السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مصروفیات کی وجہ سے فی الحال عملی طور تو کوئی کام نہیں کرسکتا، مگر جس طرح
@ایس جے کے بہن نے کہا ہے کہ فرمائشی کتب کی لسٹ تیار کرلی جائے۔میرا بھی یہی مشورہ ہے کہ فرمائشی سیکشن پر ایک بار نظر کرکے تمام کتب کی لسٹ تیار کر لی جائے، اور ان کتابوں کو لائبریری میں تلاش کیا جائے، جو کتب مل جائیں ان کی الگ لسٹ فورم پر پیش کرکے بتا دیا جائے کہ یہ کتب اسکیننگ کے مراحل میں ہیں، اور جو کتاب اسکین ہوتی جائے، ساتھ ساتھ اس کو پبلش کیا جاتا رہے۔ باقی جو کتب لائبریری میں موجود نہ ہوں، ان کی بھی لسٹ اوپن لگا دی جائے۔ ہوسکتا ہے کہ ممبرز کی مدد سے مزید کتب حاصل ہوسکیں۔
باقی جو کتب نہ تو لائبریری میں ہوں، اور نہ کسی ممبر سے دستیاب ہوں، تو پھر یا تو ان کو خریدا جائے یا پھر معذرت کرلی جائے۔ میرے خیال میں ایک بار اس پر عمل کرلیا جائے تو نیکسٹ ٹائم جو بوجھ ہے، یہ ختم ہوجائے گا۔ اور ہر نئی فرمائش کو ساتھ ساتھ نمٹاتے چلے جائیں گے۔ ان شاءاللہ