بھی تھیں مگر مختصر میں انہیں پیش کیا، آپ نے اس پر جو مزید سوال لکھا ھے اس پر میں ایک مثال سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہون۔اھل علم کو تو ہم اس میں شامل نہیں کرتے مگر جو دنیاوی تعلیم کا ادنا طالب علم بھی ھے وہ بھی سمجھتا ھے کہ آپکے پہلے سوال کا جواب انہیں آیات میں ھے مگر آپ کو کچھ کمزوریوں کی وجہ سے نظر نہیں آ رہا، مثال کچھ یوں ھے کہ پرائیمری کا طالب علم سیکنڈری کی کتاب/کتابیں پڑھ تو سکتا ھے مگر سمجھ نہں سکتا، اسی طرح میٹرک آرٹس کا طالب علم ، میٹرک سائنس کی کتابیں پڑھ تو سکتا ھے مگر سمجھ نہیں سکتا، میری باتوں کو بھی منفی نہ لیں اور سمجھنے کی کوشش کریں، میں اس پر مزید بھی کوشش کر سکتا ہوں مگر مشکل یہ ھے کہ اپ کا اس کے بعد جواب کیا ہو گا میں وہ بھی جانتا ہوں اس لئے وقت بہت قیمتی ھے۔
والسلام
کنعان صاحب میرے سوالات بہت سادہ ہیں۔ ان میں کوئی روکٹ سائنس نہیں ھے۔
آپ نے جو آیات بطور دلیل پیش کی ہیں، ان میں (عربی ٹیکسٹ ) میں کہاں لکھا ھے کہ کتاب آسمانی ھے اور موسٰی علیہ سلام پر
توراۃ نازل ہوئی ھے؟
میں تو طالب علم ہوں، آپ کے پاس ان آیات کی وضاحت ھے تو لکھیں۔ گول مول باتیں نہ کریں۔
اگر آیات سے آپ کے پاس کوئی علم ھے تو بیان کریں، چھپائیں مت۔
جو بات آیت میں نہیں لکھی وہ بات آپ آیت سے منسوب کریں گے تو وہ صرف جھوٹ افتراء ھوگا۔
میری علمی قابلیت سے صرف نظر کرتے ہوئے، اپنی بھرپور علمی صلاحیت سے جواب دیں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔